ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ روسماں منصور کو ملک کی انسداد بد عنوانی ایجنسی نے اربوں ڈالر کے سکینڈل میں گرفتار کرلیا ۔
(مانیٹرنگ نیوز ) الجزیرہ نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ روسماں منصور کے وکیل نے بتایا کہ ملائیشیا کے انسداد بد عنوانی کمیشن (ایم اے سی سی) میں کئی گھنٹے کی تفتیش کے بعد ان کی موکلہ کو گرفتار کرلیا گیا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف بد عنوانی اور منی لانڈرنگ کے ایک درجن سے زائد الزامات لگائے گئے ہیں جن میں ملک کے خزانے کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے کے الزامات بھی شامل ہیں ۔ یہ الزامات ان پر رواں سال مئی میں ہونے والے الیکشن میں مہاتیرمحمد اور ان کے اتحادیوں کی کامیابی کے بعد لگائے گئے ۔بعد ازاں ایم اے سی سی نے ایک جاری بیان میں کہا کہ پراسیکیوٹر کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد 66 سالہ روسماں منصور کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران گرفتار کیا گیا۔
ایم اے سی سی کا کہنا تھا کہ موجودہ پیش رفت کے حوالے سے روسماں کو متعدد الزامات کا سامنا ہے ، انسداد بد عنوانی ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو جمعرات کے دن عدالت میں پیش کیا جائے گا، اگر سابق وزیراعظم کی اہلیہ پر الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں 15 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز روسماں ایم اے سی سی کے کوالالمپور میں قائم ہیڈکوارٹرز میں تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہوئی تھیں اور اسی لمحے ان کے خاوند سے پولیس نے ایک علیحدہ مقام پر اربوں ڈالر کے سکینڈل میں تفتیش کی تھی۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب خود پر لگنے والے بد عنوانی کے تمام الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اربوں ڈالر اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کئے تھے ۔
After few hours investigation they arrested ex PM's wife and here we are, after "Alhamdulillah ye flat hamaray hain "
Two years of investigation bring bail to most corrupted family of Pakistan.
عزیر بلوچ رزلٹ صفر عابد باکسر رزلٹ صفر ڈاکٹر عاصم رزلٹ صفر شرجیل میمن رزلٹ صفر کرنل جوزف رزلٹ صفر ریمنڈ ڈیوس رزلٹ صفر مجید رکن بلوچستان اسمبلی پولیس اہلکار کا قتل رزلٹ صفر انسپکٹر اعجاز قتل رزلٹ صفر ماڈل ایان علی رزلٹ صفر
12 مئی قتل عام رزلٹ صفر احد چیمہ ریمانڈ پر ریمانڈ رزلٹ صفر فواد حسن فواد صرف ریمانڈ رزلٹ صفر منشی اسحاق ڈالر رزلٹ صفر راجہ رینٹل کیس رزلٹ صفر نیو بینظیر ائیر پورٹ کرپشن کیس رزلٹ صفر رئیسانی حرام کمائی گھر سے برآمد رزلٹ صفر ایم کیو ایم غداری کیس ثبوت موجود رزلٹ صفر ایم کیو ایم دہشتگردی را فنڈنگ ثبوت موجود رزلٹ صفر اصغر خان کیس رزلٹ صفر شہد کی بوتل رزلٹ صفر بلدیہ ٹاون رزلٹ صفر ماڈل ٹاون رزلٹ صفر شاہ رخ جتوئی کیس رزلٹ صفر راؤ انوار ناحق قتلِ عام ثبوت موجود رزلٹ صفر
56 کمپنی سکینڈل رزلٹ صفر صاف پانی کرپشن کیس رزلٹ صفر سستی روٹی تندور کرپشن رزلٹ صفر کلبھوشن یادیو دشمن جاسوس رزلٹ صفر ٹڈاپ کرپشن کیس رزلٹ صفر بابر غوری ایم کیو ایم کیس رزلٹ صفر گستاخ بلاگرز کیس آزاد رزلٹ صفر آسیہ ملعونہ گستاخی کیس رزلٹ صفر ارسلان افتخار کیس رزلٹ صفر حافظ عبد الکریم کرپشن کیس رزلٹ صفر حسین حقانی کیس رزلٹ صفر پرویز رشید غداری کیس رزلٹ صفر جیو ٹی وی غداری کیس رزلٹ صفر اور نجانے ان جیسے ہزاروں کیس امیروں، وڈیروں، جاگیرداروں اور بزنس مینوں کے رزلٹ صفر مگر غریب آدمی کے لئے قانون فرعون بن جاتا ھے عدالت ذلالت بن جاتی ھے انصاف تو ملتا ھی نہیں ہزاروں بے گناہ قید میں ہیں اور گناہ گار آزاد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہاں کوئی غریب آدمی ادارے پر تنقید کر لے تو غداری میں دھر لیا جاتا ہے مگر الطاف بھائی آزاد، زرداری اینٹ سے اینٹ بجائے آزاد، پرویز رشید آزاد، میٹر ریڈر شاہ صاحب آزاد، حسین حقانی آزاد، اسفند یار ولی آزاد، محمود خان اچکزئی آزاد، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے آزاد، تھانوں پر حملہ کر کے اپنے بندے چھڑوانے والے آزاد، ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر شراب کے نشے میں دھت گاڑیاں چڑھانے والے آزاد کیا سسٹم ھے میرے ہم وطنوں بڑے پھنستے نہیں چھوٹے بچتے نہیں کیا کبھی ھم بھی انصاف کو ھوتا دیکھیں گے؟؟؟؟؟
majboor government of IK.....It is NOT easy to catch the culprits because since 70 years corrupt bureaucracy, judges NAB, ECP,FIA you name it..... These problems have priority: 1) Pakistan's economy, billions $$$of credit. 2) Brocken and stupid corrupt projects, NO Electric, NO gas, NO Water 3) Foreign policy and problems in Afghanistan, India and USA. 4) people in cabinet not all qualified and loyal 5) Stupid and corrupt irrelevant opposition and assemblies and parliament based on mostly corrupt and culprits..... and so on....... Everything will be fine, the correction process is going on slow but successful...just watch every day corrupt bureaucrats get fired...
After few hours investigation they arrested ex PM's wife and here we are, after "Alhamdulillah ye flat hamaray hain "
Two years of investigation bring bail to most corrupted family of Pakistan.
So this first lady got arrested after investigations proved she was an ACCOMPLICE as she CONNIVED with her PM husband in siphoning away aka MONEY LAUNDERING Malaysian people's billions of tax dollars! This is how law abiding nations treat their CRIMINALS and bring them to justice.
اور ہمارے ہاں؟؟؟
ملک کی اعلٰی ترین عدالت کے سامنے اربوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ کا جُرم ثابت ہو جانے اور جیل ہو جانے کے باوجود چور وزیر اعظم کی بیوی جِسکو ہر جُرم کی خبر تھی اور جو شریکِ جُرم تھی اُسے فوتگی کے بعدمادرِ جمہوریتکا خطاب دے کر پروٹوکول کے ساتھ لحد میں چُن دیا جاتا ہے