غیر سیاسی

ڈاکو لوٹنے, اغوا کرنے اور دہر سنگین جرائم کے علاوہ جذبہ خدمت خلق بھی رکھتے ہیں,ایسا سن کر کچھ عجیب محسوس ہوتا ہے لیکن ایسا کبھی کبھی ہو بھی جاتا ہے,نامور اداکار اور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے انوکھا ا انکشاف کردیا,ایک بار ڈاکوؤں نے انہیں میلاد کی محفل میں پہنچنے کیلئے مدد دی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں نعت خوانی کا بہت شوق تھا اور ایک بار نعت خوانی کیلئے انہیں سیالکوٹ جانا پڑا۔ افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ وہ رات کو ایک بجے تھیٹر ختم کرکے سیالکوٹ کیلئے...
پاکستان سمیت دیگر ممالک میں وائرل ہونے والے گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کی اداکارہ نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بول پڑیں, ویڈیو میں چاہت فتح علی خان اور ماڈل و اداکارہ وجدان راؤ نے کام کیا تھا۔ گانے کی ریلیز کے بعد وجدان راؤ پر کڑی تنقید کی گئی تھی جس میں صارفین کا کہنا تھا کہ اس اداکارہ کی کیا مجبوری تھی جو انہوں نے اپنے دادا کے عمر کے گلوکار کے ساتھ ایک مزاحیہ گانے میں کام کیا۔ اداکارہ وجدان راؤ وائرل ہونے کے بعد متعدد پلیٹ فارمز پر انٹرویوز دے چکی ہیں جن میں انہوں نے اپنے ساتھ...
مشہور پاکستانی اداکارہ مومل خالد عثمانی نے شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ اسلام سے قریب ہونے کے بعد کیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مومل خالد عثمان نے اپنے اس فیصلے کا اعلان انسٹاگرام پرایک بیان میں کیا، انہوں نے اس پوسٹ میں اپنی ایک حجاب میں بنائی گئی تصویر شیئر کی ۔ تصویر پر ایک سوشل میڈیا صارف اور ان کے مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ ڈراموں میں آئیں گی یا نہیں؟ C673WIqCv3c مومل خالد نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں میں اب ڈراموں میں نظر نہیں آؤں گی۔ خیال...
بھارت میں خواتین غیر محفوظ ہیں, مدھیہ پردیش مین ظلم کی انتہا ہوگئی, سفاک ملزم نے آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات سے زیادتی کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی میں پیش آیا، ملزم برجیش کشواہا آواز بدلنے والی ایپ کا استعمال کرکے خاتون پروفیسر بن کر کالج کی طالبات کو اسکالرشپ میں مدد کا جھانسہ دیکر بلاتا اور پھر انہیں ویران علاقے میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم زنانہ آواز میں طالبات سے کہتا تھا کہ وہ فلاں علاقے میں آجائیں...
جنوبی شخص نے انتہا کردی,پولیس نے عالمی تنظیم سے ٹاسک لے کر بیوی بچوں پر تشدد کرکے ان کی ویڈیو بنانے والے جنونی شخص کو گرفتار کرلیا,ڈسٹرکٹ سینٹرل ویمن پولیس نے چھاپا مار کارروائی کے دوران طاہرعباس نامی جنونی شخص کو گرفتار کر کے اس کی اہلیہ اور 4 بچوں کو بازیاب کرا لیا۔ ایس ایچ او ویمن پولیس ارم امجد کے مطابق ملزم طاہر ایک بین الاقوامی تنظیم سے وابستہ ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اسے ای میل کے ذریعے ٹاسک ملتا تھا اور ہر ٹاسک کی ویڈیو بنا کر واپس ای میل کرنی ہوتی تھی ۔ ملزم ٹاسک...
مشہور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری سے وابستہ 80 فیصد افراد ہم جنس پسند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشہور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک پوڈکاسٹ میں فیشن انڈسٹری کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ٹرانس جینڈرز کے خلاف گفتگو سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری برداشت ختم ہوگئی تھی تبھی میں نے اس معاملے پر بات کرنا شروع کی، میں نے ایل جی بی ٹی کیو یا ٹرانس جینڈرز افراد کے حوالے سے اس وقت بات شروع کی جب ایسے افراد...
گھٹنوں کے بل چل کر فوڈ ڈیلیور کرنے والے محمد عمران ہمت اور عظمت کی بہترین مثال ہیں۔وہ پولیو کی وجہ سے معذوری کا شکار ہوگئے تھے مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ آن لائن ویب سائٹ وی نیوز سے بات کرتے ہوئےمحمد عمران کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایم اے اسلامک اسٹڈیز اور عربی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے مگر نوکری نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے فوڈ پانڈا میں نوکری شروع کردی تاکہ کسی پر بوجھ بننے کے بجائے خود اپنا اور بیوی بچوں کا بوجھ اٹھا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انکے 2 بچے ہیں، ایک بیٹا ٹائیفائڈ...
معروف کامیڈین شوکت علی نے آفتاب اقبال سے متعلق اہم انکشاف کردیا,شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر ٹی وی میزبان آفتاب اقبال نے شفاعت علی کو ڈھائی گھنٹے کے لئےکمرہ میں لاک کر دیا معروف کامیڈین شفاعت علی نے حیران کن انکشافات سب کے سامنے رکھ دیئے , شفاعت علی نے بتایا کہ واقعہ نومبر 2016 کا ہے جب آفتاب اقبال چاہتے تھے کہ میں ان کے شو میں شرکت کروں جو کہ میں نے متعدد بار کیا بھی تھا لیکن اس بار وجہ میری والدہ کا منع کرنا تھا ۔ شفاعت علی نے کہا کہ میری ماں نے کہا تھا کہ بیٹا، یہ تمہارا کریئر ہے،...
پاکستان کے سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دوست کی وفات کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر عمر گل ایک انٹرویو کے دوران کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اور ایک قریبی دوست کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ، انہوں نے کہا کہ میں اس دوست کیلئے کراچی آتا تھا۔ عمر گل نے کہا کہ میرا ایک کلیم نام کا دوست تھا، یہ دوستی 2004 میں شروع ہوئی، وہ میرا ایسا دوست تھا کہ جب میں اس کو دیکھتا تھا تو وہ سمجھ جاتا تھا میرے دل میں کیا ہے، کورونا کے پہلے سال...
کراچی میں پیش آیا افسوسناک واقعہ جہاں مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے,عزیز بھٹی کے علاقے نیشنل اسٹیڈیم پل پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ اسامہ ولد ریاض کے نام سے کی گئی۔ متوفی لیاقت آباد بندھانی کالونی کا رہائشی تھا جو اپنے کسی رشتے دار کی بیماری پر اسے خون کا عطیہ...
رواں برس حج کے ارادے سے سعودی عرب کے سفر کا ارادہ رکھنے والے شہریوں کے لیے سینئر علماء کونسل کی طرف سے نیا فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت برائے حج وعمرہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس حج کے ارادے سے سعودی عرب آنے والے زائرین کے سرکاری اجازت کے بغیر حج کرنے پر پابندی ہو گی۔ سینئر علماء کونسل کی طرف سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایسے طریقوں پر آئندہ سے پابندی ہو گی۔ وزارت برائے حج وعمرہ نے رواں برس حج کرنے کا ارادہ رکھنے والے شہریوں پر زور...
پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون پر اس کے شوہر کی طرف سے تشدد اور اسے زبردستی واپس بھارت بھیجے جانے کی کوشش کا انکشاف سامنے آگیا,فرزانہ نامی خاتون کو واپس بھارت بھیجے جانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔ تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ نے بھارتی خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر مرزا یوسف الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا,بھارتی خاتون فرزانہ کے مطابق پاکستانی شہری مرزا یوسف الٰہی نے 2015 میں اس سے دبئی میں محبت کی شادی کی تھی اور سال 2018 میں وہ اسے دبئی سے پاکستان لے آئے تھے جبکہ اس...
بھارت میں تعمیراتی کاروبار سے جڑے ایک شخص نے زندگی بھر کی جمع پونچی 200 کروڑ روپے کی رقم عطیہ کرنے کے بعد اپنی بیوی کے ہمراہ رہبانیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات کے رہائشی ایک کاروباری شخص نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونچی 200 کروڑ روپے کی بڑی رقم عطیہ کرنے کے بعد اپنی بیوی کے ہمراہ رہبانیت (سنیاسیت) اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ریاست گجرات کے بہاوشی بھنڈاری تعمیراتی کاروبار سے منسلک تھے جنہوں نے 200 کروڑ روپے کی رقم عطیہ کر دی۔بہاویش...
سینئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کا مکھیوں سے موازنہ کرنے سے متعلق بیان پر ندامت کاا ظہار کرتے ہوئےوضاحت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک پروگرام میں خواتین کا موازنہ مکھیوں سے کرنے سے متعلق اپنے ایک بیان کی وضاحت دیتے ہوئے اسے مذاق قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی موبائل ایپلی کیشن انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے سینئر اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے یہ گفتگو مزاحیہ انداز میں کی تھی، میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، میں نے اس...
گزشتہ برس 2023ء کے ماہ اکتوبر سے دسمبر کے دوران پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کی 2 کروڑ کے قریب ویڈیوز ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹک کی طرف سے ڈیلیٹ کر دی گئیں جس کا انکشاف کمپنی کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر روزانہ کی بنیاد پر دنیا بھر سے کروڑوں سوشل میڈیا صارفین ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں جن کے مواد کی جانچ پڑتال ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت کرتا ہے۔ ٹاک ٹاک کی طرف سے گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی کے لیے پلیٹ...
بھارت کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی کو ڈائن یا بھوت کہنا سفاکی کے زمرے میں نہیں آتا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں پٹنہ ہائیکورٹ میں بیوی پر تشدد کے کیس میں شوہر اور سسر کو ایک سال قید کی سزا سنائے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس وویک چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گھریلو جھگڑوں اور لڑائیوں میں میاں بیوی کا ایک دوسرے کو برا بھلا کہنا، گالیاں دینا یا گندی زبان استعمال کرنا سفاکی کے زمرے میں نہیں...
ملازم پر تشدد کے معاملے پر راحت فتح علی خان کے معافی مانگنے سے میری نظر میں ان کی عزت اور بڑھ گئی ہے، ریشم اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ملازم پر تشدد کے معاملے پر جس طرح راحت فتح علی خان نے قوم سے معافی مانگی میری نظر میں ان کی عزت مزید بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم نے ایک انٹرویو کے دوران راحت فتح علی خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راحت فتح علی خان نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے مزید کہا...
پاکستان میں ٹی وی چینلز پر عام طور پر تو خبریں ہی عوام وخواص کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں لیکن ماہ رمضان میں سحری سے افطار تک جاری رہنے والی مختلف ٹی وی چینلز کی نشریات ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہیں۔ مختلف ٹی وی چینلز کی رمضان ٹرانسمیشنز کے مختلف پروگرامز میں ملک بھر سے علماء بھی شریک ہوتے ہیں جن سے ناظرین لائیو کالز پر دینی مسائل کے حوالے سے پوچھتے ہیں۔ رمضان ٹرانسمیشن کے ایسے ہی ایک پروگرام میں خاتون کی طرف سے پوچھا گیا کا سوال سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی رمضان...
مذہبی اسکالر کی ڈراموں میں ہونے والے نکاح و طلاق کی اداکاری کے حوالے سے سامنے آنے والی رائے پر فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام قطب آن لائن میں ہونے والی مذہبی اسکالرز کی گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک اسکالر سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ"ڈراموں میں اگر حقیقی میاں بیوی ڈائیلاگ بولتے ہوئے طلاق کہتے ہیں تو کیا نیت نا ہونے کے باوجود طلاق ہوجاتی ہے؟ اور کیا دو اداکار اگر ڈرامے میں نکاح کررہے...
ٹک ٹاکر حریم شاہ کہتی ہیں کہ لندن میں رہائش سب سے مہنگی ہے لیکن میرے ایک بہت اچھے اور پیارے دوست نے مجھے لندن میں ایک خوبصورت فرنشڈ اپارٹمنٹ گفٹ کیا, میں وہیں رہتی ہوں۔ لندن میں جیو نیوز سے گفتگو کے دوران صحافی نے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے سوال کیا آپ یوکے میں رہتے ہوئےگزر بسر کیسے کرتی ہیں؟ آ پ کی آمدنی کے ذرائع کیا ہیں، کیا ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا آپ کے ذرائع آمدن ہیں؟ حریم نے ٹک ٹاک سے حاصل ہونے والی آمدنی کے سوال کا جواب دینے کے بجائے اسے نظر انداز کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں...