Justice Khosa sahab ne apnay remarks wapas le liye hai 62 63 k baaray main so no criticism now. And the case should be pursued using the same law, because it is very very very different to lie(exaggerate things) in a jalsa than giving statements on the floor of parliament..
remarks wapis le lai hain but that clearly shows the mentality of the judges ....... these are typical comments that come from some common person discussing politics, but it was shocking to hear from judges........ Let justice be done though the heavens fall
ایسی پارلیمنٹ اور ایسے ارکان پارلیمنٹ کا کیا فائدہ؟
ایک لمحے کو شہرِ خموشاں کے باسیوں کی مانند سوچنے کا جی کر رہا ہے۔ خیال آتا ہے کہ میں بھی ایک شہرِ خموشاں ہی کا باسی ہوں جس کی مرقد پر بلڈوزر چلائے جارہے ہیں اور میں کچھ کہہ نہیں سکتا خود کو بے بس لاچار اور مجبور تصور کر رہا ہوں۔ خود کو اُن لوگوں کے بیچ میں دیکھ رہا ہوں جو طاقت ہونے کے باوجود کچھ کر نہیں سکتے، ملنے والے مواقع کو ضائع کرکے حالات کا رونا روتے ہیں یا تقدیر کا لکھا تصور کرکے صبر کا درس دیتے ہیں۔
میری یہ حالت گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے دوران عدالت کی جانب سے دئیے جانے والے ریمارکس کے بعد ہوئی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عمل درآمد کیا گیا تو پارلیمنٹ میں موجود تمام اراکین میں سے صرف سراج الحق ہی بچ پائیں گے۔ یعنی آئین پاکستان کے اِن دو آرٹیکل پر 342 ممبران میں سے صرف ایک ہی پورا اُترتا ہے۔
سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ آخر آئین کی یہ کون سے آرٹیکل ہیں، جن پر پارلیمنٹ کے ممبران کا پورا اترنا اِس قدر مشکل کام بن گیا ہے؟ اِس حوالے سے آئیے کچھ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
آرٹیکل 62 کے مطابق صرف وہی شخص مجلس شوریٰ یا پارلیمنٹ کا حصہ بن سکتا ہے جو،
اچھے کردار کا حامل ہو اور عام طور پر احکامِ اسلامی سے انحراف میں مشہور نہ ہو۔ اِسی آرٹیکل کی شِق (ہ) کے تحت وہ اسلامی تعلیمات کا خاطر خواہ علم رکھتا ہو اور اسلام کے منشور کردہ فرائض کا پابند ہو، نیز کبیرہ گناہ سے اجتناب کرتا ہو جبکہ شق (و) کے مطابق وہ سمجھدار ہو، پارسا ہو، ایماندار اور امین ہو اور کسی عدالت کا فیصلہ اِس کے برعکس نہ ہو۔
لیکن افسوس صد افسوس کہ پانامہ کیس اور بیرون ملک اثاثے اِس بات کے شاہد ہیں کہ اراکین پارلیمنٹ اِس شق پر کتنا پورا اترتے ہیں۔
آرٹیکل 63 اراکین پارلیمنٹ کی نااہلیت کو بیان کرتا ہے، کوئی بھی شخص قومی اسمبلی سے نااہل ہوجائے گا جب،
(الف) وہ فاتر العقل ہو اور کسی مجاز عدالت کی جانب سے ایسا قرار دیا گیا ہو۔ (اِس حوالے سے قارئین بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں)۔ اسی آرٹیکل کی ذیلی شق (ب) کے مطابق وہ غیر بریت یافتہ دیوالیہ ہو۔ (ملک کا کاروبار چلانے والے اور اہم عہدوں پر براجمان ممبران سے باآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کون سا فرد کس اہم کام پر معمور ہے اور اس کی صلاحیت و تربیت کیسی ہے)۔ اسی آرٹیکل کی شق (ج) خاصی قابلِ توجہ ہے جس کے مطابق ممبران اسمبلی اگر پاکستان کا شہری نہ رہے یا کسی بیرونی ریاست کی شہریت حاصل کرے تو وہ نااہل تصور ہوگا۔ اراکینِ پارلیمنٹ کی اکثریت تو ذیلی شق (ر) سے منحرف ہو رہی ہے جس کے مطابق ایسا شخص اسمبلی سے نااہل تصور ہوگا جب اُسے کسی عدالتِ مجاز سے ایسی رائے کی تشہیر یا کسی ایسے طریقے پر عمل کرنا ہو جو پاکستان کے نظریہ، اقتدار اعلیٰ، سالمیت یا سلامتی یا اخلاقیات یا امنِ عامہ کے قیام یا پاکستان کی عدلیہ کی دیانتداری یا آزادی کے لئے مضر ہو یا جو پاکستان کی مسلح افواج یا عدلیہ کو بدنام کرے یا اُس کی تضحیک کا باعث ہو۔ (اِس حوالے سے سیاست دانوں کے میڈیا پر دئیے جانے والے بیانات ہی کو اٹھا کر دیکھ لیجئیے، اگر اُن بیانات کی روشنی میں کارروائی کا آغاز کیا جائے تو نصف سے زیادہ پارلیمنٹ خالی ہوجائے گی)۔ اب آتے ہیں ذیلی شق (ع) کی جانب جس کے مطابق رکن پارلیمنٹ اُس وقت نااہل ہوجائے گا کہ اگر اُس نے دو ملین روپیہ یا 20 لاکھ روپے سے زیادہ قرضہ لیا ہو۔ کسی بینک، مالیاتی ادارے، کو آپریٹو سوسائٹی یا کو آپریٹو باڈی سے، اپنے نام پر یا اپنی بیوی، خاوند یا بچوں کے نام پر لیا ہو اور پھر ایک سال تک اُس کی ادائیگی ممکن نہ ہوسکی ہو، یا اُس قرضہ کو معاف کروایا گیا ہو۔ (مگر جناب پانامہ کیس، بینکوں سے قرضوں کی معافی یا قرضوں کی ادائیگی نہ کرنا تو یہاں کی سیاست کا مزاج ہے)۔