کرغیزستان میں پاکستانی طلباء پر حملوں پر وزیراعظم کاتشویش کااظہار

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
shah1i1h1h21.jpg

وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے بشکیک میں پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستانی سفیر حسن ضیغم کو ہدایت کی کہ کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلبہ سے ملاقات کریں اور جو پاکستانی وطن واپس آنا چاہیں ان کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ طلبہ کے والدین سے رابطے میں رہیں اور ان کو معلومات فراہم کریں ، پاکستانی سفیر نے وزیر اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا ، زخمیوں کی معاونت کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستانی سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پر رہیں، مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں۔ طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

دریں اثناء بشکیک میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے طلبہ وطالبات اور دیگر شہریوں کیلئے رابطہ نمبر جاری کر دیئے۔


پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی میں 00996555554476 اور00996507567667 پر رابطہ کریں۔


علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کرغزستان میں طلباء پر ہجوم کے حملوں کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں، ہم نے پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کرغز حکام سے رابطہ قائم کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1791780260872437972 https://twitter.com/x/status/1791821442491044039
 
Last edited by a moderator: