اٹلس ہنڈا نے پاکستان میں اپنی دوسری مشہور پراڈکٹ سی جی 125 کا نیا ماڈل متعارف کروادیا ہے جس میں مجموعی طور پر 55 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہنڈا کی جانب سے سی ڈی 70 کے نئے ماڈل کے بعد اب سی جی 125 موٹرسائیکل کا نیا ماڈل بھی پیش کردیا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئے ماڈل میں صرف اسٹیکر گرافکس کی ہی تبدیلی نہیں ہے بلکہ انجن اور فریم میں بھی متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
مشہور آٹو انفارمیشن ویب سائٹ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس نئے ماڈل میں مجموعی طور...