کاروبار

عالمی بینک نے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے ممکنہ اصلاحات پر مبنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کو درپیش بڑے مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کر دی، 5 سال سے کم عمر 40 فیصد بچے سٹنٹنگ کا شکار ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ 2 کروڑ سے زیادہ بچے سکول سے باہر ہیں۔ عالمی بنک کا اپنی رپورٹ میں مزیدکہنا ہے کہ پاکستان کو بلند مالی خسارے کا سامنا ہے، پالیسیوں میں عدم تسلسل کی وجہ سے سرمایہ کاری اور برآمدات کا فقدان ہے، زرعی شعبہ غیر پیداواری...
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 17 نومبر کو ختم ہونےوالے ہفتے تک کے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر12 ارب53 کروڑ 55 لاکھ ڈالر تھے جو اس ہفتے کے اختتام پر 23 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کمی کا شکار ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق حالیہ کمی کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر12 ارب30 کروڑ23 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے...
وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے فراڈ سے اربوں کا ٹیکس ری فنڈ لینے کی کوشش کرنے والی کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن معطل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کو 20 ایسی کمپنیوں کا سراغ ملا ہے جنہوں نے 314 ارب کا ٹیکس فراڈ کرکے ریفنڈ لینے کی کوشش کی ہے،یہ کمپنیاں ریٹرن فائل کرنے والی کمپنیوں اور جعلی سیلز ٹیکس انوائس بیچنے والے ایک پورے نیٹ ورک سے جڑی ہوئی تھیں۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ایک کمپنی کے خلاف تحقیقات کےد وران ایف بی آر کو ایک ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والی کمپنی کا سراغ ملا...
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پاکستان کی ترقی کی رفتار سست ہوگی:برطانیہ نے پاکستان کے لیے 5 سالہ کلائمیٹ رزیلینٹ پروگرام کے تحت 35 ارب روپے مختص کر دیئے: برطانوی ہائی کمشنر۔۔ جین میریٹ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے جس پر بات کرتے ہوئے ہائی کمشنر برطانیہ جین میریٹ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی ترقی کی رفتار پر اثر پڑے گا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیوچر سمٹ سے خطاب کر رہی تھیں جہاں...
پچھلے 10 سالوں کے ملکی برآمدات کے اعدادوشمار سامنے آ گئے۔۔اعدادوشمار رواں ماہ 7 نومبر کو نگران وزیر برائے کامرس کی طرف سے سینٹ میں پیش کیے گئے: بینظیر شاہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 2013ء میں برآمدات 25 ملین امریکی ڈالر کے قریب تھیں جو رواں مالی سال کے دوران 30 ملین امریکی ڈالر کے لگ بھگ رہیں۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی طرف سے پچھلے دس برسوں کے دوران پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کی طرف سے جاری کیے گئے...
عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے زرعی انکم ٹیکس، ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور ریٹیلرز سے ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف مشن کو ٹیکس اکھٹا کرنے اور ٹیکس پالیسی کو الگ الگ کرنے سے متعلق بیان پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کا ٹیکس کلیکشن کا ہدف ہر صورت حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جن شعبوں سے ٹیکس کلیکشن کم ہے ان شعبوں سے...
بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے مذاکرات کے دوران آئندہ 10 ماہ کا ٹیکس پلان مانگ لیا,پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان اقتصادی جائزہ پر تکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوسرے سیشن میں پہلی سہ ماہی کے اقتصادی اعداد و شمار کا جائزہ لیا، جس میں اور ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان پر قرض پروگرام کی تمام شرائط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا, دوسری طرف ایف بی آر حکام کے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کی پہلی میٹنگ...
پاکستان میں ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کو بریک لگ گئی ہے اور 12 ماہ برآمدات میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال اکتوبر کے مہینے میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 12 مہینے بعد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ اپٹما کےمطابق اکتوبر کے مہینے میں ٹیکسٹائل میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اکتوبر کے مہینے میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب43 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔ اپٹما کی جانب سے جاری...
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک بار پھر اپنی قدر میں اضافے کی جانب گامزن ہے۔ انٹر بینک میں آج ڈالر 1 روپے 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 282 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283.50 روپے پر بند ہوا یورو بھی 298 روپے پر جبکہ برطانوی پاؤنڈ 344 روپے پر مستحکم رہا اماراتی درہم 30 پیسے مہنگا ہوکر 79.50 روپے پر آگیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 75...
پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کے منصوبے پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی, روس نے پاکستان کیساتھ بات کرنے سے انکار کردیا,10اکتوبرکو روس جانے والے پاکستانی وفد کے ایجنڈے میں طویل المیعاد تیل معاہدہ کے علاوہ گیس پائپ لائن کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔ جب پاکستانی وفد نے گیس پائپ لائن کا ذکرکیا تو روسی حکام نے اس معاملے پر بات کرنے سے ہی انکارکردیاذرائع کے مطابق روسی حکام نے پاکستانی وفد کو بتایا کہ گیس پائپ لائن کے معاملے پر پاکستان پہلے اپنے گھرکوٹھیک کرے۔پاکستان اب تک اس منصوبے کے اسٹرکچرمیں چھ...
کمپنی کی طرف سے نظرثانی شدہ قیمتوں کو آئندہ ماہ یکم نومبر 2023ء سے لاگو کیا جائے گا: رپورٹ روپے کی قدر میں اضافے اور امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچ شروع ہو گئے۔ نیوز ویب سائٹ پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی سمبلنگ کرنے والی ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ کمپنی کی طرف سے روپے کی قدر میں اضافے کے بعد اپنی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ کمپنی کی طرف سے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتیں 4 لاکھ 50 ہزار روپے تک کم...
وزارت صنعت وپیداوار کی طرف سےملک میں کار مینوفیکچر کرنے والی 3 بڑی کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے ملک میں کار مینوفیکچر کرنے والی 3 کمپنیوں کے خلاف گاڑیوں کی برآمد اور لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ ہونے پر سخت ایکشن لیا ہے۔ وزارت صنعت وپیداوار کی طرف سے شرائط پوری نہ ہونے پر 3 بڑی کار مینوفیکچر کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں کار مینوفیکچر کرنے والی تینوں کمپنیاں آٹوپالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑیوں...
ٹویوٹا یارس 1.3ایم ٹی ایل او کی قیمت میں 1 لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی ہے: رپورٹ ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری ہونے پر اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی آٹوموبائل مینوفیکچرر انڈس موٹر کمپنی کی طرف سے ٹویوٹا گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انڈس موٹر کمپنی کی طرف سے روپے کی قدر میں اضافے کے بعد اپنی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں1 لاکھ روپے سے 13 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ انڈس موٹرکمپنی...
پاکستان کی سب سے مقبول موٹر سائیکل کمپنی ہونڈا نے اپنی گاڑیوں کی سال 2024ء کیلئے قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اٹلس ہونڈا کی سی ڈی 70 سمیت دیگر ماڈل کی موٹر سائیکلوں پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہیں، اس کا مارکیٹ شیئر تقریباً 40 فیصد ہے۔ چند روز قبل ہونڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی قیمتوں میں بڑی کمی کی افواہیں گردش کررہی تھیں تاہم اٹلس ہونڈا نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی تھی۔ پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کے بعد ایسی اطلاعات تھیں کہ ہونڈا 70 کی قیمت میں 22 ہزار روپے جبکہ سی جی...
سونے کی قیمت کا تعین لندن گولڈ مارکیٹ کے مطابق انٹربینک ریٹ سے کیا جائے گا، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کے تعین کیلئے سٹے بازی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے لندن گولڈ مارکیٹ کے مطابق انٹر بینک ریٹ سے قیمت کے تعین کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک روز قبل لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں گزشتہ روز سٹہ چلایا گیا، جس کے بعد جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر...
پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی تین بڑی کمپنیوں نے اپنےآپریشنز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا، ہنڈا اور سوزوکی نے پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ شیئر کردیا گیا ہے۔ تینوں کمپنیوں نے آپریشنز بند کرنے کیلئے موقف اپنایا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی عدم دستیابی اور خام مال کی قلت کے باعث آٹو مینوفیکچرنگ پلانٹس چلائے نہیں جاسکتے، بینکوں کی جانب سے...
ہنڈر انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس کی سرحد عبور کر گیا جسے معاشی ماہرین اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں: رپورٹ امریکی کرنسی کی قدر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کے بعدپاکستان سٹاک ایکسچینج سے بھی اچھی خبریں آنے لگیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایک) کے بینچ مارک کراچی سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 6 سالوں کے طویل عرصہ بعد 50 ہزار پوائنٹس کی سرحد عبور کر گیا ہے جسے ملکی معاشی ماہرین کی طرف سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نے آخری دفعہ 7 جون 2017ء کو 50...
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی طرف سے گزشتہ مہینے ستمبر میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کے اعداداوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ایس ای سی کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ مہینے ماہ ستمبر میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 2477 تھی جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 892 ہو چکی ہے۔ نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل کیپٹلائزیشن (ادا شدہ سرمایہ) 59 اعشایہ 1 بلین (1ارب 59 کروڑ) روپے رہا۔ ایس ای سی پی کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس...
پاکستان کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7اعشاریہ 6 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف بین الاقوامی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان کا مالیاتی خسارہ مقرر کردہ ہدف سے 1اعشاریہ 1 فیصد زیادہ رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے فسکل مانیٹر رپورٹ2023 جاری کردی ہے، رپورٹ میں رواں سال پاکستان کا مالیاتی خسارہ ہدف سے1137 ارب زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق 2023-24 میں یہ خسارہ 8ہزار42 ارب روپے تک پہنچ جائے گا،...
اگست اور ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر اضافے کے باوجود رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کاروں کی فروخت 44 فیصد،ایس یو ویز، جیپ اور وینز کی فروخت 23 فیصد گر گئیں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹریکٹرز کی فروخت کے علاوہ دیگر گاڑیوں کی بھی مایوس کن کارکردگی رہی، ٹرکوں میں 47 فیصد، بسوں میں 32 فیصد، جبکہ موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فرخت 10 فیصد گھٹ گئی۔ مالی سال 2024 میں جولائی تا ستمبر کے دوران کاروں کی مجموعی فروخت 16 ہزار 21 یونٹس رہی، جو مالی سال 2023 کی اسی مدت میں 28 ہزار 571 ریکارڈ کی گئی...