Advertisement

Tariq Fatemi Gives Indication That All What FO did was in accordance with PM's Vision & Under His St




طارق فاطمی اپنےڈان لیکس میں ان پرلگے الزامات مسترد کرتے ہوئے الوداعی خط میں واضح اشارہ دے گئے کہ
دفترِ خارجہ نے سب وزیراعظم کےزیرِ قیادت انکے ویژن کے مطابق ان ہی کی رہنمائی پر کیا

C-zozDqWsAE3Ncl.jpg
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
ڈان لیکس: طارق فاطمی نے الزامات مسترد کر دی

ڈان لیکس: طارق فاطمی نے الزامات مسترد کر دیے


_95862560_gettyimages-457291246.jpg


پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے سابق معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے ڈان لیکس کے حوالے سے ان پر عائد کیے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

طارق فاطمی کو پاکستان کے انگریزی اخبار ڈان میں گذشتہ برس فوج اور حکومت کے تعلقات کے بارے میں شائع ہونے والی خبر کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی سفارش پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ڈان لیکس میں کب کیا ہوا

ڈان لیکس پر وزیراعظم کا نوٹیفیکیشن، فوج کی طرف سے مسترد

اہم اور تلخ سیاسی فیصلے کرنے کا وقت

بی بی سی کے پاس موجود ایک الوداعی خط میں جو کہ وزارتِ خارجہ کے افسران کے نام لکھا گیا ہے، طارق فاطمی نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔

اس خط میں انھوں نے کہا ہے کہ میں خود پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوںاپنے طویل کریئر کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ یہ الزامات ایسے شخص کے لیے تکلیف کا باعث ہیں جو قریباً پانچ دہائیوں سے پاکستان کی خدمت کر رہا ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس عرصے میں انھیں قومی سلامتی سے وابستہ کئی حساس معاملات بھی دیکھنے پڑے جس کے دوران انھیں انتہائی خفیہ اور اہم معلومات سے آگاہی بھی ہوئی۔

_95864752_12002322-484f-40b9-8c5d-2d8ba2198114.jpg


_95864753_4ff80dc5-8c54-4b57-af15-2fa1b6d1997b.jpg


خیال رہے کہ 28 اپریل کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والی ایک دستاویز میں ڈان لیکس' سے متعلق انکوائری کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ خارجہ امور سے متعلق معاون خصوصی طارق فاطمی سے واپس عہدہ لے لیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ وزارت اطلاعات و نشریات کے پرنسپل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کے خلاف 1973 کے آئین کے ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن (ای اینڈ ڈی) رولز کے تحت کارروائی کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد ان سے بھی یہ عہدہ واپس لیا جا چکا ہے۔

اس حکومتی فیصلے کے خلاف پاکستانی فوج کی جانب سے سخت ردعمل آیا تھا اور پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ 'ڈان لیکس کے حوالے سے جاری کیا گیا اعلان انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں ہے۔ یہ نوٹیفیکیشن مسترد کیا جاتا ہے۔

طارق فاطمی کو جون 2013 میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے خارجہ امور تعینات کیا گیا تھا۔ وہ ماضی میں امریکہ، اردن، بیلجیئم، لکزمبرگ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر تعینات رہ چکے ہیں۔سنہ 2004 میں ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Source:
​
 
Last edited:
Advertisement
پنجابی کی ایک مثال ہے

خصموں وی گئی ایں ، منڑسوں وی گئی ایں
شوہر سے بھی گئی ، یار سے سے بھی گئی

مطلب
نواز کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے