غیر سیاسی

نوجوان اداکارہ و ماڈل میرب علی کو اپنے پالتو کتے کے انتقال پر مداحوں سے دعا کی درخواست کرنا مہنگا پڑگیا، صارفین نے میرب علی کو کھری کھری سنادیں، میرب علی کا صارفین کے ردعمل پر افسوس اور غصے کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن انسٹاگرام پر میرب علی نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ہماری فیملی کی جان، ہمارا ٹوکو اچانک چل بسا، وہ بہت بیمار تھا مگر ہمیں امید تھی کہ وہ بیماری سے لڑکر صحتیاب ہوجائے گا، ہمارے ننھے بچے کیلئے دعا کریں ، کیونکہ آج ہم نے...
چاہتی ہوں کہ دنیا بھر کے لوگ پاکستان کا دورہ کریں اور یہاں کے شاندار کھانوں سے لطف اندوز ہوں : ایریکا رابن 72 ویں مس یونیورس مقابلے 18 نومبر سے 2023ء سے شروع ہونے والے ہیں جس میں پہلی دفعہ پاکستانی دوشیزائیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ عالمی مقابلہ حسن "مس یونیورس 2023ء" میں پاکستان کی طرف سے نمائندگی کرنے کے لیے منتظمین کی طرف سے ماڈل ایریکا رابن کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ "مس یونیورسٹی پاکستان" ایریکا رابن نے 200 خواتین میں سے منتخب ہونے والی 4 دیگر فائنلسٹ کو شکست دی جس کے بعد انہیں "مس یونیورس...
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پرائیویٹ سکول کے نازیبا ویڈیو سکینڈل کے ملزم پرنسپل عرفان غفور کے خلاف 2 متاثرہ خواتین نے بیان قلمبند کروا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نازیبا ویڈیو سکینڈل کیس کی آج کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں پرائیویٹ سکول میں زیادتی کا شکار ہونے والی 2 خواتین نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ ملزم نے ملازمت کا جھانسہ دے کر زیادتی کی اور ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے متاثرہ خواتین 164 کے بیانات...
اداکار عدنان صدیقی نے اپنی موت کی جھوٹی خبروں کی تردید کر دی ہے، اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی غیرمعروف یوٹیوب چینل پر انکے انتقال کی خبر دی تھی۔ مرنے کی خبر والی ویڈیو دیکھنے کے بعد عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ مرحوم بہ بہت اچھے انسان تھے، اللہ انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور اہلخانہ کو صبر دے انکے دوستوں کو خوش و آباد رکھے۔ vRmjIt9a ایک ٹوئٹر پیغام میں عدنان صدیقی نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں اس پر کیا کہوں، میں بالکل...
میرا فون چوری ہو چکا ہے نیا فون مہنگا ہونے کے باعث میں نے چرانے کا فیصلہ کیا: گرفتار لڑکی کا بیان چائنہ کے جنوبی مشرقی صوبے فوجیان میں ایک لڑکی تار دانتوں سے کاٹ کر ڈسپلے پر رکھا آئی فون چرا کر لے اڑی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چائنہ کے صوبے فیوجیان میں ایک لڑکی نے آئی فون جسے ڈسپلے پر اینٹی تھیفٹ تار سے باندھ کر رکھا گیا تھا اسے دانتوں سے کاٹ کر 960 ڈالر (79 ہزار 414 روپے) مالیت کا قیمتی فون لے کر فرار ہو گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد اس لڑکی کو جلد...
اسٹینڈ اپ کامیڈین تابش ہاشمی کوکون نہیں جانتا، تابش ہاشمی کا نام ہی کافی ہے، یوٹیوب پر ’ٹو بی اونیسٹ‘ کے نام سے مقبول شو کی میزبانی کے بعد وہ ان دنوں نجی ٹی وی پر ’ہنسنا منع ہے‘ نامی شو کی میزبانی کررہے ہیں جس میں معروف شخصیات کا انٹرویوکیا جاتا ہے۔ ویب سائٹ ’دی کرنٹ‘ کو انٹرویو میں تابش ہاشمی نے ان شخصیات کے حوالے سے بات کی جن کا انٹرویو کرنا انہیں سب سے زیادہ پسند آیا،تابش نے بتایا کہ انہیں منشاء پاشا اور احمد علی بٹ کا انٹرویو کر کے سب سے زیادہ مزہ آیا اور اُن کے انٹرویو پرمبنی دونوں شو...
اداکارہ منسا ملک نے ساتھی اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ منسا ملک نے اسلام آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ علیزے شاہ نے مجھے جوتوں سے مارا،ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران مجھ پر جلتا ہوا سگریٹ پھینکا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ منسا ملک نے اپنی درخواست میں علیزے شاہ پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا اور کہا علیزے مجھ سے پیشہ ورانہ حسد کرتی ہیں،انہوں نےمتعدد بار مجھ...
ویتنام سے تعلق رکھنے والے پام ناہٹ وونگ نامی سرمایہ کار کی الیکٹرک وہیکل کمپنی ون فاسٹ آٹو کے شیئرز کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد وہ جنوب مشرقی ایشیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پام ناہٹ وونگ کی کمپنی ون فاسٹ آٹو نے صرف ایک دن میں 39 ارب ڈالر کمانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ 39 ارب ڈالر کی کمائی کے بعد پام ناہٹ وونگ جنوب مشرقی ایشیا کے 5 ویں امیر ترین فرد بن گئے ہیں۔ پام ناہٹ وونگ کی کمپنی ون فاسٹ آٹو الیکٹرک گاڑیاں تیار کرتی ہے جس کے شیئرز کی قیمتوں میں امریکی سٹاک...
یورپ میں استاد کو شراب پینے کی اجازت نہیں لیکن یہاں استاد بچوں سے زیادتی کر کے بری بھی ہو جاتا ہے: سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس سندھ ہائیکورٹ نے بچوں سے زیادتی کے ملزم سارنگ شر کی رہائی کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج سندھ ہائیکورٹ میں بچوں سے زیادتی کے ملزم سارنگ شر کی ٹرائل کورٹ سے رہائی کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس حکام کی طرف سے معاملے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے رپورٹ دیکھنے کے بعد ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے...
مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں عبدالرحمان کے کردار نبھانے والے ترک اداکار جلال آل نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرنے کیلئے منفرد انداز اپنایا۔ تفصیلات کے مطابق مشہور ترک اداکار جلال آل نے پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں اردو زبان میں پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی۔ جلال آل نے کہا کہ میں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ہمارے برے وقت میں ہمارا ہمیشہ ساتھ دیا، ترکیہ اور پاکستان کی دوستی ازل سے...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا بھارت سے آنے والی لڑکی انجو نے ویڈیو پیغام میں پاکستان سے محبت کا اظہار کردیا، کہا کسی کی دشمن نہیں، نصر اللہ کے ساتھ انڈیا جاؤں گی،لوگوں کو لگ رہا ہے کہ میں پاکستان آکر یہاں کی تعریف کر رہی ہوں، جو ہے وہ بتارہی ہوں، بھارت بھی خوبصورت ہے یہ سب ایک ہی زمین ہے، مجھے بھارت سے بہت پیار ہے۔ ویڈیو بیان میں انجو نے کہا میں اپنے شوہر کے ہمراہ بھارت ضرور جاؤں گی، میڈیا نے افواہیں پھیلائیں ہیں کہ اس کو تو اپنی فیملی کی کوئی پراہ نہیں ہے، اس نے اپنے ملک سے غداری کی...
مشہور گلوکار علی سیٹھی نےایک مرد سے شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مشہور ہونےو الے گانے "پسوڑی" کے گلوکار علی سیٹھی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں اور افواہوں پرردعمل دیدیا ہے، انہوں نے ان تمام افواہوں اور خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شادی نہیں کی ہے۔ انسٹاگرام سٹوری پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی شادی نہیں کی ہے، میں نہیں جانتا کہ ان افواہوں کو پھیلانے کا سلسلہ شروع کس نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس نے بھی یہ کیا ہو اسے چاہیے کہ میرے...
مسجد میں ایک ساتھ دو نمازیں باجماعت کیسے ہوسکتی ہیں، پشاور کی مسجد میں ایک ساتھ دو باجماعت نمازوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی، پشاور ریگی ماڈل ٹاؤن کی مسجد میں بیک وقت ایک ہی مسلک کے دو اماموں کی اقتداء میں نماز باجماعت کی ادائیگی کی گئی، بیک وقت دو اماموں کی اقتدا میں نماز کی ادائیگی سے جہاں نمازیوں کو مشکلات کا سامنا رہا وہیں مسجد کے صحن میں دو اماموں کے بیک وقت نماز باجماعت ادائیگی کے عمل پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ پشاور کے مضافات میں واقع ریگی ماڈل ٹاؤن میں نمازیوں نے امام مسجد کو تبدیل کرنا...
کینیڈا میں ایک پاکستانی نژاد نوجوان نے اپنی جان دے کر دنیا میں انسانیت کی اعلی مثال قائم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان رضا عزیز نے ایک جھیل میں پھنسی خواتین کی کشتی کو نکالنے کی کوشش میں اپنی جان دیدی ۔ کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق رضا عزیز نے خواتین کی کشتی کو کامیابی سے نکال لیا تھا مگر خود جھاڑیوں میں پھنس گئے اور جھیل سے باہر نا آسکے اور اپنی جان کی بازی ہارگئے۔ رضا عزیز نے عزیز کے چچا آصف عزیز کا کہنا تھا کہ رضا تین مہینے پہلے ہی اپنی فیملی کے...
مشہور اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے سابقہ شوہر اور مشہور اداکار شمعون عباسی کے ایک بیان پرردعمل دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جویریہ عباسی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر جاری کردہ بیان میں کسی کا نام لیے بغیر تصویر شیئر کی جس پر ایک تحریر درج تھی کہ" ایک صحت مند دماغ کسی دوسرے کے بارے میں برا بھلا نہیں بولتا۔ خیال رہے کہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی 1997 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تاہم یہ شادی 2009 میں ختم ہوگی، دونوں کی ایک بیٹی عنزیلا عباسی ہے جس کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔...
پاکستان کے مشہور اداکار حسن احمد نے اہلیہ سنیتا مارشل کے مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ڈیجیٹل چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے حسن احمد کا کہنا تھا کہ میری دلی خواہش ہے کہ میری اہلیہ سنیتا مارشل اپنا مذہب تبدیل کریں اور مسلمان ہوجائیں، تاہم مذہب کی تبدیلی کسی بھی فرد کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ وہ دل سے مسلمان ہوں نا کہ ان پر زور زبردستی کی جائے، ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے، مجھے یقین ہے جب اس کا وقت آئے گا تو یہ ضرور ہوگا، ایک...
برطانیہ میں پاکستانی ٹک ٹاکرکے والدہ ساتھ مل کر دونوجوانوں کو قتل کرنے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں، دوران تفتیش قاتل اور مقتول کے درمیان ناجائز تعلقات کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹک ٹاک مہک بخاری کی 46 سالہ والدہ انصرین بخاری کے مقتول ثاقب حسین کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، ثاقب حسین مبینہ طور پر انصرین بخاری کو نازیبا اور نجی ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر ہراساں کررہا تھا۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر اس واقعہ کو ایک حادثہ ہی سمجھا جارہا تھا...
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ناراض اہلیہ کو منانے کے لیے خوب جتن کررہے ہیں، انہوں نے ناراض اہلیہ فریال مخدوم کو منانے کے لیے انہیں قیمتی گاڑی تحفے میں دے ڈالا، باکسر عامر نے اہلیہ فریال کو دبئی میں جی ویگن اسٹائل کی جدید گاڑی تحفے میں دی، اس معروف برانڈ کی گاڑی کی مالیت 1 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ ہے۔ باکسر عامر خان نے سوشل میڈیا پر گاڑی کی ویڈیو بھی اپ لوڈ بھی کی،عامر خان نے کہا فریال کو جی ویگن اسٹائل کی گاڑی پسند ہے، میں فریال کو یہ گاڑی دے کر حیران کرنا چاہتا تھا، مجھے امید ہے...
پاکستانی نژاد ٹک ٹاک انفلوئنسر ماں اور بیٹی 2 لڑکوں کے قتل کی مجرم قرار۔۔نسرین بخاری کے نوجوان ثاقب حسین سے تعلقات تھے جسے وہ ختم کرنا چاہتی تھیں : ذرائع برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد معروف ٹک ٹاک انفلوئنسر ماں نسرین بخاری اور بیٹی مہک بخاری کو 2 پاکستانی شہریوں کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ 21سالہ ثاقب حسین اور ہاشم اعجاز الدین فروری سال 2022ء میں برطانیہ کے علاقے لیسٹر میں کارحادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مہک بخاری نے اپنی والدہ نسرین کے نوجوان ثاقب حسین...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کرکٹ کے بعد گلوگاری کے میدان زور آزمائی کی تو سوشل میڈیا صارفین بھی بولنے پر مجبور ہوگئے، فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں دھانی کو ایک تقریب کے دوران مائیک اٹھائے گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا۔ حسن علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہمارے درمیان ایک نیا گلوگار شاہنواز دھانی،ویڈیو میں دھانی 1990 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم جرم کا مشہور گانا جب کوئی بات بگڑ جائے گانے کی کوشش کررہے ہیں،دھانی اپنے موبائل میں گانے کے بول دیکھ کر...