ن لیگ کے حمایتی کامیڈین طاہرانجم نے ایک کلپ شئیر کیا جس میں وہ مریم نواز کی 16 روپے کی روٹی کی مزاحیہ انداز میں تشہیر کرنیکی کوشش کررہے ہیں،
اس کلپ میں طاہرانجم ایک تندور پر جاتے ہیں اور تندور والے سے کہتے ہیں کہ بیٹی کا رشتہ کیا ہے، گھر مہمان آئے ہیں،40 روٹیاں دیدو، 100 روپیہ ادھار کرلو جس پر تندور والا کہتا ہے کہ کوئی ادھار نہیں پھر طاہرانجم کہتا ہے کہ میرے پاس 700 روپے ہیں اور40 روٹیاں چاہئیں
اس پر تندور والا کہتا ہے کہ اتنے میں تو 40 روٹیاں آجائیں گی اور باقی پیسے بھی بچ جائیں گے اور روٹیاں دیدیتا ہے اور کہتا ہے کہ لٹ لو غریبو موجاں،
پھر طاہرانجم گھر آتا ہے گھر میں مہمان صرف 6 ہوتے ہیں جنہوں نے 40 روٹیاں کھانی ہیں اور وہاں بات ہوتی ہے کہ مریم نواز نے روٹی سستی کرکے پنجاب کی بھوک ختم کردی ہے۔
عون علی کھوسہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہوئی ناں بات
جنید سلیم نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کوئی گریس ہوتی ہے ، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی غیرت ہوتی ہے سستی روٹی کی اس سے بھی سستی تشہیر
پی ٹی آئی سائنٹسٹ کا کہنا تھا کہ اپنی ذاتی تشہیر کیلئے ن لیگ نے ایک معاشرتی جہالت کو ایڈ میں نارملائز کرکے دکھا دیا۔ بیٹی والوں کے گھر جا کر 40 روٹیاں ؟ "رج کے" ؟ چوڑے ہو کر رعب ڈال رہے ؟ ابھی صرف شادی کے دن رکھنے آئے ہیں۔
عظمت خان نے ردعمل دیا کہ چھ بندے 40 روٹی کھائی ویسے ۷۰۰ روپے کا آٹا لے لیتے تو اس سے زیادہ روٹیاں بن جانی تھی ۔ اور کوئی بہت ہی سستے اداکار ڈھونڈے ہیں اور لکھ دی لعنت ہے تندور والے پر جس کو اپنے ہمسائے کا خیال نہیں اور ۱۰۰ روپے ادھار نہیں دے سکتا
حسان ہاشمی نے طنز کیا کہ بس جی بھتیجی نے 4 روپے روٹی سستی کی چاچو نے پیٹرول 5 روپے مہنگا کر دیا۔۔۔۔۔۔ باقی سوچیں کہ اگر طاہر انجم جیسے لوگ نہ ہوتے تو کیا ہوتا