Advertisement

Rawalpindi - Couple involved in raping, filming 45 girls confess to their crime

​

BeFunky-collage-43-min.jpg

راولپنڈی پولیس نے 45 لڑکیوں کو اغوا کر کے انہیں ریپ کا نشانہ بنانے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طالبہ کی درخواست پر تحصیل گوجر خان سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس حکام کے مطابق طالبہ کو 3 اگست کو گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی میں ورکشاپ میں شرکت کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے اغوا کرکے ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

درخواست گزار کی نشاندہی پر پولیس نے گلستان کالونی میں واقع گھر میں چھاپہ مار کر لڑکیوں کو ریپ کا نشانہ بنانے والے میاں بیوی کو گرفتار کیا۔

ملزمان کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزمہ کرن کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم قاسم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزمہ اور اس کے شوہر نے انکشاف کیا کہ اس کی اہلیہ لڑکیوں کو ورغلا کر گلستان کالونی میں واقع کرائے کے گھر میں لے جاتی تھی جہاں وہ انہیں ریپ کا نشانہ بناتا اور اہلیہ ویڈیوز بناتی تھی۔

سی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اب تک 45 لڑکیوں کو ریپ کا نشانہ بنا کر ان کی ویڈیوز بنائیں۔

ملزمان نے یہ انکشاف بھی کیا وہ ویڈیوز بنا کر بین الاقوامی پورن سائٹ پر بھاری معاوضے کے عوض فروخت کرتے تھے۔


پولیس نے دونوں میاں بیوی کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فونز سے ویڈیوز برآمد کرلیں جبکہ اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے ملزمان سے 10 واقعات کی ویڈیوز اور ہزاروں تصاویر بر آمد کیں اور جائے وقوع پر موجود شواہد کو ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا۔

سی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ ایس پی راول ڈویژن کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ جتنی ویڈیوز برآمد ہوئیں ان بچیوں کے والدین کو تلاش کیا جائے اور ہر واقعے کا الگ، الگ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو الگ الگ چالان کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
عمران خان کا اس قوم پر احسان عظیم ہوگا اگر انہوں نے پولیس کا محکمہ درست کیا تو - محکمہ پولیس کس قدر کرپٹ اور ناکارہ ہوچکا اس کی ہلکی سی جھلک اوپر خبر میں پڑھ لیں- بجاۓ پروفیشنل تحقیقات کرنے کےپولیس مجرم کا اے ٹی ایم استعمال کرتی رہی اور ایک سنگین مجرم کو دوستانہ ماحول فراہم کرتی رہی
بھلا ایسے محکمہ کے ہوتے ہوۓ جرائم پر کیسے قابو پایا جاۓ؟
عمران خان اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ اگر ان کے عہد جلیلہ میں پولیس کا محکمہ نہ سدھرا تو بعد میں آنے والے سے کوئی امید نہیں- خدارا اس قوم کے حال پر رحم فرمائیں اور اپنے انتخابی منشور کے مطابق اس محکمہ کی حالت درست کریں
 
Advertisement
pti ke chitrol sath sath krty rahain gy tu may be ho jy,, warna man tweeter py dakh ra hota hon k shahbaz gill keh ra hota hy CM punjab ny notice ly lia , ordr kr dia ,, wo nooon wali dramy baazi,,,,,,,,, bhae ap logo ko vote dia hy k system thek kr k do,, taa k system khud pakry
 
Yahan Saza say koi bhi nahi darta is liay Jurm Ziada Hota hai, q k saza kisi ko esi milti hi nahi hai k us ko DAR lagay jurm krtay hoay.