ہسپتال سیکورٹی گارڈز کی زیادتی کا شکارلڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
شیخوپورہ کے ہسپتال میں سکیورٹی گارڈز کی مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے خودکشی کر لی جبکہ خانیوال میں 10 سالہ بچی سے بداخلاقی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کی خودکشی کا دلخراش واقعہ شیخوپورہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں چلڈرن ہسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں اور زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملوث ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے، ورثاء کا کہنا ہے کہ عزیزہ کی عیادت کیلئے ہسپتال آنے والی لڑکی کو چلڈرن ہسپتال کے 3 گارڈز نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب خانیوال میں پولیس نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، بستی عزیز آباد کی بچی دودھ لینے گئی تو دکاندار نے حوس کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شہباز شریف ہسپتال شیخوپورہ میں ہسپتال کے سیکورٹی گارڈز کی مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے خود کشی کر لی۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا لیکن زیادتی کی دفعات کے لیے میڈیکل رپورٹ مانگی تھی۔ متاثرہ لڑکی میڈیکل کروانے کی اجازت کے لیے عدالت گئی مگر وکلا کی ہڑتال کے باعث اجازت نہیں مل سکی۔ لڑکی نے صورتحال سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔
https://twitter.com/x/status/1789885545373647282
 
Husain中川日本

Senator (1k+ posts)

ہسپتال کا نام ہی اتنا بابرکت ہے تو وہاں یہی کچھ ہونا تھا
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
شہباز گنجے نے اپنے اسپتال میں گارڈز بھی اپنے جیسے بھرتی کیے ہیں