Advertisement

Nawaz Sharif Published Ads in UK and USA Against Pakistan Army and ISI in 1999

[h=2]انڈیا کے مغرب میں ایک اور بنگلہ دیش ؟؟؟[/h]
میرے ساتھ امریکہ میں کچھ بنگالی دوست کام کرتے ہیں .چند دن پہلے ان کے ساتھ بنگلہ دیش کے موجودہ حالات پر بات ہوئی .
آپ یقین کریں کہ میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے ،اس لیے نہیں کہ بنگال میں کیا ہوا ،اس لیے کہ پاکستان میں کیا کرنے کا پروگرام ہے .

جو کچھ انھوں نے بتایا اور جو میں نے اخذ کیا ،وہ میں یہاں بیان کرنا چاھوں گا ،اس لیے کہ ایک وارننگ پاکستانیوں کے لیے ہے کہ وہ ہمیشہ کی غلامی کی جانب دھکیلے جا رہے ہیں .
حسینہ واجد پچھلے الیکشن سے پہلے والے الیکشن میں جب اقتدار میں ائی تو اس نے انڈیا کے ساتھ ملکر ایک پلان بنایا کہ پہلے اپنی افواج کی کمر توڑی جائے تاکہ اور پھر اپنے مکروہ آایجنڈا کو آگے بڑھایا جائے .

ایجنڈا یہ تھا کہ بنگالی عوام کے دلوں میں پاکستان اور اسلام کی محبت کو ختم کیا جائے اور پھر بنگلہ دیش کو انڈیا کی ایک کالونی کی طرح چلایا جائے .
سب سے پہلے انھوں نے
اپنی آرمی کی کمر توڑنے کے لیے ،تاکہ وہ انڈیا کے مکروہ ایجنڈا کا آگے کھڑی نہ ہو سکے ،دو ہزار نو میں ایک سازش انڈیا میں تیار ہوئی .بنگلہ دیش رائفلز ،جو اب اب بارڈر گارڈ بنگلادیش کہلاتی ہے ،اس کے افسروں نے ایک میٹنگ بلوائی جسمیں آرمی کے سب سینئر جرنلز شریک ھوے .اس میں

ایک سازش کے تحت پینسٹھ سینئر جرنلز کو گولیوں سے بھوں دیا گیا .باقی کو جلد ریٹائر کر دیا گیا .
ہر داڑھی والے فوجی کو جبری ریٹائر کیا گیا .مجھے بنگالی دوست بتا رہے تھے کہ ہمیں محسوس ہی نہیں ہوا کہ انڈیا اس سازش میں شریک ہے .

یہ کاروائی ،دوسرے طریقے سے نواز شریف نے کرنے کی کوشش کی .جیو کے تھرو آرمی کو نشانہ بنایا گیا ،تاکہ آرمی کو مکمل اپنے کنٹرول میں کر کہ آیی ایس آیی پر ہاتھ ڈالا جائے .اگر آیی ایس آیی کمزور ہوتی ہے تو آرمی کو پولیس کی طرح چلایا جا سکتا ہے .جیو اور انڈیا میڈیا نے حامد میر کو استعمال کر کے ایک وار کیا ،مگر عوام اور آرمی نے ملکر نواز شریف کو ناکام کر دیا .

بنگلہ دیش میں پھر حسینہ واجد نے جماعت اسلامی اور مدرسوں پر یلغار کر دی .
عوام کو کمزور کرنے کے لیے ان کے جلوسوں کر سیدھی گولیاں برسایں .ربڑ کی بلٹ کا بے تحاشا استعمال ہوا اور ہو رہا ہے .

یہی طریقہ نواز شریف نے اپنی عوام کے لیے استعمال کیا ،تاکہ آئندہ عوام حکومت کے خلاف باہر نہ نکلیں .مگر یہاں عمران خان نے نواز کے اس منصوبے پر پانی پھیر دیا .لاکھوں کے جلسے کر کہ ،نواز کو لاغر کر دیا .

اب بنگال میں میڈیا پر سخت پابندی ہے .کوئی خبر بھر نہیں نکلنے نہیں دی جاتی .امریکہ پر انڈیا کا دباؤ ہے کہ ہم بنیاد پرستی ختم کر رہے ہیں .ویسٹ انڈیا کی منطق پر متفق ہو گیا .بنگلہ دیش میں بربریت کا دورہ دور ہے .سینکڑوں مارے جا چکے ہیں .

اسی طرح کا کام نواز شریف نے انڈیا کے ساتھ مل کر کرنا ہے .انڈیا ،جیو اور نواز کا گٹھ جوڑ بن چکا تھا .اسی وجہ سے نریندر لیگ کو حکومت میں لیا گیا .

ایک فرق قائم رہا .میرے بنگالی دوست کہتے ہیں کہ تم لوگ خوش قسمت ہو کہ عمران خان تمہارا لیڈر ہے .اس کی قدر کرنا .ہم تو انڈیا کے غلام بن چکے ہیں .ہماری بجلی تک انڈیا سے آتی ہے .انڈیا چاہے تو ایک دن میں ہماری معیشت تباہ کر دے .ڈھاکہ میں ساؤتھ انڈین کاروباری لوگ چھا گئے ہیں .نواز شریف کو اپنا کاروبار عزیز ہے .وہ اس کو بچانے کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے .بہت جلد وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے سب بڑے ادارے خرید لے گا ،انڈیا کے کاروباری ڈیل کر کے ،پاکستان کو ان کی جھولی میں پھینک دے گا .

انڈیا کے مغرب میں ایک اور بنگلہ دیش تیار ہونے جارہا ہے .
​


​