آج میری وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو صاحب سے بات ہوئی ہے اور میڈیا پر بھی خبریں آرہی ہے کہ پنجاب نے گندم کی نقل و شمل پر پابندی لگا لی ہے ۔ مجھے تو سمجھ نہیں آرہی اگر کوئی مجھے سمجھا دیں کہ پنجاب میں پہلے سے کسانوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ چل رہا ہے کسان بہت بری طرح پریشان ہے ۔ پنجاب کے کسان کی زندگی کا دارومدار گندم ، گنے یا کپاس کی فصل پر ہوتا ہے لیکن جس طرح ذاتی مفادات اور پیسے بٹورنے کیلئے جو گندم باہر سے درآمد کی گئی اس کی انکوائری سے ابھی تک کچھ حاصل نہیں ہوا، صرف ڈرامہ رچایا گیا ۔ کیا ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ عام لوگوں کی معاشی قتل کرکے چند لوگوں کو بخشے انکو تحفظ فراہم کرے ۔چیف منسٹر پنجاب جو کبھی ایک طرح اور کبھی دوسری وردی پہن رہی ہے شاہد اسکو کوئی دماغی مسئلہ ہے کہ ذاتی بغض اور حسد میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔
News_Icon
Chief Minister (5k+ posts)
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/WgyJMwt/12.png