Advertisement

Slain PTI leader's son accuses CM Khattak, K-P assembly of making a deal with prime suspect

پی ٹی آئی نے سینیٹ کے ایک ووٹ کیلیے والد کے قاتل سے ڈیل کر لی، سورن سنگھ کے بیٹے کا الزام

1094298-image-1461950644-130-640x480.JPG


پی ٹی آئی نے سینیٹ کے ایک ووٹ کیلیے والد کے قاتل سے ڈیل کر لی، سورن سنگھ کے بیٹے کا الزام​
​
​

​

[FONT=&amp]
​
[/FONT]
​
​
​
پاکستان تحریک انصاف کے مقتول رہنما سورن سنگھ کے بیٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ کے ایک ووٹ کے لیے ان کے والد کے قاتل سے ڈیل کر لی ہے۔

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی بلدیوکمار کے پروڈکشن آرڈر پر سورن سنگھ کےبیٹے اجے سورن سنگھ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلدیو کمارمیرےوالدکاقاتل ہے جس کے خلاف عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔اجے سورن سنگھ کا کہنا تھا کہ سورن سنگھ پی ٹی آئی کے کارکن بھی تھے، صوبائی حکومت بلدیو کمار کے خلاف سپریم کورٹ کیوں نہیں گئی، اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نےسینیٹ کےایک ووٹ کے لیے قاتل سےڈیل کر لی ہے۔


​


[FONT=&amp]
[/FONT]



​
​
[FONT=&amp]
[/FONT]

سورن سنگھ کے بیٹے نے بلدیو کمار کو اسمبلی آنے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلدیو کمارکواسمبلی لایاجاتاہےتوکیاوہ ہمارے خاندان کوچھوڑدےگا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے اقلیتی امورسورن سنگھ کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے الزام میں تحریک انصاف ہی کے اقلیتی رہنما بلدیو کمار کو حراست میں لیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے اقلیتی نشست پر منتخب رکن اسمبلی سورن سنگھ کو 22 اپریل 2016 کو ان کے آبائی ضلع بونیر میں موٹر سائیکل سواروں نے قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے جن ملزمان کو گرفتار کیا انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ کام بلدیو کمار کے کہنے پر کیا تھا۔بلدیو کمار اقلیتی نشست پر سورن سنگھ کے بعد پارٹی کی دوسری ترجیح تھے اور وہ مبینہ طور پر سورن سنگھ کے قتل کے بعد خود رکن اسمبلی بننا چاہتے تھے۔خیال رہے کہ مقتول سورن سنگھ اقلیتی امور کے لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے مشیر بھی تھے۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر بلدیو کمار کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف بونیر کی مقامی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے اور وہ سینٹرل جیل پشاور میں قید ہیں۔ دوسری جانب سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں بلدیو کمار کا نام آنے کے بعد تحریک انصاف نے ان سے لاتعلقی ظاہر کرنے کا اعلان کیا اور ان کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے دوسرے امیدوار کو نامزد کرنے کی کوشش بھی کی تاہم الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ اب ایسا ممکن نہیں۔

اسمبلی اجلاسوں میں بھی بلدیو کمارکے خلاف تمام جماعتوں نے مل کر سخت احتجاج کیا اور نہ صرف تحریک انصاف بلکہ اپوزیشن کے تمام اراکین نے بھی کہا کہ وہ ایک ایسے شخص کے ساتھ اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے جس نے اس رکنیت کے لئے اپنے ساتھی کو قتل کیا ہو۔


[FONT=&amp]Source [/FONT]​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: پی ٹی آئی نے سینیٹ کے ایک ووٹ کیلیے والد کے قاتل سے ڈیل کر لی، سورن سنگھ کے بیٹے کا الزام

Shame shame TTPTI.
 
Re: پی ٹی آئی نے سینیٹ کے ایک ووٹ کیلیے والد کے قاتل سے ڈیل کر لی، سورن سنگھ کے بیٹے کا الزام

Shame shame TTPTI.

t6um nai apni benazir chor kai qatil ko president and party head banadia
 
Advertisement
Re: پی ٹی آئی نے سینیٹ کے ایک ووٹ کیلیے والد کے قاتل سے ڈیل کر لی، سورن سنگھ کے بیٹے کا الزام

GEWWWW naaaaam hi kaaaaaafi haaaaiiiii.... (bigsmile)(bigsmile)(bigsmile)(bigsmile)
 
1644377-singh-1519547835-624-640x480.jpg



The son of murdered Pakistan Tehreek-e-Insaf leader Sardar Soran Singh has expressed dismay on the order passed by Speaker Khyber-Pakhtunkhwa Assembly Asad Qaiser for the production of PTI’s Baldev Kumar, prime suspect in the killing.

Ajay Singh posted a video on social media on Saturday, questioning K-P Assembly’s February 23 decision to summon Kumar for oath-taking ceremony as member of the provincial assembly on a minority seat.
Pointing out that Singh was a worker of PTI, Ajay further alleged that K-P Chief Minister Pervez Khattak and K-P speaker assembly had made a deal with Kumar for a vote in the upcoming Senate elections. He urged that Kumar should not be allowed to take oath as MPA since he is currently under trial in an Anti-Terrorism Court for the Singh’s murder.


​
​
​
In the video, Ajay asked why the assembly had not approached Supreme Court (SC) against the accused.
Special Assistant to CM Khattak on Minority Affairs Singh was shot dead by armed attackers in Buner on April 22, 2016. Singh was a popular figure in the area and elected as district nazim on a Jamaat-e-Islami ticket. He ultimately joined the PTI and was a member of the party till his untimely death.
K-P police arrested Kumar over orchestrating the murder of his own party’s lawmaker. According to DIG Malakand Azad Khan, Kumar wanted to contest elections but he could not secure a party ticket which created a dispute between them and led him to hire paid assassins for the MPA’s murder.
“Call data of two accused Mukhtar and Behroz, who allegedly carried out the murder on a promise of a financial reward, shows that the suspects were present in the same locality where Singh was murdered,” said DIG Malakand.
It is pertinent to note that the outlawed Tehreek-e-Taliban Pakistan had claimed responsibility for Singh’s killing. The claim, however, was rebuffed by the K-P police. “TTP’s claim of responsibility for Singh’s murder is incorrect as the accused have already confessed to the killing which was a result of a political rivalry between the lawmakers of the same political party.”

https://tribune.com.pk/story/164437...attak-k-p-assembly-making-deal-prime-suspect/