- Joined
- May 28, 2009
- Posts
- 10,006
- Reaction score
- 5,592
- Points
- 0
یہ داعش، یہ النصرہ، یہ جہادی ۔۔۔ یہ سب مہرے ہیں۔
شام کی صورتحال یہ ہے کہ
:۔پائپ لائن کا پہلا راستہ
ایران عراق اور شام نے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت یہ پائپ لائن ایران سے شروع ہو کر عراق اور پھر شام اور پھر یورپ جا رہی تھی۔
روس بھی اس پائپ لائن کو سپورٹ کرتا ہے کیونکہ یہ پائپ لائن کافی حد تک روس کے زیرِ اثر ہو گی اور اسطرح یورپ کھل کر روس کے خلاف اٹھ کر کھڑا نہیں ہو سکتا۔
پائپ لائن کا دوسرا راستہ:۔
مگر سعودی عرب اور قطر چاہتے ہیں کہ جیسے بھی ممکن ہو سکے، ایران/عراق/شام کی پائپ لائن کو تباہ کیا جائے۔ اسکا واحد حل یہ ہے کہ شام پر کسی طرح قبضہ کر لیا جائے۔ اسکے بعد قطری و سعودی گیس و آئل بذریعہ اردن شام اور پھر وہاں سے اسرائیل اور یورپ تک پہنچنی چاہیے۔
اسی مقصد کے لیے قطر کے بادشاہ نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا تھا کہ اسرائیل شام میں ایف ایس اے و دیگر جہادیوں کو سپورٹ کرے تاکہ یہ قطری و سعودی گیس اور آئل اسرائیل پہنچ سکے۔
جبکہ امریکہ اور یورپ اور سعودیہ اور قطر ہر قیمت پر اس پائپ لائن کو بچھانا چاہتے ہیں اور ایران/عراق/شام پائپ لائن کی تباہی چاہتے ہیں۔
چنانچہ دونوں پروجیکٹز میں مرکزی حیثیت شام کو حاصل ہے۔ جسے بھی شام میں برتری حاصل ہو گی، اسی کا پائپ لائن پراجیکٹ تکمیل پائے گا۔
باقی رہ گئے جہادی، تو انکی حیثیت کٹھ پتلی والی ہے جنہیں یہ امریکہ، سعودیہ، قطر وغیرہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور اپنا مقصد نکل جانے پر انہیں ڈسپوز کر دیں گے۔
امریکا کو کامیابی
عراقی عوام نے اپنی جمہوری حکومت قائم کر کے امریکا کو طالبان سے کہیں پہلے خطے سے نکال باہر کیا تھا۔
مگر امریکا نے داعش کے بہانے پہلے عراق پر اپنے پنجے گاڑھ لیے، اور پھر شام میں بھی اور وہاں پر اب امریکہ نے غیر قانونی طور پر نو فلائی زون قائم کر دیا ہے۔
ساتھ میں امریکا نے اعلان کر دیا ہے کہ اسے داعش کے خلاف کاروائی کرنے میں کئی سال لگیں گے، چنانچہ وہ اگلے کئی سالوں تک اس خطے میں موجود رہے گا۔
ساتھ مین امریکا داعش پر دکھاوے کے لیے پچھلے 9 ہفتوں میں 200 فضائی حملے کر چکا ہے جس میں چند درجن گاڑیاں تباہ کرنے کے سوا اور کچھ نہیں کیا ۔۔۔۔ (جبکہ عراق میں صدام حسین کی حکومت گرانے وقت امریکہ نے 7 ہفتوں میں 3 ہزار فضائی حملے کیے تھے جس میں بی 52 بمبار طیارے بھی شامل تھے۔ یاد رہے بی 52 بمبار طیارے کا 1 حملہ 100 گنا زیادہ مہلک ہوتا ہے بہ نسبت ایف 16 جیسے طیاروں کے)۔
داعش پر یہ امریکی حملے سارا ڈرامہ ہے اور امریکہ اپنی اس ناجائز اولاد کو آخر میں یقیناً مارے گا، مگر ابھی وہ وقت نہیں آیا اور داعش کا کردار ابھی ختم نہیں ہوا۔





