مسجد سے نمازی کا لیپ ٹاپ چوری، ملزم نے چوری سے پہلے وضو کیا

lap1h11i.jpg

مسجد سے نمازی کا لیپ ٹاپ چوری، ملزم نے چوری سے پہلے وضو کیا

کراچی میں ایک چور نے نمازی کا لیپ ٹاپ چوری کرلیا، چوری سے قبل ملزم نے وضو کیا اور لیپ ٹاپ چرا کر فرار ہوگیا، واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی ایک چوری کی واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، ویڈیو ایک مسجد کی ہے جہاں دوسری صف میں نماز پڑھنے والے ایک نمازی نے اپنا لیپ ٹاپ پیچھے رکھا ہوا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1788510633723601122
گلشن اقبال بلاک 6 کی مسجد میں مغرب کی نماز جاری تھی کہ اس دوران مسجد میں داخل ہونے والے ایک شخص نے صورتحال کا جائزہ لیا ، وضوخانے میں جاکر وضو کیا اور اردگرد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جماعت کے ساتھ نماز کی ادائیگی کیلئے صف میں شامل ہوگیا۔

پھر اچانک اس نے اگلی صف میں نماز پڑھتے ہوئے شخص کے پیچھے رکھا ہوا لیپ ٹاپ اٹھایا اور مسجد سے نکل گیا، مسجد سے نکل کر ملزم نے لیپ ٹاپ اپنی موٹرسائیکل پر لٹکایا اور فرار ہوگیا۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
نمازی کیا ناروے کا نو مسلم شہری تھا جو اس نے اپنا لیپ ٹاپ اپنے آگے رکھنے کہ بجاے پیچھے رکھا تھا؟