Advertisement

Seriya : فنکار کے مُعمر والدین پر فوج کے وحشیانہ

[h=1]انقلاب کی حمایت کا انتقام
[/h] [h=2]شامی فنکار کے مُعمر والدین پر فوج کے وحشیانہ تشدد کی تصاویر جاری[/h] جمعرات 24 شوال 1432هـ - 22 ستمبر 2011م


436x328_76392_168062.jpg


دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ عالمی شُہرت یافتہ شامی فنکار مالک الجندلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "فیس بُک" پر بشار الاسد کی وفادار فوج کے ہاتھوں اپنے بوڑھے والدین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی تصاویر شائع کی ہیں، جس سے پوری عرب دنیا اور عالمی برادری میں شام کے خلاف غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

"العربیہ" کے مطابق مالک الجندلی نے فیس بک کے اپنے خصوصی صفحے پران تصاویرکے ساتھ تحریر کیا ہے کہ "بشار الاسد کے بزدل قاتلوں نے اس کی بوڑھی والدہ اور والد ان کے گھرمیں گھس پر بہیمانہ تشدد کیا ہے۔ بشار الاسد کے وفاداروں کو ہمارا آزادی کا مطالبہ قبول نہیں اور وہ ہماری انقلابی جدوجہد کے انتقام میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، لیکن بہادر شامی عوام اب بشار الاسد کے درندوں سے ڈرنےوالے نہیں"۔

خیال رہے کہ شامی فنکار مالک الجندلی کے والد مامون الجندلی اوران کی اہلیہ الینا الجندلی کو بشار الاسد کی فوج نے چند روز قبل اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب ان کے بیٹے مالک الجندلی نے امریکی وائٹ ہاؤس کے سامنے شام میں قتل عام کےخلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا تھا۔

ڈاکٹرمامون الجندی کا کہنا ہے کہ بشارالاسد کے وفادارفوجی ان کے گھرمیں داخل ہوئے اوران دونوں میاں بیوی کو نہایت وحشیانہ طریقے سے تشدد کرنے کے بعد انہیں بیت الخلاء میں بند کرکے گھر میں لوٹ مار کی۔

ستتر سالہ میڈیکل ڈاکٹر مامون الجندلی اوران کی 64 سالہ اہلیہ کو تقریباً ایک گھنٹے کے بعد غسل خانے سے باہر نکالا کر ایک مرتبہ پھر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ "فیس بُک" پرجاری کی گئی تصاویر میں دونوں میاں بیوی کے چہروں پر تشدد کے نشانات دکھائی دیتے ہیں تاہم مالک الجندلی کی والدہ کے چہرے پر والد کی نسبت زیادہ زخم نظر آ رہے ہیں اور چہرہ سیاہ ہو چکا ہے۔ مالک الجندلی کا کہنا ہے کہ لاٹھیوں اور لاتوں سے تشدد کے باعث ان کے والد اور والدہ کے کئی دانت اور پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

خیال رہے کہ مالک الجندلی کے والدین پرتشدد کی تصاویر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب انسانی حقوق کی تنظیمیں شامی فوج کے ہاتھوں مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی خبریں جاری کر رہی ہیں۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ شامی فوج ملک میں تبدیلی کے لیے سڑکوں پر نکلے عوام کےساتھ جنگی مجرموں سے بھی بدتر سلوک کا مظاہرہ کر رہی ہے۔


​
 
Advertisement
Assalam o Alaikum,


بھائی بے حسی لاپروائی کی انتہا ہے کہ اگر کوئی شیعہ ناحق قتل ہوجائے تو میڈیا طوفان بڑپا کر دیتا ہے اور انتہائی مغالطہ آرائی شروع ہو جاتی ہے مثلا اس مضمون کے عنوان کو ہی لیجیے
مچھر مارنا مشکل ہے شیعہ مارنا آسان ۔ اور لاکھوں اہل سنت اہل تشیع نے ناحق شہید کردیئے اور کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی ۔
http://islamic-creed.com/Execution of Al-Sunnah Brothers In Iran By Shiites (VIDEO)/Execution of Al-Sunnah Brothers In Iran By Shiites.avi

​
 
Last edited:
انقلاب کی حمایت کا انتقام


شامی فنکار کے مُعمر والدین پر فوج کے وحشیانہ تشدد کی تصاویر جاری

جمعرات 24 شوال 1432هـ - 22 ستمبر 2011م


436x328_76392_168062.jpg


دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ عالمی شُہرت یافتہ شامی فنکار مالک الجندلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "فیس بُک" پر بشار الاسد کی وفادار فوج کے ہاتھوں اپنے بوڑھے والدین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی تصاویر شائع کی ہیں، جس سے پوری عرب دنیا اور عالمی برادری میں شام کے خلاف غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

"العربیہ" کے مطابق مالک الجندلی نے فیس بک کے اپنے خصوصی صفحے پران تصاویرکے ساتھ تحریر کیا ہے کہ "بشار الاسد کے بزدل قاتلوں نے اس کی بوڑھی والدہ اور والد ان کے گھرمیں گھس پر بہیمانہ تشدد کیا ہے۔ بشار الاسد کے وفاداروں کو ہمارا آزادی کا مطالبہ قبول نہیں اور وہ ہماری انقلابی جدوجہد کے انتقام میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، لیکن بہادر شامی عوام اب بشار الاسد کے درندوں سے ڈرنےوالے نہیں"۔

خیال رہے کہ شامی فنکار مالک الجندلی کے والد مامون الجندلی اوران کی اہلیہ الینا الجندلی کو بشار الاسد کی فوج نے چند روز قبل اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب ان کے بیٹے مالک الجندلی نے امریکی وائٹ ہاؤس کے سامنے شام میں قتل عام کےخلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا تھا۔

ڈاکٹرمامون الجندی کا کہنا ہے کہ بشارالاسد کے وفادارفوجی ان کے گھرمیں داخل ہوئے اوران دونوں میاں بیوی کو نہایت وحشیانہ طریقے سے تشدد کرنے کے بعد انہیں بیت الخلاء میں بند کرکے گھر میں لوٹ مار کی۔

ستتر سالہ میڈیکل ڈاکٹر مامون الجندلی اوران کی 64 سالہ اہلیہ کو تقریباً ایک گھنٹے کے بعد غسل خانے سے باہر نکالا کر ایک مرتبہ پھر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ "فیس بُک" پرجاری کی گئی تصاویر میں دونوں میاں بیوی کے چہروں پر تشدد کے نشانات دکھائی دیتے ہیں تاہم مالک الجندلی کی والدہ کے چہرے پر والد کی نسبت زیادہ زخم نظر آ رہے ہیں اور چہرہ سیاہ ہو چکا ہے۔ مالک الجندلی کا کہنا ہے کہ لاٹھیوں اور لاتوں سے تشدد کے باعث ان کے والد اور والدہ کے کئی دانت اور پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں۔

خیال رہے کہ مالک الجندلی کے والدین پرتشدد کی تصاویر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب انسانی حقوق کی تنظیمیں شامی فوج کے ہاتھوں مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی خبریں جاری کر رہی ہیں۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ شامی فوج ملک میں تبدیلی کے لیے سڑکوں پر نکلے عوام کےساتھ جنگی مجرموں سے بھی بدتر سلوک کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

​

www.loadpictures.net
[/URL][/IMG]