Advertisement

Who was Hazrat Owais Qarani علیہ السلام ?

Advertisement
حقیقت یہ ہے کہ اویس نام تو عرب میں اس زمانے میں موجود ہی نہیں تھا. اسی لئے صحابہ کی کسی کتاب میں اویس نامی کوئی شخص موجود ہی نہیں ہے. اویس کے اصل معنی بھیڑیے کے ہیں. اور قرن پھاڑ کو بھی کہتے ہیں. گویا اویس قرنی کا مطلب ہوا پہاڑی بھیڑیا ہے. یہ اہل بابل (عراق) کے ایک دیوتا کا نام ہے. عراقیوں نے اپنے اس دیوتا کو ایک صحابی کا روپ دے کر اسلام میں داخل کر دیا اور اس سے منسوب سنّت گریز واقعات، جیسے دانت توڑ لینا، جماعت کی نماز نہ پڑھنا کو اسلام کے اعلی معیار کے طور پر پیش کیا

امام مالک نے عراق میں مقیم یمنی الاصل قبیلہ کے لوگوں سے پوچھا بھی کہ اویس قرنی کون تھا تو اس قبیلہ والوں نے کہا کہ ہمارے درمیان ایسا کوئی فرد کبھی نہیں تھا. پروپیگنڈا کا کمال یہ ہے کہ ہمارے ہاں حدیث کی ایک بڑی کتاب میں بھی ان کا نام اور مناقب آ گئے ہیں

اگر کوئی ایسا محب رسول شخص اس وقت یمن میں ہوتا تو اسکو معلوم ہوتا کہ اس وقت مدینہ کی طرف ہجرت کرنا فرض تھا. حضرت ابو موسیٰ اشعری اور حضرت ابو ہریرہ خود یمنی تھے اور انھوں نے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی

یہ تو صرف ایک فرضی شخصیت سے منسوب فرضی کہانیاں ہیں لیکن ہماری تاریخ ایسے بہت سے فرضی واقعات جو اصلی شخصیات سے منسوب ہیں اور جو سنت رسول اور اسلامی عقائد سے براہ راست متصادم ہیں، سے بھری پڑی ہے. ان واقعات نے اسلام کی روح اور عقائد کو مسخ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور غیروں کو اسلام پر طنز کرنے کا بے شمار موقع فراہم کیے ہیں
​
 
Last edited:
حقیقت یہ ہے کہ اویس نام تو عرب میں اس زمانے میں موجود ہی نہیں تھا. اسی لئے صحابہ کی کسی کتاب میں اویس نامی کوئی شخص موجود ہی نہیں ہے. اویس کے اصل معنی بھیڑیے کے ہیں. اور قرن پھاڑ کو بھی کہتے ہیں. گویا اویس قرنی کا مطلب ہوا پہاڑی بھیڑیا ہے. یہ اہل بابل (عراق) کے ایک دیوتا کا نام ہے. عراقیوں نے اپنے اس دیوتا کو ایک صحابی کا روپ دے کر اسلام میں داخل کر دیا اور اس سے منسوب سنّت گریز واقعات، جیسے دانت توڑ لینا، جماعت کی نماز نہ پڑھنا کو اسلام کے اعلی معیار کے طور پر پیش کیا

یہ تو صرف ایک فرضی شخصیت سے منسوب فرضی کہانیاں ہیں لیکن ہماری تاریخ ایسے بہت سے فرضی واقعات جو اصلی شخصیات سے منسوب ہیں اور جو سنت رسول اور اسلامی عقائد سے براہ راست متصادم ہیں، سے بھری پڑی ہے. ان واقعات نے اسلام کی روح اور عقائد کو مسخ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور غیروں کو اسلام پر طنز کرنے کا بے شمار موقع فراہم کیے ہیں
​
مجھے یہ نہیں سمجھ آتی کہ کون سی روایت مستند لی جائے اور کون سی غیر مستند؟
کیا آپ کے پاس کوئی کلیہ ہے ؟
​
 
Advertisement

مجھے یہ نہیں سمجھ آتی کہ کون سی روایت مستند لی جائے اور کون سی غیر مستند؟
کیا آپ کے پاس کوئی کلیہ ہے ؟
​
الله نے ایک کلیہ دیا ہے وہ ہے قرآن. قرآن کو الله نے فرقان کہا ہے کہ سچ و جھوٹ کو علیحدہ کرنے والی کتاب. تو جو بھی روایت قرآن سے متصادم ہو اس کو چھوڑ دیں اور جو قرآن پر پورا اترے اس کو اپنا لیں.
مسئلہ صرف یہ ہے کہ ہمیں قرآن سے جان بوجھ کر دور کیا جاتا ہے کہ قرآن سمجھ نہیں آ سکتا، قرآن گمراہ کر دے گا نعوز باللہ. یہ سارے الزامات دیکھا جائے تو الله پر جاتے ہیں کہ کیا الله کو معلوم نہیں کہ ہماری سمجھ کتنی ہے؟ پہلی جماعت کے بچے کو اگر دسویں جماعت کا امتحاں دے دیا جائے تو یہ ٹیچر کی غلطی ہے نہ کہ بچے کی. اسی طرح اگر الله کی دی ہوئی کتاب ہی گمراہ کر رہی ہے تو کیا یہ الله پر الزام نہیں نعوز باللہ.

آپ نے درست کہا
قرآن ہی ہر بات میں حرف آخر ہے ہر مسلے کا حل ہے
. . . . . . .
آپ کے بارے میں پہلے نازیبا کمنٹ کرنے پر معذرت چاہتا ہوں .آپ کے ساتھ مستقبل میں بھی مختلف مسائل پر بات چیت ہوتی رہے گی

جناب بات صرف اتنی سی ہے کہ لوگوں کو محیر العقول واقعات اور دیو مالائی داستانیں ہمیشہ بھاتی ہیں. یہ صرف مسلمانوں کے ساتھ نہیں بلکہ باقی مذاہب میں بھی ہے بلکہ اگر دیکھا جائے تو آج کے مغربی انسان بھی ایسی ہی چیزوں کا دلدادہ ہے. اسی لئے ٹائٹینک، جریسک پارک، آوینجیرس، آئرن مین، سپائیڈر مین اور ایسی فلمیں بہت زیادہ کمائی کرتی ہیں جو کہ عقل کے تابع نہیں ہوتیں.
جب کہ قرآن نے تو ١٤٠٠ سال پہلے غور و فکر کی دعوت دی تھی اور متعدد بار قرآن میں آیا ہے کہ آخر تم سوچتے کیوں نہیں؟ تم زمین اور آسمان پر غور کیوں نہیں کرتے، انسان کی پیدائش سے لے کر آسمان کی پیدائش پر غور کرنے کو کہا گیا کہ کیسے یہ سب کچھ ایک نظام قدرت اور سنت کے تحت چل رہا ہے.
تو جو بھی عالم حدیث کو قرآن سے اوپر رکھے اس کو چھوڑ کر اس کے پیچھے چلیں جو قرآن کو سب سے اوپر رکھے. الله ہم سب کو ہدایت پر چلنے اور اس پر قائم رہنے والا بنائے. امین

آپ نے ٹھیک کہا
لیکن قرآن میں رسول الله کی پیروی کا بھی تو حکم دیا گیا ہے
میرا سوال یہ ہے کہ ہمیں کیسے پتا چلے کہ کوئی حدیث واقعی میں اتھینٹک ہے یا نہیں ؟

اور پورا قرآن ہے کیا رسول کریم کی زندگی کے احوال کا تذکرہ. غیر اسلامی ملک میں کیسے رہنا، جنگیں کیسے لڑنی ہیں، غزوہ بدر، احد، احزاب کا مفصل احوال، صلح حدیبیہ پر تبصرہ، معاشرے کے مسائل کے غلط رسموں کو کیسے ختم کرنا ہے، معاشی مسائل، ایک عورت جو سوال کر رہی ہے اس کا ذکر ہے، غرض ہر چھوٹی بڑی اہم بات جس سے ہم کو کسی بھی دور میں کوئی مدد مل سکتی تھی وہ الله نے اس میں کسی واقعہ، کسی حکم یا کسی آیت میں رکھ دی. اس کو تلاش کرنے کے لئے تھوڑا سا غور تھوڑی سی فکر کرنی پڑتی ہے.

جیسے سوره نساء جو ہجرت کے تیسرے سال نازل ہوئی ہے اس میں الله نے فرمایا جو ہجرت نہیں کر رہے اور غیر مسلم ملک میں رہ رہے ہیں وہ منافق ہیں اور پھر جب صلح حدیبیہ ہوئی اس میں نبی کریم (ص) نے وہ شرط مانی کہ اگر کوئی مسلمان مدینہ سے مکہ جائے گا اس کو واپس نہیں لیں گے اور اگر کوئی مکہ سے مدینہ آئے گا اس کو واپس دے دیں گے. اس میں آج کے دور کے لئے کتنے احکامات ہیں وہ سوچیں تو خوف آتا ہے. اور صلح حدیبیہ کے فوراً بعد جو سوره فتح نازل ہوئی اس کی پہلی آیت میں الله نے کہا الله بیشک یہ فتح مبین ہے.

ضمنی بات یہ کہ سوره نساء کی آیت کی روشنی میں بھی اویس قرنی نامی کوئی بہت پہنچی ہوئی شخصیت نہیں ہو سکتی. کیونکہ وہ واقعی بہت نیک ہوتے تو سوره نساء کی آیت کے بعد فوراً مدینہ آ جاتے. اور یہاں پر یہ یاد رہے کہ ایسے صحابہ (رض) بھی تھے جنھوں نے اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر ہجرت کی تھی. تو کہیں نہ کہیں سے آپ کو ہر روایت کے حق میں یا اس کے خلاف قرآن سے کچھ مل جاتا ہے اگر انسان ڈھونڈے تو.

بات صرف اتنی سی ہے کہ کہیں یہ نہ ہو کہ قیامت کے دن نبی شکوہ کر رہے ہوں کہ میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ دیا تھا اس کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی.

میرے خیال میں کافر ملک میں بغیر کسی معقول وجہ کے رہنا غلط ہے
اگر کافر ملک میں رہنا یکسر منع ہوتا تو تبلیغ کیسے ہوتی ؟
اسی طرح آج کے زمانے میں بھی تعلیم کی وجہ سے بندہ کافر ملک میں رہ سکتا ہے
اس لئے
آپ کی دلیل کہ اویس قرنی نامی کوئی صحابی تھے ہی نہیں ، اگر ہوتے تو مدینہ آنا پڑتا ، میرے نزدیک غلط ہے
اور جس طرح آپ اویس قرنی کی موجودگی کا انکار کر رہے ہیں اس طرح تو ہر صحابی کا انکار ہو سکتا ہے

الله نے سوره نساء میں جو حکم دیا وہ ٣ ہجری میں آیا. اور صلح حدیبیہ ٦ ہجری میں ہوئی. تو ٤ - ٥ سال اگر آپ کسی غیر مسلم ملک میں پڑھنے یا کچھ سیکھنے یا کچھ علاج کرانے جاتے ہیں تو اس کی اجازت بنتی ہے. یہ نہیں تھا کہ مدینہ کی ریاست کے قیام کے ساتھ ہی غیر مسلم ملک میں رہنا غلط قرار دیا ہو. لیکن اگرغیر مسلم ملک میں جا کر مستقل سکونت اختیار کر لیتے ہیں تو اس کی اجازت میرے نزدیک تو نہیں بنتی.

اسی لئے نبی کریم نے صلح حدیبیہ کے بعد خطوط لکھے سرداروں/بادشاہوں کو نہ کہ گروہ بھیجے تبلیغ کرنے کے لیے اور یہی طریقہ خلفا راشدین میں بھی چلا کہ وہ جو علاقہ فتح کرتے ادھر لوگ دین کو سمجھانے کے لئے تعینات کرتے نہ کہ غیر مسلم ممالک میں تبلیغ کے غرض سے لوگ بھیجے.

بہرحال ایک عام خیال سے ہٹ کر بات قبول کرنا یا جس پر پوری زندگی انسان کا ایمان ہو اس کو چھوڑنا آسان کام نہیں.
​
 
آپ نے ٹھیک کہا
لیکن قرآن میں رسول الله کی پیروی کا بھی تو حکم دیا گیا ہے
میرا سوال یہ ہے کہ ہمیں کیسے پتا چلے کہ کوئی حدیث واقعی میں اتھینٹک ہے یا نہیں ؟
​
جیسے یہی ویڈیو جو ہے اس میں شروع میں ہی ایک حدیث اس نے بیان کی جس میں نبی کریم سے منسوب ہے کہ یمن کے لوگ بڑے رقیق القلب ہیں، بڑی نرمی ہے، اور پھر یہ بھی کہا کہ غرور و تکبر اونٹ پالنے والے لوگوں میں ہے. اب سوال یہ ہوتا ہے کہ پھر آخری نبی تو یمن کے لوگوں میں آنا چاہیے تھے کہ وہاں کے نرم اور رقیق القلب لوگ صحابہ بنتے؟
جب کہ الله سوره فتح کیا آخری آیت میں فرما رہے ہیں کہ
مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰهِ‌ ؕ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الۡكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيۡنَهُمۡ ‌ تَرٰٮهُمۡ رُكَّعًا سُجَّدًا يَّبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانًا‌سِيۡمَاهُمۡ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ مِّنۡ اَثَرِ السُّجُوۡدِ‌ ؕ ذٰ لِكَ مَثَلُهُمۡ فِى التَّوۡرٰٮةِ ۛ ۖۚ وَمَثَلُهُمۡ فِى الۡاِنۡجِيۡلِ
محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں

جن کی خصوصیات کو الله بیان فرما رہا ہے کہ وہ اپس میں رحم دل ہیں، الله کا فضل اور خوشنودی ڈھونڈ رہے ہیں اور ان کے یہ اوصاف ایسے ہیں کہ ان کو پچھلی کتابوں میں بیان کیا گیا تھا تو اس کے مقابلے میں جو انجنیئر صاحب کہہ رہے ہیں وہ کیا ان لوگوں کی شان میں بے ادبی نہیں؟ فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں...

اب اونٹ کی طرف آتے ہیں. قربانی کے اونٹوں کو الله نے خاص طور پر شعائر اللہ میں شامل کیا ہے سوره حج کی آیت ٣٦ میں. اور اس کا تذکرہ خاص طور پر اس لئے کیا گیا ہے کہ یہودیوں کے ہاں بھیڑ بکری کی قربانی تو ہے لیکن اونٹوں کی قربانی جائز نہیں. تو یہاں پر ان کو جواب دیا جا رہا ہے کہ یہ الله کی نشانیوں میں سے ہیں. اب جب ان کی قربانی کا خاص ذکر ہے اور اس کو شعائر اللہ کہا جا رہا ہے تو ان کو پالنے والے تو برے نہیں ہو سکتے؟ ورنہ تو شراب پینے والا برا اور بنانے والا اچھا بھی کہا جا سکتا ہے.

اب آپ خود ہی حساب لگائیں کہ روایت کیا کہہ رہی ہے اور قرآن کیا کہہ رہا ہے. اگر روایت کا کوئی خاص پس منظر تھا جس کے تناظر میں بات تھی تو وہ پس منظر ہے نہیں تو اس لئے اس روایت کو ماننے سے قرآن کی آیتوں کا ہی انکار ہوتا ہے. اس لئے الله نے قرآن کو فرقان کہا، روایت کو قرآن کی روشنی میں دیکھیں اور اگر قرآن کی کسی آیت سے ٹکرا نہیں رہی تو قبول کر لیں ورنہ چھوڑ دیں.
​
 
Advertisement
الله نے سوره نساء میں جو حکم دیا وہ ٣ ہجری میں آیا. اور صلح حدیبیہ ٦ ہجری میں ہوئی. تو ٤ - ٥ سال اگر آپ کسی غیر مسلم ملک میں پڑھنے یا کچھ سیکھنے یا کچھ علاج کرانے جاتے ہیں تو اس کی اجازت بنتی ہے. یہ نہیں تھا کہ مدینہ کی ریاست کے قیام کے ساتھ ہی غیر مسلم ملک میں رہنا غلط قرار دیا ہو. لیکن اگرغیر مسلم ملک میں جا کر مستقل سکونت اختیار کر لیتے ہیں تو اس کی اجازت میرے نزدیک تو نہیں بنتی.

اسی لئے نبی کریم نے صلح حدیبیہ کے بعد خطوط لکھے سرداروں/بادشاہوں کو نہ کہ گروہ بھیجے تبلیغ کرنے کے لیے اور یہی طریقہ خلفا راشدین میں بھی چلا کہ وہ جو علاقہ فتح کرتے ادھر لوگ دین کو سمجھانے کے لئے تعینات کرتے نہ کہ غیر مسلم ممالک میں تبلیغ کے غرض سے لوگ بھیجے.

بہرحال ایک عام خیال سے ہٹ کر بات قبول کرنا یا جس پر پوری زندگی انسان کا ایمان ہو اس کو چھوڑنا آسان کام نہیں.
​
ابھی کے لئے کافر ممالک میں تبلیغ کے لئے جانا جائز ہے کہ نہیں ؟آپ کے کمنٹ سے ملا جلا سا تاثر بنا اس لئے صاف الفاظ میں پوچھنا چاہتا ہوں
​
 
جیسے یہی ویڈیو جو ہے اس میں شروع میں ہی ایک حدیث اس نے بیان کی جس میں نبی کریم سے منسوب ہے کہ یمن کے لوگ بڑے رقیق القلب ہیں، بڑی نرمی ہے، اور پھر یہ بھی کہا کہ غرور و تکبر اونٹ پالنے والے لوگوں میں ہے. اب سوال یہ ہوتا ہے کہ پھر آخری نبی تو یمن کے لوگوں میں آنا چاہیے تھے کہ وہاں کے نرم اور رقیق القلب لوگ صحابہ بنتے؟
جب کہ الله سوره فتح کیا آخری آیت میں فرما رہے ہیں کہ

مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰهِ‌ ؕ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الۡكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيۡنَهُمۡ ‌ تَرٰٮهُمۡ رُكَّعًا سُجَّدًا يَّبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانًا‌سِيۡمَاهُمۡ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ مِّنۡ اَثَرِ السُّجُوۡدِ‌ ؕ ذٰ لِكَ مَثَلُهُمۡ فِى التَّوۡرٰٮةِ ۛ ۖۚ وَمَثَلُهُمۡ فِى الۡاِنۡجِيۡلِ

محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں

جن کی خصوصیات کو الله بیان فرما رہا ہے کہ وہ اپس میں رحم دل ہیں، الله کا فضل اور خوشنودی ڈھونڈ رہے ہیں اور ان کے یہ اوصاف ایسے ہیں کہ ان کو پچھلی کتابوں میں بیان کیا گیا تھا تو اس کے مقابلے میں جو انجنیئر صاحب کہہ رہے ہیں وہ کیا ان لوگوں کی شان میں بے ادبی نہیں؟ فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں...

اب اونٹ کی طرف آتے ہیں. قربانی کے اونٹوں کو الله نے خاص طور پر شعائر اللہ میں شامل کیا ہے سوره حج کی آیت ٣٦ میں. اور اس کا تذکرہ خاص طور پر اس لئے کیا گیا ہے کہ یہودیوں کے ہاں بھیڑ بکری کی قربانی تو ہے لیکن اونٹوں کی قربانی جائز نہیں. تو یہاں پر ان کو جواب دیا جا رہا ہے کہ یہ الله کی نشانیوں میں سے ہیں. اب جب ان کی قربانی کا خاص ذکر ہے اور اس کو شعائر اللہ کہا جا رہا ہے تو ان کو پالنے والے تو برے نہیں ہو سکتے؟ ورنہ تو شراب پینے والا برا اور بنانے والا اچھا بھی کہا جا سکتا ہے.

اب آپ خود ہی حساب لگائیں کہ روایت کیا کہہ رہی ہے اور قرآن کیا کہہ رہا ہے. اگر روایت کا کوئی خاص پس منظر تھا جس کے تناظر میں بات تھی تو وہ پس منظر ہے نہیں تو اس لئے اس روایت کو ماننے سے قرآن کی آیتوں کا ہی انکار ہوتا ہے. اس لئے الله نے قرآن کو فرقان کہا، روایت کو قرآن کی روشنی میں دیکھیں اور اگر قرآن کی کسی آیت سے ٹکرا نہیں رہی تو قبول کر لیں ورنہ چھوڑ دیں.
میرے خیال میں کافروں پر سخت اور آپس میں نرم ہونے کے اوصاف چند ایک صحابہ اکرام کے لئے ہیں
اور پچھلی کتابوں میں ان کا ذکر بھی ہے لہٰذا یہ سب چنیدہ لوگ ہی ہیں
.....
آپ جانتے ہیں قرآن میں رسول پاک کے آس پاس کے لوگوں کے بارے میں بیان کیا گیا ہے کہ وہ لوگ وقت جہاد نرم پڑ گئے بلکے ان کے دل پھر گئے تھے ، بعد میں ان کی معافی تلافی ہوئی ، لہٰذا یہ آیات ہرگز ان لوگوں کے لئے نہیں ہو سکتیں

​
 
ابھی کے لئے کافر ممالک میں تبلیغ کے لئے جانا جائز ہے کہ نہیں ؟آپ کے کمنٹ سے ملا جلا سا تاثر بنا اس لئے صاف الفاظ میں پوچھنا چاہتا ہوں ​
میں اپنی رائے دے رہا ہوں. اور میرا خیال ہے کہ واضح دی ہے کہ ٤-٥ سال کے لئے آپ کسی غیر اسلامی ملک میں کسی ضروری کام سے جاتے ہیں تو اس کی گنجائش ہے لیکن اگر آپ مستقل سکونت اختیار کر لیتے ہیں تو وہ صحیح نہیں.​

باقی قرآن الله نے سب کے لئے محفوظ رکھا ہوا ہے تو آپ خود بھی اس پر سوچ و بچار کریں اور اپنی رائے قائم کریں.​
 
میرے خیال میں کافروں پر سخت اور آپس میں نرم ہونے کے اوصاف چند ایک صحابہ اکرام کے لئے ہیں
اور پچھلی کتابوں میں ان کا ذکر بھی ہے لہٰذا یہ سب چنیدہ لوگ ہی ہیں
.....
آپ جانتے ہیں قرآن میں رسول پاک کے آس پاس کے لوگوں کے بارے میں بیان کیا گیا ہے کہ وہ لوگ وقت جہاد نرم پڑ گئے بلکے ان کے دل پھر گئے تھے ، بعد میں ان کی معافی تلافی ہوئی ، لہٰذا یہ آیات ہرگز ان لوگوں کے لئے نہیں ہو سکتیں

​
جناب ہمارا یہی رویہ ہے کہ ہم ہر روایت کی کوئی توضیح یا تطبیق کرنے کے قائل ہیں. ہمارے راویوں کی اکثریت یمنی ہے اور یمنیوں کی عربوں سے پرانی دشمنی ہے. اور یمنی کوئی ایسے شریف بھی نہیں تھے. حضرت عثمان (رض) کی شہادت میں بھی یہ لوگ ملوث تھے. اور اس کے بعد بھی بہت سی بغاوتوں میں یمنی ہی پیش پیش رہے ہیں. تو یہ تاریخی طور پر بھی صحیح نہیں کہ وہ بہت نرم خو قوم ہیں. اور الله نے جو صفات بیان کی ہیں وہ تمام صحابہ کے لئے کی ہے جو صلح حدیبیہ میں شامل تھے اور اسی لئے الله نے ان کو رضی الله بھی کہا کہ الله ان سے راضی ہو گیا.

اور اگر اونٹ اور بکری والی بات کو لیا جائے تو پھر ہندو تو کوئی گوشت نہیں کھاتا اس کو سب سے شریف ہونا چاہیے یا بدھ مت کے پیروکاروں کو لیکن بھارت اور روہنگیا کے واقعات بتا دیتے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں اور آپکی تعیلم و تربیت اور عقید و نظریات ہی آپ کی شخصیت کو بناتی ہے نہ کہ آپ کے کھانے کی عدات.
بہت سی یہ روایات سیاسی اور سماجی وجوہات کی وجہ سے بنائی گئی ہیں.

جب ہم ہر روایت کی توضیح بیان کرنا شروع کر دیتے ہیں تو غیر مسلموں کو ہمارے دلائل بہت کمزور لگتے ہیں. ہم اسی قسم کی تطبیق کرتے ہیں اور حضرت عائشہ (رض) کی عمر نکاح ٦ سال کا مان لیتے ہیں. جب کہ ایک غیر مسلم کے نزدیک یہ نبی کی کوئی اچھی شخصیت سامنے نہیں رکھتا. اسی طرح ایک روایت کہتی ہے کہ نبی کریم (ص) نے فرمایا کہ جو دن سب سے گرم ہوتا ہے اس دن دوزخ اپنا سانس باہر نکال رہی ہوتی ہے اور جو دن سب سے ٹھنڈا ہوتا ہے اس دن دوزخ سانس اندر لے رہی ہوتی ہے. اب آج ہمیں پتہ ہے کہ اگر لاہور میں گرمی ہے تو سڈنی میں سردی ہے. تو اسی طرح مدینہ میں جو سب سے گرم دن ہے وہ پوری دنیا کا سب سے گرم دن نہیں ہو گا.

تو جس کتاب کو الله نے کتاب ہدایت کہا ہے اس کو چھوڑ کر ہم ایسی کتابوں کی طرف کیوں جاتے ہیں جن کا لکھنے والے یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ سب سچ ہے؟

نہیں جناب
میں کسی غیر کتاب کی طرف نہیں گیا
میں نے تو قرآن میں موجود آیات کی طرف اشارہ کیا ہے
کہ ایک آیت میں رسول پاک کے ساتھیوں کی ایک خوبی بیان کی ہے کہ وہ کافروں پر سخت تھے اور ایک دوسری آیت میں رسول پاک کے آس پاس کے لوگوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ کافروں پر نرم پڑ گئے
لہٰذا یہ بات یقینی ہے کہ رسول پاک کے آس پاس دو قسم کے گروہ تھے
​
  1. ثابت قدم صحابہ
  2. کمزور عقیدہ مسلمان

جناب یہی تو آپ کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ الله نے ٢٣ سال کی نبی کریم کی ساری جدوجہد قرآن میں محفوظ کر دی.
سوره محمد میں کیا آیت ٢٠ میں آتا ہے کہ پہلے یہ لوگ جہاد کی اجازت مانگ رہے تھے اور پھر جب وہ سورت آ گئی جس میں جہاد کی اجازت دی گئی تو منافقین کے دلوں میں موت کی سی بے ہوشی طاری ہو گئی. لیکن یہ بات تمام صحابہ پر نہیں جائے گا بلکہ منافقین مدینہ کے لیا خاص آیا ہے. کیونکہ مہاجرین کو تو سوره حج میں ہی جہاد کی اجازت دے دی گئی تھی. لیکن سوره بقرہ میں جو اجازت ملی ہے وہ انصاریوں کے لئے ہے. اور سوره بقرہ کے شروع میں ہی منافقین کا بھی ذکر ہے تو اس سے معلوم ہو گیا کہ مدینہ میں منافقین تھے..

پھر غزوہ بدر میں جب مسلمانوں کو کافر حملہ اور کی ایک کثیر تعداد کو قید کیا تو الله نے فرمایا کہ نبی کو زیب نہیں دیتا کہ وہ قیدی جمع کرے (سوره انفال، آیت ٦٧) کیونکہ سوره محمد آیت ٤ میں آیا تھا کہ جب دشمنوں سے مقابلہ ہو تو جم کر گردانیں کاٹنا کیونکہ میدان جنگ میں تو آپ دشمن کو نیست و نابود کر سکتے ہیں لیکن جب آپ قیدی بنا لیتے ہیں تو پھر اس کی جان کی حفاظت کرنی ہوتی ہے. تو سوره انفال کی آیت، سوره محمد کے تناظر میں آپ دیکھیں گے تو آپ سمجھ آئے گی ورنہ آپ نبی کریم (ص) پر کوئی بھی الزام ڈال سکتے ہیں. (نعوز باللہ)
اور اسی طرح پھر غزوہ احد میں بھی آیا کہ مسلمانوں نے نبی کریم (ص) کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جگہ چھوڑ دی. جس کی وجہ سے بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا. لیکن پھر غزوہ احزاب میں یہی مسلمانوں کی جماعت ثابت قدم رہی.
پھر اسی طرح اگر آپ سوره تحریم دیکھیں گے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ وہاں پر الله نے ازواج مطہرات (رض) کو کسی راز کی بات افشاں کرنے پر کہا کہ اگر الله چاہے تو نبی تم کو طلاق دے دیں اور اس کی جگہ الله نبی کو تم سے بہتر بیویاں عطا کر دے. لیکن پھر سوره احزاب میں الله نے نبی کو کہا کہ اب اپ ان بیویوں کو نہیں چھوڑ سکتے اور طلاق نہیں دے سکتے. یعنی انھوں ازواج مطہرات نے اس کے بعد اور بھی زیادہ الله اور رسول کریم (ص) کے احکامات کی فرمانبرداری اور اطاعت کی اسی لئے الله نے سوره احزاب میں ان کو یہ اعزاز دیا.

کہنے کا مقصد یہ ہے کہ نبی کریم (ص) اور ان کے ساتھی یعنی صحابہ کرام(رض) متعدد سخت اور کٹھن آزمائشوں سے گزرے اور پھر جا کر الله نے ان کو رضی الله کا خطاب دیا اور پھر جا کر ان کی سوره فتح میں جو تعریف ائی ہے وہ کی. یہ رتبہ اور منزلت ان کو کوئی آسانی سے نہیں ملا، انھوں اپنے لوگوں کے مصائب اور ظلم برداشت کیے، اپنے لوگوں کے خلاف غزوات لڑے، جسمانی، مالی، اہل و عیال یعنی ہر قسم کا امتحاں دیا. تو ان کو یہ مقام ملا ہے. اور اس مقام تک پہنچنے کے لئے جو ساری محنت تھی وہ الله نے قرآن میں محفوظ کر دی ہوئی ہے. اب کوئی آ کر نبی کی بیویوں کے بارے میں نازیبا باتیں کرے تو وہ سراسر غلط اور پروپیگنڈا ہو گا کیونکہ الله نے ان کی غلطی پر تنبیہ کی لیکن انھوں اصلاح بھی کی اور اس پر الله نے ان کو انعام بھی دیا کہ امہات المومنین قرار دیا.

اب انجنیئر مرزا کی تقریر سنیں اور یہ روایت پڑھیں تو آپ کو لگے گا کہ شاید یہ یمنی لوگ زیادہ بہتر تھے اور صحابہ کرام (رض) چند ایک کو چھوڑ کر بہت ہی کمزور ایمان والے تھے. جب کہ حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں. اور کیا نبی (ص) اپنے ان ساتھیوں کو جنھوں آپ کے لئے جان و مال کی قربانی دی کی جگہ یمنیوں کی تعریف کریں گے؟
​
 
جیسے آپ نے بات کی بالکل نبی کریم (ص) کے ساتھ منافقین تھے جب آپ (ص) مدینہ میں ائے اور ان کا تذکرہ سوره بقرہ سمیت متعدد سورتوں میں ملتا ہے لیکن پھر سوره احزاب جو ٦ ہجری کی ہے اس کی آیت ٦٠ میں آیا کہ
"اگر منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے اور جو مدینے (کے شہر میں) بری بری خبریں اُڑایا کرتے ہیں (اپنے کردار) سے باز نہ آئیں گے تو ہم تم کو ان کے پیچھے لگا دیں گے پھر وہاں تمہارے پڑوس میں نہ رہ سکیں گے مگر تھوڑے دن"
اور اس کے بعد ان کا ان پر کسی عذاب کی خبر نہیں ملتی یعنی سوره احزاب میں منافقین کو آخری وارننگ دے دی گئی تھی اور ٦ ہجری کے بعد منافقین مدینہ میں نہیں رہے کیونکہ پھر مدینہ کے منافقین کے لئے ایسی کوئی بات نہیں ائی اور سوره فتح سوره احزاب کے بعد ہے تو سوره فتح میں مدینہ کے ہی زیادہ تر مسلمان عمرہ پر گئے تھے اور وہ اس بعیت رضوان کرنے والے گروہ میں شامل ہیں اور وہ بات ان سب کے لئے ہی کی گئی.
​
 
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ نبی کریم (ص) اور ان کے ساتھی یعنی صحابہ کرام(رض) متعدد سخت اور کٹھن آزمائشوں سے گزرے اور پھر جا کر الله نے ان کو رضی الله کا خطاب دیا اور پھر جا کر ان کی سوره فتح میں جو تعریف ائی ہے وہ کی. یہ رتبہ اور منزلت ان کو کوئی آسانی سے نہیں ملا، انھوں اپنے لوگوں کے مصائب اور ظلم برداشت کیے، اپنے لوگوں کے خلاف غزوات لڑے، جسمانی، مالی، اہل و عیال یعنی ہر قسم کا امتحاں دیا. تو ان کو یہ مقام ملا ہے.
رسول پاک کے آس پاس موجود لوگوں میں سے،منافقین کے علاوہ کیا تمام کے تمام لوگ امتحانات میں کامیاب ہو گئے تھے ؟
آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ تمام لوگ ہی کامیاب تھے ؟
​