Advertisement

Pasban-e-Jafria 10 hours long sit-in at Governor House Karachi ended after acceptance of demands.

Advertisement
Why Zardri have to call Gov sindh on behalf of Pasban-e-Jafria?
 
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سینٹرل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ [HI][/HI]چوہدری اسلم و دیگر پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف پاسبان جعفریہ کے سربراہ عسکری رضا کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ [HI]کالعدم تنظیم کے رہنما اونگزیب فاروقی[/HI] کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔​
کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر پاسبان جعفریہ کی جانب سے 8گھنٹے طویل دھرنا دیا گیا، مظاہرین نے عسکری رضا کے قتل کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور انہیں کیفرکردار تک پہچانے کا مطالبہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک مقتول رہنما کی تدفین نہیں کی جائے گی۔
احتجاج شدت اختیار کرنے پرگورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت دی، مرزا یوسف حسین کی سربراہی میں 6رکنی وفدنے 5گھنٹے تک بات چیت کی، مذاکرات میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا اور انسپکٹر جنرل پولیس بھی موجود تھے۔
دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری نے مذاکراتی ٹیم سے فون کے ذریعے رابطہ کیا اور انہیں مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم شیعہ رہنماؤں اور مظاہرین نے مقدمہ درج نہ ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلن کیا جس کے بعد گلشن اقبال تھانے کے ایس ایچ او کو گورنر ہاؤس طلب کرکے اہل تشیع رہنماؤں نے اپنے سامنے مقدمہ درج کرایا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ چوہدری اسلم نے پاسبان جعفریہ کے رہنماؤں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے بجائے انہیں مقدمات میں شامل کیا جس کے نتیجے میں ان کی زندگیاں غیر محفوظ ہوگئی اور بلآخر عسکری رضا کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
یاد رہے کہ عکسری رضا کے چھوٹے بھائی نے ایک روز قبل گلشن اقبال تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دی تھی۔
 
Advertisement

[HI]ملٹری اکیڈمی کاکول کے عقب میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کو ریلی کی اجازت[/HI]

اسلام ٹائمز۔ ملٹری اکیڈمی کاکول کے عقب میں کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کو ریلی کی اجازت؟ ملک اسحاق و دیگر قائدین کی شرکت کے پوسٹرز ایبٹ آباد شہر اور گردونواح کے علاوہ پاکستان ملٹری اکیڈمی پی ایم اے کی دیواروں کے علاوہ مقامی اخبارات تک میں شائع ہوئی ہیں۔ ایبٹ آباد شہر میں منعقدہ کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کا نئے نام اہلسنت والجماعت کے نام سے یہ متنازعہ ریلی بروز سوموار دو جنوری سہ پہر دو بجے ایبٹ آباد شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر سے نکلنی ہے۔ یاد رہے کہ ایبٹ آباد شہر کے عوامی و سماجی حلقے کالعدم تنظیم کی اس ریلی کو ایبٹ آباد کے پرامن شہر کو منافرت اور کافر کافر کے نعروں سے خراب کرنے سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

ایبٹ آباد شہر کے عوامی و سماجی حلقوں کے نمائندوں نے سوال اٹھایا کہ بے غیرت برگیڈ اور انکے سرپرست نے ملٹری اکیڈمی کاکول کے عقب میں امریکی پٹھو و سعودی شہری اسامہ بن لادن کو پناہ دے کر ملکی سلامتی داؤ پر لگانے سے شاید سبق حاصل نہیں کیا لہذاٰ اس لئے اب ایک بار پھر بروز سوموار 2 جنوری سہ پہر کو ایبٹ آباد شہر ملٹری اکیڈمی کے عقب میں امریکی ایجنٹ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کو اہلسنت والجماعت کے نئے نام سے ریاستی سرپرستی میں ریلی کی اجازت دی ہے، اگر اس ریلی کو نہ روکا گیا تو پھر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں واقع ملٹری اکیڈمی کاکول کے عقب میں بھی خون خرابہ ہو گا۔
​
 
[HI]WARNING - WEAK HEARTED DO NOT WATCH[/HI]

This is an incredibly horrifying video of LeJ-SSP terrorists (Saudi Jihad Enterprise) murdering Shia travellers, which would leave your heart in pain. Discretion is advised