Advertisement

Pakistan cricket star Shahid Afridi facilitates release of Pakistani prisoners in Dubai

1306554-afridi-1485336413-926-640x480.jpg


دبئی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے دبئی کی جیلوں میں قید 30 پاکستانیوں کو رہا کروادیا۔
بوم بوم آفریدی گزشتہ 2 سالوں سے کرکٹ میں میدانوں میں تو شائقین کے دل نہ جیت سکے لیکن آف دی فیلڈ انہوں نے ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ شاہد آفریدی کرکٹ کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے فلاحی کاموں میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور ایسا ہی کچھ انہوں نے دبئی کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے لیے کیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ذریعے 30 پاکستانیوں کی رہائی میں مدد کی جو دبئی میں مختلف کیسز میں زیر حراست تھے۔

ESynZrG.png


شاہد آفریدی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس قابل تعریف عمل سے یہ پاکستانی ملک واپس جاکر ایک نئی زندگی کی شروعات کرسکیں گے جب کہ دبئی پولیس کے تعاون کے بغیر یہ کبھی ممکن نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے اس کام کو انجام دینے پر بہت خوش ہوں۔

afridi-1-1485347583.gif


واضح رہے بوم بوم آفریدی اپنی فاؤنڈیشن کے تحت دہشت گردی سے متاثرہ علاقے خیبر ایجنسی میں اپنے نام سے اسٹیڈیم کا قیام عمل میں لاچکے ہیں جس کا افتتاح اُس وقت کے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کیا تھا جب کہ وہ اپنے والد کے نام سے کوہاٹ میں اسپتال بھی بنارہے ہیں۔

https://www.express.pk/story/719128/
​
 
Re: Shahid Afridi frees 30 Pakistanis from Dubai prisons

اللہ شاہد آفریدی کو اسکے نیک ارادوں کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہونچائے اور اسے دلالوں اور رسہ گیروں کےمکار منصوبوں سے بچائے اور حاصل کردہ زمین رہائشی منصوبوں کی بجائےانسانی فلاحی مقاصد میں ہی استمعال کرائے۔آمین