پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے کہا ہے کہ قطرکے شہزادہ ڈاکٹر فہد کو باز کا غیرقانونی شکارکرنے پر80 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور ان کے قبضے سے3 باز بھی برآمد کیے گئے۔صوبائی محکمہ ماحولیات کے مشیر اشتیاق ارمڑنے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ ڈاکٹر فہد کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں غیر قانونی شکارکرنے پرکارروائی کی گئی،صوبے کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی حکومت کی طرف سے کسی عرب شہزادے کوغیرقانونی طور پر شکار کرنے پرجرمانہ کیا گیا ہے۔واضح رہے ہرسال عرب ممالک کے شہزادے پاکستان آکر نایاب نسل کے پرندوں کا شکارکرتے ہیں جس سے بیشتر پرندوں کی نسل ختم ہورہی ہے۔ شاہی خاندانوں کے ان شہزادوں کوحکومت شکار کے باقاعدہ لائسنس جاری کرتی ہے۔ http://www.express.pk/story/335907/