Advertisement

Pakistan wins the case against Chinese Company in International court

china-delivers-first-overhauled-jf-17-fighter-jet-to-pakistan.jpg


اسلام آباد(وقائع نگار،آن لائن)پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت لندن میں چینی کمپنی سے کیس جیت لیا ،عالمی عدالت نے متعلقہ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کو انرجی پرچیز معاہدے کے مطابق لازم قراردیدیا۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے عالمی ثالثی عدالت لندن میں چینی کمپنی سے کیس جیتا،چینی کمپنی زونرجی سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے کئے گئے جرمانے کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں گئی تھی ۔

یہ تنازع زونرجی کمپنی کی3 ذیلی کمپنیوں کی طرف سے 300 میگاواٹ سولر پاورمنصوبوں کوچلانے میں تاخیرسے پیداہوا، زونرجی کی ذیلی کمپنیوں نے سی پی پی اے کے ساتھ جون 2015 میں انرجی پرچیز معاہدے کیے تھے ،مقررہ وقت پر بجلی فراہم نہ کرنے پر سی پی پی اے نے ان کمپنیوں کو جرمانے کیے اور جرمانوں کے خلاف متعلقہ کمپنیاں رواں سال کے شروع میں عالمی ثالثی عدالت لندن میں چلی گئیں۔

عالمی ثالثی عدالت لندن نے آخری سماعت میں سی پی پی اے کی طرف سے جرمانوں کو درست اور متعلقہ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کو انرجی پرچیز معاہدے کے مطابق لازم قراردیدیا ہے ۔
​