Advertisement

Poor Planning of Punjab Govلاہوریوں پر رحم حضور ۔۔

Poor Planning of Punjab Gov Exposed

news-1353100640-9716.jpg



اب وہ کہتے ہیںکہ کلمہ چوک پر فلائی اوور کے ساتھ ساتھ دو انڈر پاسز کی تعمیر بھی بہت ضروری ہے، یہ انڈر پاسز مین بلیوارڈ پر لبرٹی چوک سے برکت مارکیٹ تک بنیں گے،نجانے لاہور کی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لئے کون سے نادر دماغ کام کر رہے ہیں جو لاہوریوں کو مسلسل عذاب میں مبتلا رکھناچاہتے ہیں۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب کلمہ چوک فلائی اوور پراجیکٹ شروع ہوا تھا اور فیروز پورروڈ پر آنے والی ٹریفک کو کئی ماہ تک قذافی سٹیڈیم اور پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے ڈائیورشن دی گئی تھی تو اس وقت بھی یہ انڈر پاسز منصوبے کا حصہ تھے بلکہ برکت مارکیٹ سے سنٹر پوائنٹ اور سنٹر پوائنٹ سے برکت مارکیٹ تک دونوں انڈرپاسز کے ساتھ ساتھ مین بلیوارڈ پر سنٹر پوائنٹ سے ماڈل ٹاون کے اندرجانے کے لئے ایک اور انڈر پاس بنانے کی منظوری دی گئی تھی جس کی تعمیر بعد میں روک دی گئی۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا لاہور کی ٹریفک اور سڑکوں کی مینجمنٹ کرنے والے اتنے ہی کوڑھ مغز ہیں کہ انہیں چند ماہ بعدپیدا ہونے والے ایشوز بھی نظر نہیں آتے، کیا آج جس ٹریفک کے اژدہام کی بات کی جا رہی ہے وہ کلمہ چوک کی تعمیر کے بعد چند مہینوں میں ہوا ہے یا یہ پہلے سے تھا اور اگر یہ پہلے سے تھا تو جب فلائی اوور بناتے ہوئے لاہوریوں کی زندگی کو اجیرن کیا گیا تھا تو اسی مدت میں یہ انڈرپاسز کیوں نہیں بنا لئے گئے۔


یہ میں نہیں کہتا بلکہ خالد عبدالرحمان کے الفاظ ہیں جو لاہور چیمبر کی کنسٹرکشن کے حوالے سے سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر ہی نہیں بلکہ اس وقت لاہور میں بننے والی سب سے اونچی عمارت علی ٹریڈ سنٹر کے چیف آرکیٹکٹ بھی ہیں ،وہ بتاتے ہیں کہ میٹرو بس پراجیکٹ کے لئے ڈیزائن ورک ہی مکمل نہیں کیا گیا، اس وقت ایل ڈی اے اور نیسپاک سمیت دیگر محکموں کے حکام لاہور کی مصروف ترین سڑکوں کو بند رکھ کے تجربے کر رہے ہیں، ایک ایک چیز کو دو ، دو نہیں بلکہ پانچ پانچ بار گرا کے بنایا جا رہا ہے، اس بات کی گواہی لٹن روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر نے بھی دی، انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس کے فلائی اوور کے لئے جو ستون کھڑے کئے گئے تھے ان میں سے تین ستون بننے کے بعد ٹیڑھے ہو گئے، ان کو پھر توڑا گیا اور پھر بنایا گیا۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی تقریروں میں بار بار ذکر کرتے تھے کہ انہوں نے باب پاکستان کے منصوبے میں اسی یا نوے کروڑ روپے کاقیمتی پتھر لگانے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا کہ غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی کو ایسی عیاشیوں میں خرچ نہیں کیا جا سکتا حالانکہ باب پاکستان جس موقع کی یادگار ہے اس پر خرچ سے کسی کو انکار نہیں ہونا تھا۔ اب میرے وزیراعلیٰ کیا فرماتے ہیں عین بیچ اس مسئلے کے۔ میرا ذاتی خیال تو یہ ہے کہ تحقیقاتی اداروں کولاہور کی ٹریفک انجینئرنگ ایند پلاننگ ایجنسی یعنی ٹیپا کے بڑوں کو تو ضرور شامل تفتیش کر لینا چاہئے کہ اس نے پنجاب کے خزانے کے اربوں روپے اپنی نااہلی سے ضائع کر وا دئیے ہیں، خالد عبدالرحمان کے بقول بیورواور ٹیکنو کریٹس نے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے کمٹ منٹ کی کہ میٹرو بس کا ٹریک اکتیس اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا مگر اکتیس اکتوبر تک یہ پچاس فیصد کام بھی مکمل نہیں کر سکے۔ میں نے بار بار میٹرو بس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جو کہ ٹیپا کے بھی ڈائریکٹر ہیں سے جاننے کی کوشش کی کہ اب ان کی طرف سے پراجیکٹ مکمل ہونے کی اگلی مقررہ تاریخ کیا ہے تو موصوف کے پاس اس سوال کا کوئی جواب نہیں تھا۔ اسی ایجنسی کے بڑوں سے یہ بھی پوچھا جانا چاہئے کہ انہوں نے فیروز پورروڈ اورلٹن روڈ تعمیر کے بعد چند ماہ بعد ہی کیوں توڑ ڈالیں ۔


لاہورئیے صرف ان ماہرین تعمیرات کے ہاتھوں ہی یرغمال نہیں بنے بلکہ لاہور کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے وارڈنز کے پاس بھی کسی قسم کی کوئی تربیت اور تجربہ
نظر نہیں آتا۔ کیا آپ یقین کریں گے کہ میں نے کل جمعے کے روز لاہور کینال پر ایف سی کالج کا ٹریفک سگنل کم و بیش پون گھنٹے میں کراس کیا۔ پندرہ سے بیس منٹ صبر سے کام لیتا رہا مگر اس کے بعد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن ون نائین ون فائیو پر ہر پانچ ، دس منٹ بعد چار سے پانچ مرتبہ کال کی اور ہر دفعہ وہاں سے غلط اور جھوٹا جواب ملتا رہا، دوپہر کے ایک بجے کے قریب کا وقت تھا، نماز جمعہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا لوڈ بھی تھا مگر وہاں ایک درجن ٹریفک وارڈن خراب ٹریفک سگنلز کو آن کر کے دو دو کی ٹولیوں میں خوش گپیوں میں مصروف تھے۔ ہیلپ لائن سے خاتون نے یہ بھی موقف اختیار کیا کہ اگر وہاں رش ہے تو یہ رش انہوں نے تو نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے دفتر میں بیٹھے بیٹھے بتایا کہ ایف سی سی انڈر پاس پر ٹریفک سگنلز کو بند کرکے مینوئل طریقے سے ٹریفک ہینڈل کی جا رہی ہے مگر جب میں نے وہاںخوش گپیوںمیں مصروف عمر نامی وارڈ ن سے کہا کہ آپ کے کنٹرول روم سے کہا جا رہا ہے کہ ٹریفک سگنل کی بجائے وارڈن ٹریفک کو مینج کر رہے ہیں تو اس نے جواب دیا وہ غلط بتا رہے ہیں، یہاں ٹریفک سگنل کس لئے ہے ۔ حالانکہ ہمیشہ سے یہ پریکٹس رہی ہے رمضان المبارک میں افطار سے قبل یا عام طور پر رش کے اوقات میں ٹریفک سگنل بند کر دئیے جاتے ہیں تاکہ ٹریفک کا بہاو برقرار رکھا جا سکے۔ مجھے کسی افسر سے کچھ نہیں لینا دینا مگر اتنا ضرور جانتا ہوں کہ جب کیپٹن احمد مبین لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر تھے تو وہ ایسی شکایات والی جگہوں پر خود پہنچ جایا کرتے تھے، جس سے وارڈن الرٹ رہتے تھے مگر اب تو شہر میںٹریفک کے نظام کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سینکڑوں اضافی ٹریفک وارڈنزمیٹرو بس کی تعمیر کے روٹ پرمقرر ہیں مگر ان کا ہونا نہ ہونا ایک جیسا ہی لگ رہا ہے۔بات ان عطائی ماہرین تعمیرات کی ہورہی ہے جنہوں نے لاہور کی سڑکوں سے گول چکر ختم کر نے شروع کر دئیے ہیں۔ پہلے یہ پنجاب یونیورسٹی کے عقب میں فیصل ٹاون جانے والی سڑک پر ختم کیا گیا حالانکہ راونڈ اباوٹ کا فائدہ یہی ہے کہ وہاں ٹریفک بلاک نہیں ہوتی بلکہ چلتی اور نکلتی رہتی ہے۔ اب ایل ڈی اے نے ایم ایم عالم روڈ کی تعمیر شروع کی ہے تووہاں منی مارکیٹ کا مشہور اور پرانا راﺅنڈ اباوٹ ختم کیا جا رہا ہے۔ کیا میں ان عطائیوں کو یہ بتاوں کہ لبرٹی چوک جہاں مین بلیوارڈ کے علاوہ قذافی سٹیڈیم اور لبرٹی مارکیٹ ہر طرف سے ٹریفک کا ہر وقت بہت بڑا دباو رہتا ہے، وہاں ٹریفک بلاک نہیں ہوتی، اگر ٹریفک رکتی بھی ہے تو اس وقت جب ویک اینڈ یا کسی تہوار پر لبرٹی کی پارکنگ میں جانے والی گاڑیوں کی اتنی لمبی لائن لگ جاتی ہے کہ وہ راونڈ اباوٹ تک پہنچ جائے، ایسے میں لبرٹی مارکیٹ جانے والی سائیڈ پر ضرور ٹریفک رکتی ہے۔ اب یہ ایم ایم عالم روڈ پر بھی ٹریفک سگنل لگا رہے ہیں، کیا کسی کو اندازہ ہے کہ جب آپ نہر سے چودھری ظہور الٰہی روڈ پر سفر کرتے ہوئے مین بلیوارڈ جانا چاہیں تو وہاں موجود گول چکر سے فوراً راستہ حاصل کر لیتے ہیں چاہے وہ وہاں موجود سکولوں کی چھٹی کا وقت ہی کیوں نہ ہو مگر دوسری طرف مین بلیوارڈ اور اس سے پہلے آنے والے اشارے پر آپ کو طویل وقت کے لئے رکنا پڑتا ہے۔ فیصل ٹاون کے مکین بتاتے ہیں کہ ٹریفک سگنل لگنے کے بعد ان کے سفر کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔ان سرکاری عطائی ماہرین تعمیرات کے بارے اور کیا کہا جائے کہ ان کی وجہ سے خواجہ احمد حسان جیسے شریف النفس آدمی کو یہ غلط بیانی کرنی پڑی کہ میٹرو بس پراجیکٹ کے ٹریک کےلئے اکتیس اکتوبرکی ڈیڈ لائن دی ہی نہیں گئی تھی حالانکہ اکتیس اکتوبر ٹریک مکمل نہ ہونے پر وزیراعلیٰ نے خوب برہمی دکھائی تھی۔ اب حال یہ ہے کہ بیوروکریسی تو بیوروکریسی، سیاسی حکمران بھی میٹرو بس پراجیکٹ کے مکمل ہونے کی کوئی حتمی تاریخ اعلان کرنے کا رسک نہیںلے رہے، صرف اتنا کہہ رہے ہیں کہ یہ منصوبہ انتخابات سے قبل مکمل ہوجائے گا،اگر کلمہ چوک پر انڈر پاسز کی تعمیر بھی شروع ہو گئی تو پھرلاہوریوں کے غم و غصے کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو صدر آصف علی زرداری سے درخواست کرنی پڑے گی کہ عام انتخابات ایک سال کے لئے ملتوی کر دیئے جائیں۔



 
Advertisement
I witness Kalma chowk under pass thing it was in plan then removed then added again
after dividing lahore into two they suddenly realize how ppl will cross (bigsmile)

so they started making 4 underpasses thats after the work on road in that area was completed
 
This is just beginning about this project,The project is flawed and regardless of the next govt these complications will keep arising in future until some day some govt will gather up every Dept concerning and then redesign this whole project.
Until then well come to Lahore.
 
Advertisement
excellent planning to make hue and cry,,,,,, when u have nothing of your own on your credit.... like rome was built in a day
 

ٹھوکر کے پل کے نیچے ٹریفک کا حال کلمہ چوک سے بھی بدتر ہے ، جو سگنل اور ٹریفک پولیس دونوں سے
آری ہے
. کہاں تک سنو گے کہاں تک سناؤں کرپشن کی کہانی شوباز کی من مانی
 
Advertisement
What u can expect from a person who has a vision of 12th century, in 21st century, going into tents and use hand fans along with his whole cabinet... :)
 
Very poor project three days back i visit Ichra and unable stand 5 min there due to heavy dust.....just relize Millions have lost which have their shops over there.People are very angry.....Yah Zayadti hei
 
Advertisement
CM nay wada keya tha k Lahore ko Paris banaoon ga per yeh to ............... (cry)(cry)(cry)(cry)(cry)(cry)
 
100% Agreed.... even at Muslim Town same conditions... and busniessmen lost their whole busniess because of this
 
Tak,lay jo marzi ker lain election inho nay phir bhi haar jana hai.

Noora Kushti will pay back on election day when Nooras will get rejected by Punjab public.
 
Advertisement
If punjab CM could spend billions on "Rapid Bus Transit" then he could also get the buses from china why bring Turkey in between to pay them millions every day when Punjab will be paying from its own budget . Punjab govt will be suffering loss on daily basis. who is the idiot to organize all this **** for lahories. why CM dont get some good advisors because he is hard worker but with no brain.