Dr. Tariq Fazal Chaudhary PML-N, Senator Moula Bux Chandio PPP, Waseem Akhter MQM and Naeem-ur-Rehman JI in fresh episode of News Eye with Mehar Abbasi on Dawn News.
[h=2]پھول سجائے دلہے کی طرح آﺅ۔۔۔ پرویز مشرف کو ” سعودی دوستوں“ کی مہربانی سے وطن واپسی کا محفوظ راستہ مل گیا، عدالت کا سامنا کرنے کیلئے تیار[/h] لاہور : انتخابی عمل شروع ہونے سے پہلے اور سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کیلئے پاکستان کے قریبی دوست ملک سعودی عرب کے حکمران اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان اہم دوستوں کی ”مہربانی“ سے انہیں پاکستان واپسی کا محفوظ راستہ مل گیا ہے جس کے تحت انہیں کسی انتقامی کارروائی کا نشانہ نہ بنائے جانے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے تاہم عدالتی معاملات میں انہیں قانونی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان کے قریبی دوست ملک سعودی عرب کے فرمانروا نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وطن واپسی کیلئے سیاسی و عسکری قیادت سے باقاعدہ گارنٹی بھی حاصل کی ہے۔ باخبر ذرائع نے ”پاکستان“ کو بتایا ہے کہ پاکستان واپسی سے صرف دو روز قبل جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے سعودی فرمانروا سے تفصیلی ملاقات کی اور وطن واپسی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیااور مدد مانگی جبکہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی عمرہ کی حالیہ سعادت کے دوران سعودی فرمانروا سے ملاقات کی۔ اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا حالیہ دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا ۔ اس کی تائید ان کی ایک روزقبل میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز مشرف کے خلاف کسی ایکشن کے بارے میں مبہم بیان سے بھی ہوتی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور قانون اپنا راستہ دیکھ سکتے ہیں لیکن ہم کسی کو زبردستی ملک سے باہر بھیجنے کے حق میں نہیں کیونکہ ہمارا دین اس کی اجازت نہیں دیتا۔ ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے درپردہ تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور اب وہ ہر طرح سے خود کو محفوظ سمجھ کر پاک سرزمین پر لینڈ کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے ہونے والی اس ملاقات کے دوران سعودی حکمران خاندان نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے اس امر کی یقین دہانی حاصل کی کہ سابق صدر کی وطن واپسی کے حوالے سے ان کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی تاہم پاکستانی مقتدر حکام نے سعودی عرب کو باور کرایا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف حکومتی و انتظامی سطح پر کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا تاہم عدلیہ اگر قانون کا راستہ اختیار کرتے ہوئے کوئی اقدام کرے گی تو پرویز مشرف کو اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ میاں نواز شریف کا تختہ الٹنے کے بعد ان کے خلاف ہونے والے اقدامات کے موقع پر بھی پاکستان کے اہم دوست کے فرمانرواﺅں نے اہم کردار ادا کیا تھا اور ان کو تحفظ فراہم کیا تھا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وطن واپسی سے قبل سابق صدر کی بیٹی نے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر لیا ہے۔ دوسری جانب 24 مارچ کو وطن واپسی کیلئے سابق صدر نے پاکستان کے معروف ٹی وی اینکرز اور سینئر اخبار نویسوں کو بھی دبئی بلایا ہے جو وطن واپسی پر ان کے ہمسفر ہوں گے۔