- Joined
- Jun 13, 2013
- Posts
- 843
- Reaction score
- 1,099
- Points
- 0
سانحہ راولپنڈی
www.masoodanwar.com
[email protected]
مسعود انور
مسئلہ یہ نہیں ہے کہ راولپنڈی میں کیا ہوا۔ نہ ہی مسئلہ یہ ہے کہ یہ کون لوگ تھے جو آگ اور خون کی ہولی کھیل رہے تھے اور نہ ہی مسئلہ وہ لوگ ہیں جو ایک زندہ انسان کو اتنا زدو کوب کررہے تھے کہ وہ جان کی بازی ہار گیا۔ پورا پاکستان روز ایسی ہی دہشت گردی کا شکار ہوتا ہے۔ کبھی ایک عنوان تو کبھی دوسرے عنوان سے۔ کبھی یہ دہشت گرد کسی ایک مسلک کی ٹوپی اوڑھے ہوتے ہیں تو کبھی دوسرے مسلک کی پگڑی۔ کبھی انسان کے روپ میں یہ درندے کسی مذہب کا جھنڈا اٹھائے ہوتے ہیں تو کبھی کسی قومیت کا علم بلند کیے نظر آتے ہیں۔ یہ سارے دہشت گرد عالمی سازش کاروں کی تشکیل کردہ دو ٹیمیں ہیں جو مزے سے اپنا میچ کھیل رہی ہیں۔ کبھی گیند ایک ٹیم کے فارورڈ کے پاس ہوتی ہے تو کبھی کسی دوسری ٹیم کے فارورڈ کے پاس۔ المیہ یہ ہے کہ یہ گیند معصوم عوام ہیں۔
مسئلہ اس پورے سانحے کے بعد سے ایک عام آدمی کے ردعمل کا ہے۔ آخر ہم مان کیوں نہیں لیتے کہ دہشت گرد کا نہ تو کوئی مذہب ہوتا ہے، نہ مسلک اور نہ ہی وہ کسی رنگ و نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ صرف اور صرف مجرم ہے، انسانیت کا۔ آخر ہم کیوں اور کب تک ان دہشت گردوں کو روز کسی مسلک، کسی مذہب، کسی قومیت اور کسی نسل کی شیلڈ فراہم کرتے رہیں گے۔ یہ تسلیم کرنے میں کیا حرج ہے کہ راولپنڈی میں جو کچھ بھی ہوا اس پر پوری انسانیت شرمسار ہے۔ یہ دہشت گرد کہیں اور نہیں ماتمی جلوس کی چھتری تلے موجود تھے۔ ان کی تصاویر دیکھیں، کلوز اپ دیکھیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ انتہائی مہارت کے انداز میں اسلحہ تھامے ہوئے ہیں۔ انسانوں کا شکار کرتے ہوئے ان کا اطمینان بتارہا ہے کہ انہیں اس خوں ریزی کی پوری تربیت حاصل ہے۔ میں اتنے دنوں سے شاک میں ہوں کہ جب یہ دہشت گرد یہ سب کچھ کررہے تھے تو موقع پر موجود علماء کہاں تھے؟ کیا وہ بھی اس سازش کا عملی حصہ تھے؟
پھر اس کے بعد کا ردعمل تو ملاحظہ کیجئے۔ اس سانحہ کی پرزور مذمت کے بجائے ان دہشت گردوں کا دفاع کرنے کی کوشش کی گئی۔ مسجد و مدرسہ کو مسجد ضرار قرار دیا گیا اور وہاں پر موجود طلبہ کو تکفیری۔ یعنی آگ پر مزید تیل ڈالا گیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اہل تشیع کے علماء اور قیادت دونوں ان دہشت گردوں سے براٴت کا اعلان کرتے۔ مارے جانے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرسکتے تھے تو اخباری بیانات کے ذریعے ہی اپنے افسوس کا اظہار کرتے، دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے، اعلان کرتے کہ جلائی گئی مسجد و مدرسہ شیعہ کمیونٹی تعمیر کرے گی، کہتے کہ دہشت گردوں کا ہماری صفوں سے کوئی تعلق نہیں۔ مگر ہوا کیا ؟ اس کے قطعی برعکس۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جو مذمتی بینر شہر کی سڑکوں پر لگائے گئے ، اس میں دہشت گردوں کی مذمت کے بجائے غازی عباس کے علم کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی۔ جہاں پر قران اچھالے جارہے ہوں، جہاں پر انسان کو ٹھوکریں مار مار کر جان سے ماردیا جائے ، وہاں پر علم کا کس کو ہوش ہوتا ہے۔
اب تک کا اندازہ تو یہ تھا کہ ہم اہل پاکستان دہشت گردی کا شکار ہیں۔ یہ دہشت گرد بیرونی آقاوٴں کے اشارے پر کبھی لشکر جھنگوی کے روپ میں شیعہ کمیونٹی پر حملہ آور ہوتے ہیں تو کبھی سپاہ محمد کے نام پر سنی کمیونٹی کو اپنا نشانہ بناتے ہیں۔ مگر اس سانحے کے بعد جو صورتحال سامنے آرہی ہے وہ انتہائی تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ تشویشناک بھی ہے۔ کیا اب ہم بحیثیت قوم ، ان عالمی سازش کاروں کا شکار ہوچکے ہیں؟ کیا ہمارے دانشور، ایک عام آدمی بھی ان کے ٹرانس میں جاچکا ہے؟ کیا اب ہم مستقل طور پر اکائی سے تقسیم ہوکر خانوں میں تقیم ہوچکے ہیں؟ اور کیا اب دہشت گرد ہمارے ہیرو کا درجہ اختیار کرچکے ہیں؟
اگر ایسا ہے تو ہمیں تسلیم کرلینا چاہیے کہ شیطان جیت گیا۔ ہمیں اپنی شکست تسلیم کرلینی چاہئے کہ لڑاوٴ اور حکومت کرو کی پالیسی کے خالق کامیاب رہے۔ ہمیں اپنی ہار مان لینی چاہیے کہ اس دنیا پر ایک عالمگیر شیطانی حکومت کے داعی فتح یاب رہے۔ جب ذہن مفتوح ہوجائیں تو پھر کسی فوج کشی کی ضرورت نہیں رہتی۔سمجھ نہیں آتا کہ کیا اب بھی اس دنیا پر ایک عالمگیرشیطانی حکومت کی سازشوں سے خبردار کرنے سے کچھ حاصل ہوسکتا ہے۔ تاہم پھر بھی ہشیار باش
http://masoodanwar.wordpress.com/2013/11/19/rawalpindi-incident/#more-505