Advertisement

Quranic verses about "Jihad" were added to syllabus at America's dictation

جس کو بھی شیخ و شاہ نے حکمِ خدا دیا قرار
ہم نے نہیں کیا وہ کام ہاں با خدا نہیں کیا

'جہاد سے متعلق آیات امریکی ایماء پر نصاب میں شامل کی گئیں'

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نصاب میں جہاد سے متعلق قرآنی آیات امریکیوں کو مطمئن کرنے کے لیے شامل کی گئی تھیں، جو کمیونزم کے خلاف جنگ کے لیے بھرتیاں کرنا چاہتے تھے۔


1133204-cii-1467243556.jpg


اسلامی نظریاتی کونسل کے 3 روزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا شیرانی نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی ریاست کے خلاف جنگ کو 'انتشار پھیلانے' کی ایک کوشش قرار دیا اور کہا کہ کسی کی خواہش کو عوام پر مسلط کرنے کو جہاد قرار نہیں دیا جاسکتا۔واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے مولانا شیرانی قومی اسمبلی کے ایک رکن بھی ہیں۔مولانا شیرانی نے اسکولوں کے نصاب میں قرآن کریم کی تعلیمات کو شامل کرنے کی تجویز کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ یہ ضروری ہے کہ طلبا کو قرآن کریم میں بتائی گئی اخلاقیات اور سماجی روایات کی تعلیم دی جائے۔

تاہم جب مولانا سے نصاب میں سے جہاد سے متعلق قرآنی آیات نکالنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی نصاب میں ان آیات کو صرف اس وجہ سے شامل کیاگیا تھا کیونکہ امریکا کو کرائے کی افرادی قوت کی ضرورت تھی'۔ان کا کہنا تھا، 'آپ پرانی کتابوں کو دیکھیں، حتیٰ کہ مدارس میں پڑھائی جانے والی کتابوں میں بھی اخلاقیات، سوشل سائنسز اور ثقافی و اسلامی روایات کے حوالے سے کہانیاں بتائی جاتی تھیں'۔تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں مولانا شیرانی نے ایک قرآنی آیت کی تلاوت کی، جس کا ترجمہ ہے، 'دین میں کوئی جبر نہیں'۔
اگرچہ انھوں نے ٹی ٹی پی کے لیے خاص طور پر 'دہشت گرد' کی اصطلاح استعمال نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اس بات کا حق ہے کہ وہ اپنے لیے راستے کا انتخاب خود کریں، ساتھ ہی انھوں نے وضاحت کی کہ ' اللہ رب العزت نے لوگوں کو اس حوالے سے سمجھ بوجھ عطا کی ہے کہ وہ اس بات کو جانیں کہ جو کچھ وہ کرتے ہیں، اس کے نتائج کیا ہیں'۔واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور مولانا شیرانی سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی خودکش حملوں سمیت دیگر دہشت گردی کی کارروائیاں ہوچکی ہیں، جن کی ذمہ داری بعدازاں ٹی ٹی پی کی جانب سے قبول کی گئی۔جہاد کے تصور کی وضاحت کرتے ہوئے مولانا شیرانی نے کہا کہ اس بات کے 2 پہلو ہیں، ایک عقیدے سے متعلق اور دوسرا مادی حوالے سے، تاہم دونوں پہلوؤں میں 'تجفظ' کے تصور کو سامنے رکھا گیا ہے۔
مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ 'اگر میں اپنے عیقدے کی حفاظت کرنا چاہتا ہوں تو برائی کے خلاف ایک جہاد یہ ہوگا کہ میں اس برائی کے راستے پر نہ چلوں جبکہ جہاد کے مادی پہلو کا مطلب سخت محنت ہے'۔اس کی مثال دیتے ہوئے مولانا شیرانی نے کہا کہ 'بالکل اُسی طرح کہ جیسے کوئی سخت محنت کے ذریعے غربت سے جنگ کرسکتا ہے، نہ کہ دوسروں سے پیسے یا زمین چھین کر، لیکن اگر کوئی اپنی خواہشات کو زور زبردستی کے ذریعے دوسروں پر مسلط کرنا چاہے گا، تو یہ جہاد نہیں بلکہ 'فساد' (انتشار) ہے، جو درست نہیں'۔جب ان سے جہاد سے متعلق قرآنی آیات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ 'قرآن کریم اور اسلام نے زندگی گزارنے کا ایک مکمل ضابطہ فراہم کیا ہے، جسے ٹکڑوں میں نہیں سمجھا جاسکتا'۔مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ جہاد سے متعلق زیادہ تر آیات مدینہ منورہ میں اتریں،
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی اسلامی ریاست قائم کی تھی، جن کا مقصد مسلمانوں کی اس حوالے سے رہنمائی کرنا تھا کہ حملہ آوروں سے اپنی ریاست کو کیسے محفوظ رکھنا ہے، لیکن اس میں بھی انتشار پھیلانے کی بات نہیں کی گئی تھی۔
ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ مدینے کی اسلامی ریاست کی بنیاد تشدد پر نہیں رکھی گئی تھی۔مولانا شیرانی نے دیگر عقائد سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لیے اسکولوں میں دیگر مذاہب کی کتابیں پڑھانے کے خیال کی بھی حمایت کی اور ساتھ ہی شکوہ کیا کہ پادریوں اور پنڈتوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تاکہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جاسکتا۔

یہ خبر 5 اگست 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی​


 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: 'جہاد سے متعلق آیات امریکی ایماء پر نصاب م&#1740

Yes most likely and it was ok then but now since this very jihad has gone against the american Jewish world order,it is called terror.
 
Re: Quranic verses about "Jihad" are part of our syllabus at America's dictation

Islam me sbse zyda zor Taleem pr diya gya hy, in Jahil Molbio ko aqal kb aye ............ Molbi or Nooni dono LaaElaaj hy :doh::35::crazy:(huh):smashfreakB:
 
Advertisement
Re: Quranic verses about "Jihad" are part of our syllabus at America's dictation

For once the Molana has spoken sense. Inciting to militancy in the name of religion was an American plan to recruit people for 'jihad' against Russia and subsequently to defame Islam, which they successfully did. We must now return to realism and normalcy.
 
Re: Quranic verses about "Jihad" are part of our syllabus at America's dictation

مکمل قرآن مجید کو نصاب کا حصہ بنا کر قصہ ہی تمام کیا جائے​
 
Re: Quranic verses about "Jihad" are part of our syllabus at America's dictation

یہ کوئی نئی بات تو نہی ہے
یہ بات تو مشرف کی وزیر تعلیم زبیدہ جلال نے اسمبلی میں بتائی تھی
کہ ضیاء دور میں اسلامیات یونیورسٹیوں میں متعارف کروائی گئی تھی اس کا سلیبس امریکہ سے بن آیا تھا

ملا ہمیشہ امریکی کام کرتے ہیں ، الله کا نہی
 
Re: Quranic verses about "Jihad" are part of our syllabus at America's dictation

Fazloo Diesel ki haram Khori , Black Mailing,Islam Froshi ke baray mai Islam kia kehta hai
 
Advertisement
Re: Quranic verses about "Jihad" are part of our syllabus at America's dictation

Fazloo Diesel ki Munafiqat ke baaray mai Jui Kaa Islam kia kehta hai ????
 
Re: Quranic verses about "Jihad" are part of our syllabus at America's dictation

اسلام میں جہاد کا تصور بہت اسسان ہے.
جہاد جدوجہد کا نام ہے.
صبح آٹھ کے رزق ہلال کی تلاش میں نکلنا بھی جہاد ہے.
اور بےغیرت راشی اور اسلام دشمن حاکم کو ووٹ نا دینا بھی جہاد ہے.

تلوار سے ظالم کو روکو یہ جہاد ہے.
قلم سے ظالم کو روکو یہ جہاد ہے
دل سے یعنی ووٹ سے ظالم کو روکو یہ بھی جہاد ہے
سائبر بل کی وجہ سے نوروں کا نام نہیں لکھا مگر آپ کو تو سب سمجھ ہے نا
;)
 
Re: Quranic verses about "Jihad" are part of our syllabus at America's dictation

کل جو لوگ دین کی سربلندی، اور اپنے ملک کو کفار کے پنجہ استبداد سے چھڑانے کے لئے لڑ رہے تھے، وہ آج بھی اسی جدو جہد میں مصروف ہیں۔
جو لوگ ڈالر کے لئے لڑ رہے تھے، وہ کل بھی امریکہ کے ساتھ تھے، آج بھی دل و جان سے اس کی چاکری میں شب و روزسرگرداں ہیں۔
بقول امریکی سینیٹرجو لوگ دس ڈالر کے بدلے اپنی قیمتی متاع کو بیچنے کے لئے تیار ہو جائیں، انہیں لگتا ہے کہ ساری دنیا ان کی طرح ڈالر کی ہوس میں اندھی ہے، اور کوئیں کے مینڈکوں کو یہ بات سمجھ نہیں آ سکتی کہ کوئی ڈالر کے لالچ کے بغیر کیسے کسی نظریے پر اپنی جان لڑا سکتا ہے۔
 
Re: Quranic verses about "Jihad" are part of our syllabus at America's dictation

مولانا شیرانی نے کوئی نئی بات نہیں کی لیکن لگتا ہے کہ بات میں کچھ مبالغہ آمیزی ہو گئی ہے۔ اگر نصاب امریکہ سے بن کر نہیں بھی آیا تو کم از کم اس جہادی نصاب میں امریکیوں کی رضا مندی ضرور شامل تھی۔ اور بات وہی ہے کہ امریکیوں کو سوویت یونین کے خلاف بھاڑے کےٹٹو درکار تھے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ہی جہادیوں کو تمام مسلم دنیا میں گلوریفائی کیا گیا اور جذباتی لونڈوں کی بھرتیاں کر کے اپنا کام چلایا گیا۔
 
Advertisement
Re: Quranic verses about "Jihad" are part of our syllabus at America's dictation

لہذا کنوئں کے انہی مینڈکوں کو جب بھی موقع ملتا ہے، وہ دین و ملت کے لئے قربان ہونے والے سر فروشوں کی قربانیوں کو، ڈالر کی ہوس کے کھاتے میں ڈال کر ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔اور اس کے لئے بات کو تؤر مڑوڑ کر اپنی مرضی کے معنی پہنانے سے بھی بعض نہیں آتے۔
مثال کے طور پر مندرجہ ذیل خبر ملاحظہ کی جائے
قرآن کو نصاب میں شامل کرنے کی تجویز مسترد
بظاہر خبر دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے واقعی کونسل نے قرآن کو نصاب میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ چند غلطیوں کی وجہ سے اسے منع کیا گیا ہے
'جہادی آیات کو اسکولوں میں پڑھایا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل
 
Re: Quranic verses about "Jihad" are part of our syllabus at America's dictation

یہ کوئی نئی بات تو نہی ہے
یہ بات تو مشرف کی وزیر تعلیم زبیدہ جلال نے اسمبلی میں بتائی تھی
کہ ضیاء دور میں اسلامیات یونیورسٹیوں میں متعارف کروائی گئی تھی اس کا سلیبس امریکہ سے بن آیا تھا


ملا ہمیشہ امریکی کام کرتے ہیں ، الله کا نہی



مکمل قرآن مجید کو نصاب کا حصہ بنا کر قصہ ہی تمام کیا جائے​

قران کا ترجمہ پڑھانے کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ لوگ ہر کسی مولوی کے پیچھے آنکھ بند کرکے نہ چل پڑیں
 
Re: Quranic verses about "Jihad" are part of our syllabus at America's dictation

قران کا ترجمہ پڑھانے کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ لوگ ہر کسی مولوی کے پیچھے آنکھ بند کرکے نہ چل پڑیں


افسوس کی بات ہے کہ کسی مولوی نے قران کا ترجمہ نہی پڑھا ہوا
حفظ البتہ کیا ہوا ہے
اگر یہ لاکھوں لوگ جو مدرسے سے ہر سال نکلتے ہیں قران جانتے ہوتے تو معاشرہ کبھی کا سدھر جاتا

مدرسوں میں قران نہی پڑھایا جاتا ، بلکہ فرقہ واریت سکھاکر کافر بنایا جاتا ہے
 
Re: Quranic verses about "Jihad" are part of our syllabus at America's dictation

لہذا کنوئں کے انہی مینڈکوں کو جب بھی موقع ملتا ہے، وہ دین و ملت کے لئے قربان ہونے والے سر فروشوں کی قربانیوں کو، ڈالر کی ہوس کے کھاتے میں ڈال کر ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔اور اس کے لئے بات کو تؤر مڑوڑ کر اپنی مرضی کے معنی پہنانے سے بھی بعض نہیں آتے۔
مثال کے طور پر مندرجہ ذیل خبر ملاحظہ کی جائے
قرآن کو نصاب میں شامل کرنے کی تجویز مسترد
بظاہر خبر دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے واقعی کونسل نے قرآن کو نصاب میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ چند غلطیوں کی وجہ سے اسے منع کیا گیا ہے
'جہادی‘ آیات کو اسکولوں میں پڑھایا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل

سورۃ الحجرات میں آئی آیت آج کے میڈیا پر صادق آتی ہے کہ جو خبر سوچی ، بلا سوچے سمجھے سینسیشنلزم کے لئے اڑا دی
 
Re: Quranic verses about "Jihad" are part of our syllabus at America's dictation


افسوس کی بات ہے کہ کسی مولوی نے قران کا ترجمہ نہی پڑھا ہوا
حفظ البتہ کیا ہوا ہے
اگر یہ لاکھوں لوگ جو مدرسے سے ہر سال نکلتے ہیں قران جانتے ہوتے تو معاشرہ کبھی کا سدھر جاتا

مدرسوں میں قران نہی پڑھایا جاتا ، بلکہ فرقہ واریت سکھاکر کافر بنایا جاتا ہے


دنیا میں ہمیشہ دینی اور دنیاوی تعلیم ساتھ ساتھ چلی ہے ۔ مگر جب سے ہمارے معاشرے میں دین اور دنیا کو ایک دوسرے سے متصادم کردیا گیا ہے اس وقت سے نفرتیں اور دہشت گردی پروان چڑی ہے