- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,293
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
اسلام آباد: گیلپ سروے نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار قوموں میں پاکستان اور ویت نام سب سے آگے ہیں دونوں ممالک کے 89 فیصد لوگ اپنے وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
گیلپ سروے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک میں پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہوتے ہیں اور ان کی تعداد 89 فیصد ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق پاکستان اور ویت نام 89، 89 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ اس فہرست میں بنگلہ دیش کا تیسرا نمبر ہے جس کے 86 فیصد افراد ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، افغانستان کا نمبر چوتھا ہے جس کے 76 فیصد لوگ وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں جب کہ بھارت کا نمبر پانچواں ہے جس کے 75 فیصد لوگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار قوموں میں پاکستان سب سے آگے، گیلپ سروے - ایکسپریس اردو
پاکستان میں 89 فیصد لوگ ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں، گیلپ سروے
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/iFbTva1.jpg





