فیصل واوڈا جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف میدان میں،تحریک استحقاق پیش کردی

5faisalavwdaaterraikaietehqaq.png

سینیٹ میں سپریم کورٹ کےجج جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف تحریک استحقاق پیش کردی گئی ہے، تحریک سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ میں جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروادی ہے ، انہوں نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک پریس کانفرنس کی جس کے ایک ایک لفظ پر میں قائم ہوں، میں پارلیمان اور پوری قوم کو ایک پیج پر لے کر آگیا ہوں،آج ہم سب آئین وقانون کی بالادستی پر متحد ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ججز کے مس کنڈکٹ پر بات کرنا میرا حق ہے، اگر پاکستان میں نشاندہی کرنا جرم ہے تو مجھے پھانسی چڑھادیں کیونکہ میں یہ نشاندہی کرتا رہوں گا، مجھے عدلیہ سے پہلے بھی انصاف کی توقع نہیں تھیں، یہاں ججز غلطیاں کرتے ہیں مگر ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا، کرکٹ میچ کے وی آئی پی پاسز کا معاملہ ہو یا بیٹے کے امریکہ جانے پر وی آئی پی پروٹوکول دینے کا مطالبہ ، بھٹو کو پھانسی دیئے جانے کا فیصلہ غلط تھا تو سزاد ینے والوں کو علامتی سزا ہی دیدی جاتی؟ یا اس جج کے پیچھے کھڑۓ آمر کو علامتی سزا دے دیتے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہی ججز تھے جنہوں نے نواز شریف کو سسلین مافیا قرار دے کر سب سے بڑے عہدے سے ہٹایا اور عوامی مینڈیٹ کی بے توقیری کی، اگر عدلیہ سے سوال ہو تو توہین عدالت ہوجاتی ہے، اور ان کی غلطیوں کو مس ٹیک کہہ کر معاملہ ختم کردیا جاتا ہے،ایک پارٹی نام لے لے کر گالیاں دیتی ہے مگر اس کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید کے ڈر سے کوئی ایکشن نہیں ہوتا، میرے اوپر توہین عدالت لگادی گئی ہے کیونکہ میں نے دہری شہریت رکھنے والے جج بابرستار کی تقرری پر سوال کیا ۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میری انٹیگریٹی کو چیلنج کیا گیا اور مجھے پراکسی کہا گیا ہے اسی لیے میں نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرواؤں گا، میں توہین عدالت کے کیس میں چیف جسٹس صاحب کے سامنےپیش ہورہا ہے اور اس لیے ان کے سامنے پیش ہورہا ہوں کیونکہ وہ ایماندار ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1793196824175444233
https://twitter.com/x/status/1793650968460210597
 
Last edited by a moderator:

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Establishment ko chahiey is tarha kay 2-4 log or rakh lay kion-keh ye boht achi tarha establishment ka image barbaad karna jantey hain
 
Last edited:

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Establishment ko chahiey is tarha kay 2-4 log 9r rakh lay kion-keh ye boht achi tarha establishment ka image sharable karna jantey hain
They have already jo kay in kay pay role par hain aur apna gattar khol daytain hain in kay khanay per/