- Joined
- Oct 31, 2012
- Posts
- 618
- Reaction score
- 2,200
- Points
- 93
[h=5]
By: Muhammad Tahseen
ابراھم لِنکن نے کہا تھا آپ کچھ وقت کے لیے سب لوگوں کو بیوقوف بنا سکتے ہیں، ہو سکتا ہے آپ کچھ لوگوں کو ہر وقت بیوقوف بنا سکیں، لیکن آپ سب لوگوں کو سارے وقت کے لیے بیوقوف نہیں بنا سکتے
یہ بہت شاندار اور آسانی سے سمجھ میں آجانے والی بات ہے لیکن ناجانے کیوں یہ بات ہمارے ملک کے ان پرانے سیاستدانوں کی سمجھ میں نہیں آرہی لوگوں کو اتنا کم عقل سمجھتے ہوئے یہ خیال کرتے ہیں کہ لوگ پھر ان کی باتوں میں آجائیں گے اور ہم انھیں ایک بار پھر بیوقوف بنا لیں گے۔ کسی بھی ملک کی اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوگی کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جسے لوگوں نے منتخب کیا ہو اور اس نے اپنے اقتدار کے پانچ سال پورے کیے ہوں لیکن آخر میں ان کے کریڈٹ پر کوئی ایسی چیز نہ ہو جسے لے کر وہ عوام کے پاس جا سکیں۔ اس کے برعکس ایک بار پھر وہ قبروں اور لاشوں کا سہارا لے کر عوام سے ووٹ مانگ رہیں ہوں۔
دوسری طرف ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت جسے عوام تین دہائیوں سے مسلسل سب سے بڑے صوبے کو حکومت دیں
رہیں ہیں اور وہ اپنی ناکامیوں کی وجہ یہ بتاتی ہے کہ مرکزی حکومت نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا اور ہمارے صوبے پر ظلم ہوا۔ ظلم کی بات تو یہ کہ یہ پارٹی اس بات کا بھی کریڈٹ لیتی ہے کہ مرکزی حکومت نے پانچ سال ہماری وجہ سے پورے کیے۔ فرض کریں آپ کو کام نہیں بھی کرنے دیا گیا لیکن آپ اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں ہو جاتے۔ لوگوں نے آپ پر اعتماد کر کہ آپ کو اپنا حکمران بنایا ہوتا ہے اگر آپ اتنے ہی کمزور ہیں کے آپ کے حقوق دبا لیے جاتے ہیں اور آپ کو کام نہیں کرنے دیا جاتا تو بہتر نہیں کہ آپ اقتدار چھوڑ دیں اور کسی اور کو آگے آنے کا موقع دیں جو اتنا کمزور نہ ہو۔ اس پر حد یہ کہ لوگوں کو اس بات سے ڈرایا اور بیوقوف بنایا جا رہا ہہ کہ اگر آپ نے ہمارے علاوہ کسی اور کو ووٹ دے دیا تو مرکز والی پارٹی پھر اقتدار میں آجائے گی۔
تیسری طرف وہ چھوٹی جماعتیں ہیں جن کی اقتدار کی جنگ نے ملک کے سب سے بڑے شہر کو پانچ سال تک مقتل بنائے رکھا۔ ہزاروں بے گناہ لوگ جن کا سیاست سے دور کا بھی واسطہ نہیں اس لڑائی کی بھینٹ چڑھا دیے گئے۔ اور اب پانچ سال بعد وہی جما عتیں لبرل ازم کا تاج سجائے عوام کے سامنے مظلوم بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔
آخر میں فیصلہ ایک بار پھر عوام کہ ہاتھ میں ہے کہ چاہے کتنی ہی مجبوری کیوں نہ ہو اور حالات چاہے کتنے ہی خراب ہوں، وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے نکلیں اور ثابت کر دیں کہ سب لوگوں کو سارے وقت کے لیے بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔
(محمد تحسین)[/h]
https://www.facebook.com/MuhammadTahseen
آپ سب لوگوں کو سارے وقت کے لیے بیوقوف نہیں بنا سکتے

(محمد تحسین)