- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,288
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
لاہور(آن لائن)عجمان آل سٹارز لیگ میں کئی کرکٹرز کے مضحکہ خیز رن آوٹ اور سٹمپ کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد آئی سی سی کے کان کھڑے ہوئے اور تحقیقات شروع ہوچکیں۔
فکسنگ الزامات کی زد میں آنے والی عجمان آل سٹارز لیگ میں سلمان بٹ سمیت تین پاکستانی کھلاڑی شریک ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق عجمان آل سٹارز لیگ میں کئی کرکٹرز کے مضحکہ خیز رن آوٹ اور سٹمپ کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد آئی سی سی کے کان کھڑے ہوئے اور تحقیقات شروع ہوچکیں۔
ایونٹ میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل 2010کے مرکزی کردار سلمان بٹ شریک تھے، حسن رضا اور محمد خلیل سمیت کئی دیگر پاکستانی کرکٹرز کے نام بھی لیے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے بھارتی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد میں بہت زیادہ محتاط رہتا ہوں،قومی ون ڈے کپ کے لیے مجھے لاہور ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تو عجمان چلا گیا، وہاں دیکھا کہ لیگ میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا کوئی نمائندہ نہیں تھا، میچ ریفری اور اسکورر تک نہیں نظر آیا، میں نے وہاں صرف 2میچز کھیلے، ایک میں پہلی گیند پر آوٹ ہوگیا، دوسرے میں 70کے قریب رنز بنائے۔
سلمان بٹ نے واضح کیا کہ جس میچ کی فوٹیج منظر عام پر آئی اس میں وہ شریک نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ عجمان پہنچ کر منتظمین سے کہا تھا کہ مجھے پی سی بی اور اپنے محکمے سے این اوسی درکار ہے لیکن انھوں نے جواب دیا کہ یہ ایک نجی ٹورنامنٹ ہے، اس کیلیے اجازت کی ضرورت نہیں، میں نے اندازہ کیا کہ یہ ایک گھٹیا سطح کا ایونٹ ہے جب کہ آئی سی سی کی تحقیقات بڑی خوش آئند ہیں۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Cricket/426053
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/8f3rSKz.jpg





