کامران خان نے عمران خان کے خلاف کیسز کو بے سروپاقراردیدیا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1790723781431836749
بلا شک و تردد گزشتہ ایک سال کے دوران عمران خان کے خلاف جو درجنوں بے سروپا کیس بنائے گئے اس طویل فہرست کا شاید سب سے احمقانہ کیس القادر ٹرسٹ کیس ہے اور اس حقیقت کی تصدیق آج اسلام ہائی کورٹ کی جانب سے کردی گئی اور عمران خان کی رہائی کا حکم دیا گیا اس کیس کی حقیقت اسلام ہائی کورٹ میں عمران خان نے ان چند جملوں کے بیان میں سمجھا دی گھی آپ بھی عمران خان کا بیان پڑھ لیں اور اس اس کیس کے ساتھ ساتھ ملک ریاض اور برطانوی کرائم ایجنسی کے درمیان نان کرمنل خالص سول معاہدے کی حقیقت بھی جان لیں عمران خان کہتے ہیں:

" القادر ٹرسٹ کیس جتنا مضحکہ خیز اور احمقانہ کوئی کیس نہیں ہو سکتا کیونکہ جو پیسہ پاکستان واپس لایا گیا وہ نہ صرف قومی خزانے میں ہے بلکہ حکومت اس پر اربوں روپے کا منافع بھی کما رہی ہے۔ یہ رقم ملک ریاض اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں براہ راست سپریم کورٹ کو بھیجی گئی۔ نہ تو اس رقم کو کسی عدالت میں ریاست پاکستان کی جائیداد قرار دیا گیا اور نہ ہی کسی عدالت میں اسے جرم کی کارروائی قرار دیا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے آخر سے مئی 2023 تک حکومت پاکستان نے ملک میں واپس آنے والی اس رقم پر 13 ارب 94 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے جب کہ مئی 2023 سے لے کر اب تک ہونے والے منافع کے اعداد و شمار کے مطابق جاری ہونا ابھی باقی ہے۔

شوکت خانم اور نمل کی طرح القادر ٹرسٹ میری یا میرے خاندان کی ملکیت نہیں ہے اور نہ ہی میں نے اس سے ذاتی طور پر کوئی فائدہ اٹھایا ہے۔ غریب بچوں کو اسلامی علوم اور جدید مضامین کی مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک ویران اور صحرائی سرزمین پر قائم کی گئی القادر یونیورسٹی کا مکمل انتظام و انصرام ٹرسٹ کے ذمے ہے"
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Regular Season Wow GIF by Major League Soccer