ناروے میں ایک مذہبی انتہا پسند گروہ کی جانب سے قرآن پاک جلانے پر ٹیلی نار پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔۔
ٹیلی نار نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ٹیلی نار پاکستان کسی بھی مذہب کی توہین کرنے والے عوامل کی مذمت کرتا ہے۔ ایک مسلمان ملک کا حصہ ہوتے ہوئے ہم اس فعل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور ٹیلی نار کی احترام پر مبنی اہم اقدار کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیلی نار کمپنی کا تعلق ناروے سے ہے اور ناروے میں قرآن پاک جلانے کی مذموم حرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے ٹیلی نار کے خلاف بائیکاٹ مہم چلارکھی ہے اور یہ مطالبہ کیاجارہا ہے کہ ٹیلی نار کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اسکی سمز اور پیکیجز استعمال نہ کئے جائیں۔۔