Advertisement

PM Nawaz writes letter to Security Council to raise voice against atrocities in J&K

[h=1]مقبوضہ کشمیرمیں خونریزی رکوانے کیلئے وزیراعظم کا سلامتی کونسل کے ارکان کو خط

[/h] ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
608529-NawazSharifWeb-1474286611-126-640x480.jpg

مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے خطہ کشیدگی اور عدم استحکام کا شکار ہے، نواز شریف. فوٹو: فائل



اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو خط میں لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی خون ریزی بند کرانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرایا جائے۔


دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان امریکا، چین، برطانیہ، روس اور فرانس کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے ذریعے نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے اور گزشتہ ڈھائی ماہ میں 100 سے زائد افراد کو شہید کیا جاچکا ہے کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے عالمی اور خصوصاً خطے کے امن پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔


وزیر اعظم نوازشریف نے خط میں سلامتی کونسل کے ارکان کو کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کریں کیونکہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے خطہ کشیدگی اور عدم استحکام کا شکار ہے۔ مسئلہ کشمیر سب سے پرانا اور حل طلب مسئلہ ہے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں سلامتی کونسل کے مستقل ممالک اپنا کردار ادا کریں اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی خونریزی روکنے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے۔

​
 
Advertisement
Allah has given an opportunity to nawaz shareef to help muslims in Kashmir. strong foreign policy can kill indian propaganda but he will waste it
 
Yaar aisay topics pe politics nahi hoti, NS lullo sahi laikin hai tou PM aur hum sabko represent kar raha hai. Hopefully parchi bana k ya rattay laga k kuch na kuch perform kar k aayega wara Nawaz ki haar Pakistan ki haar hai and we are Pakistanis first.

mein iss ko apna pm samajh kar apne intellect ki tauheen nahi kar sakta

saaf baat hai bhai