وفاق نے بات نہ سنی تو واپڈا کے دفاتر پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور

battery low

Minister (2k+ posts)
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ آپ کا زور آزاد کشمیر میں دیکھ لیا اگر ہم باہر نکل آئے تو آپ کا کیا ہوگا، وفاق کے پاس 15 دن کا وقت ہے مجھ سے بات کرے، بات نہ سنی گئی تو خیبرپختونخوامیں واپڈا کے دفاتر پر قبضہ کرلیں گے، واپڈا کی مدد کے بغیر بجلی کا ایک یونٹ بھی چوری نہیں ہوسکتا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جن پرظلم ہوا ان ہی پر الزامات لگائے جارہے ہیں، پورا ملک جانتا ہے ہماری پارٹی مظلوم ہے، ہمارے لوگوں کو اغواء کیا گیا، ہمارے ساتھ ظلم پر کسی کو جمہوریت یاد نہیں آئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم اپنے حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں، کیا اپوزیشن تیار ہے؟ وفاق نے کے پی حکومت کو 300ارب کم دیے، آئی ایم ایف کی شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے، شرائط کے تحت صوبے نے 92 ارب روپے سرپلس وفاق کو دینے ہیں۔
ایک ناایک دن پی ٹی آئی کےساتھ کیے مظالم پر افسوس ہوگا، تنقید ہوتی ہے کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی نہیں، اراکین کی تعداد بتارہی ہے کہ کارکردگی ہے یا نہیں، یقین ہے کہ ان کی اصلاح ہوگی اور انہیں
ندامت ہوگی۔
اپنے لوگوں کا حق مانگنے پر غیر ذمہ دار کہا جاتا ہے، اپنا حق لینا جانتے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے، وفاق نے50 ارب دینے ہیں، وہ 2 ماہ کے اندر چاہیئے۔
مجبور نہ کریں پھر کہتے ہیں غیر ذمہ دارانہ بیان دیتا ہوں، حق مانگنا غیرذمہ داری ہے تو اس سے بھی آگے جاؤں گا، درخواست بار بار نہیں کی جاسکتی، کوئی حد ہوتی ہے، چور کون ہے ساری دنیا جانتی ہے۔
حق دینا چاہیئے، ہمیں مجبور نہ کیا جائے، چور کا لفظ برداشت نہیں کروں گا، ہم سسی بجلی دے رہے ہیں تو کیا اپنا حق نہ مانگیں، حق نہیں دیا جارہا، ٹیکس بھی لگائے جارہے ہیں، ہر آپشن استعمال کریں گے اور حق لے کر دکھائیں گے۔


دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیسہ نہیں دیا گیا، وقت گزر گیا سب کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔


Source
https://www.facebook.com/sharer/sha...aaj.tv/news/30386693&display=popup&ref=plugin
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
Ali Amin GHUNDA pur 🤣

SK002.png
 
Last edited:

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

AWAM ——— Ghaleez Ghuddar Buzdil Corrupt Fouj sey 76 saalon kay zulm ka Hisab —— Aur —- Apna Haq lay kar rehay gi —— Insha Allah​