دھرنے میں گاڑی چڑھانےکاواقعہ:مجرم آرمی آفیسر کا بیٹا ہے: مشتاق احمد

battery low

Minister (2k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1792836930222358661
عوام کے دباؤ نے انتظامیہ کو دفاعی پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔ایف آئی آر میں اصل مجرم اور کار کو نامزد کیا گیا ہے جو کہ مثبت قدم ہے۔ مجرم آرمی آفیسر اور گاڑی انٹلیجنس ایجنسی کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مجرم ایک بڑے آرمی آفیسر کا بیٹا ہے۔ہمارا دھرنا ڈی چوک پر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اعلیٰ سطح کی حکومتی کمیٹی غزہ بچاؤ مہم

کے مطالبات پر مذاکرات نہیں کرتی۔دوسرے شہید کا نام شیخ عمران ہے، جنکی عمر 45 سال اور راولپنڈی کے رہائشی ہیں۔شیخ عمران شہید،شہید الاقصی کی میت احتجاج کے بعد کل رات 3 بجے ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی، شیخ عمران شہید کی غائبانہ نماز جنازہ آج شام 5:30 بجے ڈی چوک میں ادا کی جائے گی۔نکلو شہداء کے لیے، نکلو فلسطین کے لیے!دھرنے میں شامل ہوں اور حکومت پر رفح کو بچانے، غزہ کو بچانے کے لیے دباؤ ڈالتے رہیں!