وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دے کر شہادت کا مقام۔حاصل کرنے والے آئ ایس آئ کے آفیسر کی نعش پر سفاک قاتلوں کی طرف سے لکھا طنزا استعمال ہوتا لفظ "الباکستانی" دیکھ کر تعجب ہوا کہ یہ لفظ ہر اس پوسٹ پر ضرور استعمال ہوتا ہے جہاں اسلام یا حب الوطنی پر مبنی کوئ مثال دی گئ ہو __ اسلام آباد ہائ کو رٹ کے جج صاحب کے فکر انگیز اور بے بسی کے عالم میں دئے گے بیان پر ایک پوسٹ میں ان پر طنز کرنے انکی توہین کرنے والے دانشوروں کے comments اور پروفائل پر الباکستانی لفظ دیکھ کر حسن بن صباح کی جنت اور اسکے فدائن یاد آگے جو آج کسی اور روپ میں موجود ہیں صدیوں قبل ایران اور عراق کے درمیان جنگلاتی علاقے میں فرقہ باطنیہ کے بانی حسن بن صباح نے قلعہ الموت کے نزدیک ایک مصنوعی جنت سجا رکھی تھی جہاں سے وہ بغداد کی اسلامی حکومت پر فدائ حملے کرواتا رہا شیخ الجبل کے نام سے مشہور اس سفاک قاتل نے بغداد کو لہو لہان کردیا حسن بن صباح کا مخصوص حلقہ تقریر تحریر اور انتظام پر مامور تھا جو فدائن تیار کرتا اور بغداد کے محافظوں اساتذہ اور علماء کو قتل کرواتا بہت زیادہ خون خرابے کے بعد وہ بغداد کو فتح کیے بغیر تاتاریوں کے ہاتھوں قلعہ الموت میں مارا گیا اس صدی میں طاغوتی حسن بن صباح اپنے فلاسفروں دانشوروں منصوبہ سازوں کے ساتھ بہت منظم مضبوط اور جدید ترین آلات کے ساتھ کسی اور روپ میں موجود ہے جسے بغداد کے اندر بہت سے لالچی موقع پرست متعصب گھر بھیدیوں منافقوں اور غداروں کی حمایت حاصل ہے جو آج کے بغداد کو تباہ وبرباد کرنا اسے اجاڑنا چاہتا ہے موجودہ حسن بن صباح کے انجام کا تو کوئ علم نہیں مگر ___________ پاکستان انشاء ﷲکبھی بھی ان سے فتح نہیں ہوگا اور نہ ہی کبھی ٹوٹے گا _____