mhafeez
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- Jun 13, 2013
- Posts
- 11,747
- Reaction score
- 4,450
- Points
- 113
ایک خبر شائع ہوئی ، خبر کو اگلے ہی دن وزارت خارجہ اور اطلاعات نے اس خبر کو جھوٹا اور بےبنیاد قرار دے دیا، ایسی کئی سٹوریاں شائع ہوتی ہیں انکی تردید آ جاتی ہے معاملہ ختم ہو جاتا ہے جس خبر کی تردید آ جائے بین الاقوامی سفارتکاری اور میڈیا میں اس کا حوالہ نہیں دیا جاتا ، فوج نے اس پلانٹڈ خبر پر غیر معمولی ردعمل دکھایا جس سے اس خبر کی حقانیت پر مہر لگ گئی ، ملکی تشخص اور سیکیورٹی / خارجہ پالیسی کو اتنا نقصان خبر نے نہیں پہنچایا جتنا اس خبر پر ردعمل نے پہنچایا ، اگر ایسی کوئی بات ہوئی بھی تھی اور وہ لیک ہوگئی تو اسکی تردید سے معاملہ ختم ہو جانا چاہیے تھا ، تمام جگہوں پر ایسا ہی ہوتا ہے فوج ایک طرف تو کہتی ہے کہ ایسی کوئی بات ہوئی ہی نہیں جو حکومت کا مؤقف بھی ہے دوسری طرف فوج کے خودساختہ ترجمان اس خبر کو زندہ رکھنے پر قائم تھے ، کیوں ؟؟ کیا یہ ملکی مفاد میں تھا ایک جھوٹی سٹوری پر اس قدر ردعمل دیا جائے کہ وہ سچ لگنے لگے ، ایک جھوٹی اور بےبنیاد خبر پر اس قدر شدید ردعمل شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے ،خدارا ہوش کے ناخن لیں
وزیراعظم نے ٢٠١٣ میں جب اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالی تو ملک کا شمار غیر محفوظ ملکوں میں ٹاپ ٹین ملکوں میں تھا اب حالات کہیں بہتر ہیں، بلوچستان اور کراچی علیحدگی کی تحریکوں کے مراکز تھے آج ملک کے لئے تیز رفتار ترقی کے لئے انجن کا کردار ادا کر رہے ہیں ، ٢٠١٣ میں ملک دیوالیہ ہونے کے شدید خطرے سے دوچار تھا اب تقریباً تمام غیر ملکی مبصر اور ادارے پاکستان کے معاشی استحکام اور مستقبل میں اس میں مزید بہتری کی گواہی دے رہے ہیں ، ٢٠١٣ میں ملک توانائی کے شدید بحران کا شکار تھا اب یہ تقریباً ختم ہونے کو ہے بلکہ انڈسٹری کو پچھلے دو سال سے لگاتار بجلی اور گیس مل رہی ہے جس سے وہ انڈسٹری جو بنگلہ دیش جیسے ملکوں میں شفٹ ہو رہی تھی اب واپس آ رہی ہے ،عالمی کساد بازاری کے باوجود تمام سیکٹرز چاہے کھاد ہوں، سیمنٹ، سٹیل ، ہوم ایپلائینسز، ٹیکسٹائل، آٹو موبیل، شوگر، پیپر ، ریٹیل ، رئیل اسٹیٹ ہوں ، غرض کوئی ایسا سیکٹر نہیں ہے جہاں ملکی/غیر ملکی سرمایہ کار اپنی استعداد بڑھانے کے لئے غیر معمولی سرمایہ کاری نہ کر رہے ہوں، ملک میں انفراسٹرکچر کے شعبے میں جتنی ترقی ان پانچ سالوں میں ہوئی اتنی پچھلے چالیس سالوں میں کل ملا کر بھی نہیں ہوئی ، ملک ٹیک آف پوزیشن میں آ گیا ہے ، ملکی تعمیر و ترقی اور کارکردگی میں نوازشریف کا دور دور تک کوئی ثانی نہیں ، پاکستان ٹیک آف پوزیشن میں ہے اس پر کئی لوگوں کی رال ٹپک رہی ہے
نواز شریف کے کٹر مخالفین جن میں مشرف ، عمران خان و زرداری شامل ہیں اس بات کا برملا اظہار کر رہے ہیں کہ اگر ہم نے نواز شریف کو اسی طرح کام کرنے دیا تو ٢٠١٨ میں وہ مزید طاقتور بن کر ابھرے گا ، ہمیں نواز شریف کو کام کرنے سے روکنا ہے کسی بھی قیمت پر چاہے اسکی قیمت ملکی عدم استحکام ہی کیوں نہ ہو، اسٹیبلشمنٹ اگر مجبورہے کہ اسے چالیس سال پرانے گڑے مردوں یا خود ساختہ ڈان لیکس جیسے سکینڈلز پر تکیہ کرنا پڑ رہا ہے تو سمجھ لیں اسٹیبلشمنٹ بہت مشکل میں ہے
نواز شریف فلحال کسی پھڈے میں نہیں پڑنا چاہتا وہ یہ تمام دشنام طرازیاں ، ٹویٹ جیسی اکسانے والی حرکتیں ٹھنڈے پیٹوں پی رہا ہے اسے اس اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرتے چالیس سال ہو گئے ہیں ، اس کا پہلا ہدف کسی نہ کسی طرح مارچ ٢٠١٨ ہے جب سینیٹ میں دو تہائی اکثریت مل جائے گی اور دوسرا ہدف مئی ٢٠١٨ ہے جب انفراسٹرکچر اور توانائی تمام منصوبے مکمل ہو جائیں گے جن سے پاکستان کی اوورلک اور اس سے متعلق تاثر بدل جائے گا ، روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں ، پاکستان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا ، پاکستان اقوام عالم میں ایک بہتر پوزیشن پر اپنا کردار ادا کر رہا ہو گا جس سے اسے نچلے ایوان میں بھی دوتہائی اکثریت مل جائے گی ، یہ صورتحال کچھ لوگوں کے لئے ایک بھیانک خواب ہے ، پچھلی بار ١٩٩٨ میں بھی سینیٹ کے الیکشن سے چند ماہ پہلے ایسی ہی صورتحال تھی جب قیامت تک کی پیشنگوئی کرنے والے تجزیہ نگاروں نے منظم سازش کے تحت ایک سازشی تھیوری پھیلانا شروع کی کہ نواز شریف کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے اگر سینٹ میں بھی حاصل ہو گئی تو وہ خود کو خلیفہ ڈکلئیر کردے گا جسکو تاحیات حکومت حاصل رہے گی یہ جھوٹ اس تواتر سے بولا گیا کہ سچ لگنے لگا ، اب کی بار نواز شریف بدلا ہوا ہے وہ اپنی فطرت کے برعکس کسی ایڈونچر میں نہیں پڑنا چاہتا ، اس نے اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا ہوا ہے اس نے اپنے پتے اپنے سینے سے لگائے ہوۓ ہیں ، آنے والے دنوں میں نواز شریف پر حملے مزید شدید ہوں گے ،
عوام جسے نواز شریف کے مخالفین پینڈو اور جاہل کہتے نہیں تھکھتے ، وہ 'برانڈ نوازشریف' سیاست جوکہ صرف عوامی خدمت کی سیاست ہے پر ایمان لا چکی ہے ، آؤ سب ملکر نواز شریف کا مقابلہ کرو اور اسے زیر کرو مگر یہ مقابلہ عوامی خدمت کا مقابلہ ہوگا ،ملک کی تعمیر و ترقی کا مقابلہ ہو گا تو ہی عوام میں پزیرائی حاصل کرے گا یہ لیکس کے ڈرامے ٹی وی اور انٹرنیٹ کے سامنے بیٹھے کاہل اور سست الوجود آرم چیئر مجاہدین کو تو متاثر کرسکتا ہے جس نے الیکشن والے دن ووٹ ڈالنے بھی نہیں جانا ہوتا، مگر گلی محلے میں عملی زندگی گزارنے والے عام آدمی کو بالکل متاثر نہیں کرسکتا اور اسٹیبلشمنٹ و حزب اختلاف کی بدقسمتی ہے کہ یہی لوگ ووٹ ڈالنے جاتے ہیں اور یہی لوگ جمہوری سیاست میں وزن رکھتے ہیں ، انکی بہتری کے لئے جو کام کرے گا وہ کامیاب ہو گا جو نہیں کرے گا وہ نامراد ہوگا ، نواز شریف کو اس کلیے کی سمجھ آ گئی ہے باقیوں کو بھی جتنا جلد آجائے انکے لئے اتنا ہی بہتر ہے
محمد حفیظ