لیکن میں گھٹیالوگوں کوجواب ضرور دیتا ہوں،ارشدشریف کےنام کاطعنہ کمزوری نہیں

7adeelraja asmashrazi.png

سوشل میڈیا پر ایک بحث ختم ہوتی ہے تو دوسری شروع ہو جاتی ہے، سینئر صحافی وتجزیہ کار عاصمہ شیرازی اور معروف یوٹیوبر عدیل راجہ کے درمیان ایکس (ٹوئٹر) پر لفظی جنگ چھڑ گئی جس میں شہید صحافی ارشد شریف کے تذکرے کے ساتھ ساتھ دونوں نے ایک دوسرے کو گھٹیا قرار دے دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی بحث میں کود پڑے۔

سوشل میڈیا پر اس بحث کا آغاز سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے ایک ٹوئٹر پیغام سے ہوا جس میں حکومت پر تنقید کی گئی تھی۔

سینئر صحافی عاصمہ شیرازی نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا:کیا بدقسمتی ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جب عمران خان صاحب کی تصویر اٹھا کر احتجاج کرتے ہیں تو پی ٹی وی اور تمام دیگر ٹی وی چینلز مضحکہ خیز انداز میں فوری طور پر خبر ہی بدل دیتے ہیں۔ ناموں پر پابندی، تصویروں کی ممانعت جیسے حربے کیا ذہنوں سے کسی کو نکال سکتے ہیں؟ یہ کل بھی قابل مذمت تھا اور یہ آج بھی باعث شرمندگی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1791399671111286856
عاصمہ شیرازی کے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے معروف یوٹیوبر عدیل راجہ نے لکھا: عاصمہ شیرازی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مزید شرمندہ نہیں ہوں گی اور سوموار کے دن سے اپنے شو میں روزانہ عمران خان کی تصویر چلائیں گی!

https://twitter.com/x/status/1791402805535900040
عاصمہ شیرازی نے عدیل راجہ کے پیغام پر ردعمل میں لکھا: ویسے میں نے آج تک گھٹیا لوگوں کو جواب نہیں دیا مگر ذرا یہ تو بتاؤ کہ تم کب ارشد شریف کے قاتلوں کا نام بتا کر اپنی شرمندگی کا ازالہ کرو گے؟

https://twitter.com/x/status/1791406248358752386
عدیل راجہ نے جواب میں لکھا: لیکن میں گھٹیا لوگوں کو جواب ضرور دیتا ہوں! ارشد شریف کے نام کا طعنہ میری کمزوری نہیں ہے، باقی میرا بیان نکال کر پڑھ لینا، غش پڑ جائے گا۔ ارشد شریف کی والدہ کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی ار کے درخواست ہی پڑھ دو کسی دن ٹی وی پر؟ ہم بھی دیکھیں، باقی اتنا غصہ تصویر چلانے پر؟ واہ!!!

https://twitter.com/x/status/1791438682890879192
سینئر صحافی زبیر علی خان بھی ان کی بحث میں کود پڑے اور لکھا: عاصمہ شریف صاحبہ آج آپ اپنے پروگرام کا ایک سیگمنٹ ارشد شریف پر رکھ کر یہ ثابت کردیں کہ گھٹیا لوگ ارشد شریف شہید کے قاتلوں کا نام نہیں لے سکتے !!!

https://twitter.com/x/status/1791419270640832927
اے آر وائے نیوز کے صحافی علی عثمان نے لکھا: ویسے عاصمہ صاحبہ آپ کی اتنی اہمیت نہیں کہ آپ کو جواب دیا جائے مگر چلو پھر بھی بتا دیتا ہوں کے ارشد شریف کے قریبی ساتھیوں نے تومشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور FFT کو بہت کچھ بتا دیا تھا مگر سوال یہ ہے کہ بطور صحافی آپ نے ارشد شریف کو انصاف دلوانے کے لیے کتنی آواز اٹھائی، تھوڑی ہمت کریں ارشد شریف کے لیے آواز بلند کریں اور شرمندگی کا ازالہ کر لیں۔

https://twitter.com/x/status/1791439426385514696
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/7adeelraja asmashrazi.png

MMushtaq

Minister (2k+ posts)
دونوں ہی بیہودہ لوگ ہیں - اپنی انا کی تسکین کے لئے صرف بکواس کر رہے ہیں - عملی طور پرکچھ نہیں کرتے -
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
عاصمہ شیرازی پہلے ان سوالوں کا جواب دے دے کہ انہوں نے صحافی ہونے کے ناتے ایک سیاستدان رحمان ملک کے دیئے ہوئے سرکاری پیسوں سے حج کیوں کیا؟، شہید ارشد شریف پر بعد میں آ جایئں گے.