Advertisement

Sharif Family Counsel unable to name original purchaser of London flats

Sharif Family Counsel unable to name original purchaser of London flats



The Supreme Court on Tuesday observed that is possible luxury flats in London were acquired by
Qatari family using Sharif money in 1993.



Justice Asif Saeed Khosa, who is heading a five-judge larger bench of the apex courthearing a slew of petitions against the Sharif family over alleged corruption, said it is possible the Qatari family acquired the London flats which are at the centre of the case.


We can presume that Mian Sharif invested 12 million Dirhams in Qatari familys real estate business and it is possible they acquired London flats using that money, Justice Khosa observed.


The Sharif family counsel expressed inability to name the owner of two offshore companies, Neilson and Nescoll, which acquired London flats in 1993.


We dont know who originally owned the two offshore companies Nescoll Limited and Neilson Enterprises Limited, Salman Akram Raja, the counsel for Prime Minister Nawaz Sharifs sons Hassan and Hussain Nawaz, said.


Admitting that the Sharif family was residing in the Park Lane flats since 1993 as PM Nawazs sons were studying in London, the counsel upheld that they purchased the apartments through settlement with a Qatari family in 2006. To this, Justice Ejaz Afzal Khan remarked that PMs family must know about the ownership record of both the offshore companies.




We have no information about the original owner of both the companies, Justice Asif Saeed Khosa observed. Justice Khosa asked Raja that he may ask the Qatari family how they got the London flats and further directed the counsel to present record of his clients education in the UK.


The top court judge also observed that the repurchase of Dubai Steel Mills machinery and Qatari investment were not mentioned by the prime minister in his speeches in the Parliament and to the nation.


In an apparent reference to the remarks made by Railways Minister Khawaja Saad Rafiq, Justice Khosa said one member of the Parliament in his rude style commented on the courts observation. He said nothing is missing in the PMs record. Perhaps we could not see that is why we are asking about the omitted facts from you, the SC judge said.


Meanwhile, Justice Ijazul Ahsan remarked that the entire story is based on Qatari investment but it was not mentioned in the prime ministers speeches. He expressed wonder that when the whole business was conducted through banking channels in 1980 then why hard cash was given by the Sharif family for investment in Qatar.



سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق سماعت کل تک ملتوی


سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔ آج سماعت کے دوران حسن اور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کیس سے متعلق دلائل دیئے، جبکہ سماعت کے دوران پراسکیوٹرجنرل نیب وقاص ڈار نے اسحاق ڈار سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزاراحمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ پاناما کیس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجا کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ ریکارڈ سے ثابت ہے کے فیکٹری کی فروخت سے 12 ملین درہم ملے، جس پر جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ بینک کے واجبات کس نے ادا کئے، سلمان اکرم راجا کا جواب میں کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے فیکٹری کے منافع سے واجبات ادا کئے گئے ہوں۔ 75 فیصد حصص کی فروخت سے ملنے والے 12ملین درہم قرض کی مد میں ادا کئے۔
جسٹس اعجاز افضل نے سلمان اکرم راجا سے سوال کیا کہ کیا 75 فیصد فروخت پر بینک کو قرضے کی ادائیگی ہوئی۔ سلمان اکرم کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ کاروبار پر کنٹرول میاں شریف کا تھا، طارق شفیع گلف فیکٹری کے روزانہ کے معاملات نہیں دیکهتے تهے۔
جسٹس کهوسہ کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر کے مطابق بهٹو دور میں 6 نئی فیکٹریاں لگانے کا ذکر ہے۔ جسٹس گلزار نے استفسار کیا کہ جب پاکستان میں 6 نئی فیکٹریاں لگائیں تو گلف فیکٹری کی کیا ضرورت تهی، جبکہ وزیراعظم کی تقریر میں قطری سرمایہ کاری کا ذکر نہیں ہے۔


سلمان اکرم کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ دبئی مل ایک حقیقت ہے، دبئی اسٹیل مل آہلی خاندان نے 2001 میں بند کی اور جدہ مل دبئی فیکٹری کی مشینری سے تیار
کی گئی، جبکہ جدہ مل میں نئی مشینری بهی لگائی گئی۔


جسٹس کهوسہ نے سلمان اکرم راجا سے استفسار کیا کہ کیا دبئی فیکٹری کی مشینری حسین نواز نے خریدی تهی؟ مشینری کے خریدوفروخت کا وزیراعظم نے کہیں ذکر
نہیں کیا۔

جسٹس اعجاز احسن کا کہنا تھا کہ طارق شفیع کے بیان حلفی کے بعد دوسرے بیان حلفی میں بہتری لائی گئی۔ سلمان اکرم کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ 7 نومبر کے تحریری جواب میں دبئی فیکٹری 12 ملین درہم کی سرمایہ کاری کا ذکر ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ طارق شفیع کو قطری سرمایہ کاری کا علم تها تو بیان حلفی میں ذکر کر دیتے۔ سلمان اکرم کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ معاملے میں قطری شاہی خاندان شامل تها اس لیے 7 نومبر کے جواب میں قطری سرمایہ کاری کا ذکر نہیں کیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ 5 نومبر کو قطری خط آیا اور 12 نومبر کو طارق شفیع کا بیان حلفی آیا۔ سوال یہ ہے کہ لندن فلیٹس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا، جبکہ حسین نواز کے مطابق لندن فلیٹس قطری سرمایہ کاری سے ملے۔
حسن اور حسین نواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ٹرائل ہو رہا ہے، طارق شفیع کو کٹہرے میں بلا کر کر سوالات پوچه لیئے جائیں۔


جسٹس کھوسہ کا سلمان اکرم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ڈانٹا گیا کہ سارے ثبوت موجود ہیں جو ہمیں نظر نہیں آ رہے۔ جسٹس اعجاز الحسن کا کہنا تھا کہ اس کہانی کا اہم حصہ قطری سرمایہ کاری ہے، جبکہ وزیراعظم کی تقریر اور طارق شفیع کے بیان حلفی میں قطر میں سرمایہ کاری کا ذکر نہیں تھا۔


سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ قطری خاندان کی رضا مندی کے بعد قطر سرمایہ کاری کا موقف سامنے لایا گیا۔ جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ فیکٹری کی رقم کے 12 ملین درہم کیسے ملے، طارق شفیع جانتے تھے۔ جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ 12 ملین درہم کیسے ملے یہ نظر نہیں آ رہا۔
جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ فیکٹری کی فروخت کے معاہدے میں لکھا ہے 12 ملین درہم ملے۔ جسٹس اعجاز افضل نے سوال کیا کہ 12 ملین درہم کی رقم نقد وصول کی تھی یا بینک کے ذریعے۔ جس پر سلمان اکرم راجا کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ ان سوالوں کے جوابات نہیں ہیں، بڑے نوٹوں میں ادائیگی کی جائے تو کرنسی کا حجم میری ان دو کتابوں سے زیادہ نہیں ہو گا، جبکہ کرنسی اونٹوں پر لاد کر دینے کی بات بعید از قیاس ہے۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے لندن فلیٹس 2006 میں خریدے، 2006 سےپہلے کمپنیوں کے بیئررسرٹیفکیٹس الثانی خاندان کے پاس تھے، جبکہ رحمان ملک رپورٹ کے مطابق 1993میں یہ کمپنیاں انس پارکل کے پاس تھیں۔
جسٹس کھوسہ نے استفسار کیا کہ کیا ہم رحمان ملک کی رپورٹ درست تسلیم کر لیں۔ سلمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ تسلیم نہیں کر رہا رپورٹ آئی تو ذکر کیا، الثانی خاندان نے 1993 سے 1996 میں آف شور کمپنیوں کے ذریعے فلیٹس خریدے۔
جسٹس کھوسہ کا کہنا تھا کہ حماد بن جاسم سے پوچھ لیں انہوں نے یہ فلیٹس کب خریدے۔ سلمان اکرم کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ یہ پوچھنے کی ضرورت نہیں شریف فیملی کے بچے وہاں رہ رہے تھے۔ جسٹس گلزار نے سوال کیا کہ شریف فیملی کے بچے وہاں کیسے رہ رہے تھے، جسٹس کھوسہ نے سوال کیا کہ حسن اورحسین نواز نےکب سے وہاں رہناشروع کیا۔ سلمان اکرم راجا کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ خاندانی تعلقات کی بدولت 1993 میں فلیٹس میں حسن اورحسین نواز رہتے تھے۔
جسٹس اعجاز الحسن کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ شریف فیملی 13 سال تک فلیٹس میں رہائش پذیر رہی، بڑےگہرے تعلقات تھے، سلمان اکرم راجا کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ شریف خاندان فلیٹس کا کرایہ ادا کرتاتھا، جبکہ الثانی خاندان کے پاس لندن میں بہت سے فلیٹس ہیں۔ عدالت مفروضوں کو نہ دیکھے، لندن فلیٹس التوفیق کمپنی کے پاس گروی نہیں رکھے گئے۔
سلمان اکرم راجا کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ شیزی نقوی نے رحمان ملک رپورٹ کی بنیاد پر فلیٹس کی ملکیت شریف خاندان کی بتائی، جبکہ برطانوی عدالت نے شیزی نقوی کے بیان حلفی پر فلیٹس ضبطگی کا نوٹس جاری کیاتھا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ برطانوی عدالت کا حکم عبوری تھا، کیا دوسری پارٹی کی عدم موجودگی پر یہ حکم دیا گیا۔


سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ التوفیق کمپنی کے واجبات 34 ملین ڈالرز کے نہیں تھے، جسٹس اعجاز الحسن نے استفسار کیا کہ کیا رقم ادائیگی پر برطانیہ کی عدالت نے
چارج واپس لیا۔ جس پر سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ التوفیق کیس سے یہ ثابت نہیں ہوتاشریف فیملی 1999 سے پہلے فلیٹس کی مالک تھی۔ جسٹس عظمت نے استفسار کیا کہ آپ کہتے ہیں فلیٹس 2006 میں خریدے گئے، جسٹس اعجاز الحسن کا کہنا تھا کہ آپ 13 سال فلیٹس میں رہے انگلی تو آپ کی طرف اٹھے گی۔

سلمان اکرم کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ انگلی میرے موکل کی طرف نہیں اٹھ سکتی وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ یقیناً آپ کو قدموں پر ہی کھڑا ہونا ہے، گھٹنوں پر نہیں۔ جسٹس گلزار نے سوال کیا کہ بتائیں آپ کس حیثیت میں لندن فلیٹ پر قابض ہوئے۔ سلمان اکرم راجا کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ شاہی خاندان کے دوست کے طور پر 1993 میں تعلیم کی غرض سے رہائش پذیر ہوئے، فلیٹس کاروباری معاہدے کے نتیجے میں قطریوں نے ہمارے حوالے کئے۔
واضح رہے کہ پاناما کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔ حسن اور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجا نے آج کیس سے متعلق دلائل دیئے جو کل بھی
جاری رہیں گے، جبکہ مریم نواز، اسحاق ڈار، وزیراعظم نوازشریف، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی کے وکیل اور شیخ رشید کیس سے متعلق اپنے دلائل مکمل کرچکے ہیں۔
http://urdu.abbtakk.tv/story-panama-case-sc-pmln-pti-31012017-2/

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: PANAMA-GATE Court full proceeding today 31-01-2017

شریف فیملی کا تو ادھر ہی قیامت والا ماحول ہو گیا ہے
سارہ خاندان ایک دوسرے سے لا تعلقی کر رہا ہے
 
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عدالت ان سب سوالات کے بعد شریف فیملی کو بری کیسے کر سکتی ہے۔۔۔جواب تو کہیں سے کوئ نہیں۔۔۔پھر بری کیسے ہونگے
 
Advertisement
Sell Man Akram Raja Sahab
Nachny Wali Tawaiif ko bhi pata hota hy k men kis ki mehfil aur jaga per naach rahi hun.
kia Maryam Qatri aur Nawaz Nihari us se bhi gay guzry hen?
 
Last edited:
Who owns now -still not clear. HN claims he owns it but doesn't give doc evidence. Whereas ICIJ stands firm that MNS owns these offshore companies.
 
Sharifs have a huge level of tolerance for embarrassment and humiliation. Seems like they are willing to let go of any dignity or respect, but wont let go of money. This is what haram does to a person, unfortunately.
 
C3fMhoHWIAE7YWI
 
Advertisement
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عدالت ان سب سوالات کے بعد شریف فیملی کو بری کیسے کر سکتی ہے۔۔۔جواب تو کہیں سے کوئ نہیں۔۔۔پھر بری کیسے ہونگے
Pakistani Adalton mai sabb kuchh Mumkin hai Malik Quyum wali Missal samnay hai
 
These days the Noora defenders seem to be thin on the ground. Where are they today, after all they assured that the money trail would be provided without problems. All we have apparently is suit cases of money of 1000 Dhiram Notes, which didnt even exist at the time.
 
Advertisement
زلالت کے نئے ریکارڈ بھی بڑی ہمت سے بنا رہا ہے۔
Apnay Abbay no v zaleel kranda piya a onho fraudia tax chore taay Money launderer sabit karr ke
 
Apnay Abbay no v zaleel kranda piya a onho fraudia tax chore taay Money launderer sabit karr ke
وڈا زہریلا شریف ہی تو اس ملک میں لفافہ صحافت اور بریف کیس ججوں کا بانی ہے۔ ایسا بے غیرت تھا کہ پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر گیا۔ الله نے ایسا عبرت ناک حال کیا ہے اس کا کہ آج اس کی اپنی اولاد اور نسل اس کو منی لانڈر چور لٹیرا اور ڈاکو ثابت کر رہی ہے۔ الله ایسے انجام سے دشمنوں کو بھی محفوظ رکھے۔ اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ کا انتظام کرتی ہے اور اس کی نسل اس کے لیے لعنتِ جاریہ کا انتظام کر رہی ہے۔

عمران خان کے والدین آج فخر سے اپنے بیٹے کے شکر گزار ہوں گے اور یہ منی لانڈر بابا اپنی ہی اولاد کے ہاتھوں قبر میں ذلیل ہو رہا ہے۔ الله جسے عزت دے۔ شوکت خانم پوری دنیا میں عزت اور عظمت کا سمبل اور میاں شریف منی لانڈر اور ڈاکو لٹیرا ہونے کا نشان۔ الله بڑا انصاف کرنے والا ہے۔
 
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عدالت ان سب سوالات کے بعد شریف فیملی کو بری کیسے کر سکتی ہے۔۔۔جواب تو کہیں سے کوئ نہیں۔۔۔پھر بری کیسے ہونگے
پاکستان کی بے غیرت پنجابی اسٹیبلشمنٹ اور سعودی شاہی خاندان اپنے غلام پٹھوؤں کے لیے کچھ بھی کروا سکتے ہیں۔
 
Advertisement
جب تجھے پتہ ہی نہی تو بنک بیلنس بنانے آتے ھو ؟ جو وکیل کنفرم ھو کہ اس کا کلاءنٹ چور ھے اور وہ اس کو قانون کے ذریعے آزاد کرائے تو خود کو حق چھپانے پر الله کے سامنے جواب دہ سمجھے ۔اور اپنی روزی کے حلال حرام کا بھی تعین کر لے
 
جب تجھے پتہ ہی نہی تو بنک بیلنس بنانے آتے ھو ؟ جو وکیل کنفرم ھو کہ اس کا کلاءنٹ چور ھے اور وہ اس کو قانون کے ذریعے آزاد کرائے تو خود کو حق چھپانے پر الله کے سامنے جواب دہ سمجھے ۔اور اپنی روزی کے حلال حرام کا بھی تعین کر لے
میرے دوست بات یہ ہے کہ کسے نہیں پتا؟ مجھے تو صرف اس بات پہ حیرت ہے کہ جو لوگ ان ڈاکوؤں کا بے شرمی اور ڈھٹائی سے دفاع کرتے ہیں وہ شیشے میں خود کو دیکھ کر کیا اتنا بھی ضمیر کے سامنے شرمندہ نہیں ہوتے کس چور کا دفاع کیا ہے۔ حیرت ہے یہ لوگ اپنے ضمیر کے سامنے اتنا ذلیل ہو کر بھی زندہ ہیں۔