امریکا کسی کا دوست نہیں ، دوست نما دشمن ، ہمارے حکمران بزدل اور امریکی منصوبوں کو سمجھنے میں ناکام ، ریمونڈ ڈیوس کے معاملے میں جس طرح ان سب نے کردار ادا کیا ہے ، سوچنے کا مقام ہے ، امریکا کی عادت ہے ، مطلب نکلنے کے بعد بدنام ضرور کرتا ہے ، اس کتاب کا اس وقت سامنے آنا بھی اس کا ثبوت ہے اس وقت افغانستان میں جس برے طریقے سے امریکا کی جان شکنجے میں ہے ، اس کا اس طرح کا واویلا بنتا ہے
امریکا کسی کا دوست نہیں ، دوست نما دشمن ، ہمارے حکمران بزدل اور امریکی منصوبوں کو سمجھنے میں ناکام ، ریمونڈ ڈیوس کے معاملے میں جس طرح ان سب نے کردار ادا کیا ہے ، سوچنے کا مقام ہے ، امریکا کی عادت ہے ، مطلب نکلنے کے بعد بدنام ضرور کرتا ہے ، اس کتاب کا اس وقت سامنے آنا بھی اس کا ثبوت ہے اس وقت افغانستان میں جس برے طریقے سے امریکا کی جان شکنجے میں ہے ، اس کا اس طرح کا واویلا بنتا ہے
آپ افغانستان ميں امريکہ کی مبينہ شکست کا حوالہ دے کر اسےخوش آئند تو قرار دے رہے ہيں ليکن شايد آپ کو اس حقيقت کا ادراک نہيں ہے کہ جو چيز داؤ پر لگی ہوئ ہے وہ افغانستان اور پاکستان کے عام شہريوں کی حفاظت اور ان کی ديرپا سيکورٹی ہے۔ آپ يہ بھی بھول رہے ہيں کہ افغانستان اور پاکستان کے ہزاروں فوجيوں کے علاوہ خطے کے ان گنت خاندانوں نے دہشت گردی کے اس عفريت کو شکست دينے کے ليے بے مثال قربانياں دی ہيں۔
اس حوالے سے کوئ ابہام نہيں رہنا چاہيے۔ افغانستان ميں مقامی فوجی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جن دہشت گرد عناصر کے خلاف لڑ رہے ہيں، ان کی نظرياتی سوچ اور اساس پاکستان ميں متحرک ان دہشت گردوں سے ہم آہنگ ہے جنھوں نے پشاور کے آرمی سکول ميں سينکڑوں بچوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہزاروں بے گناہ پاکستانی شہريوں کی جان لی ہے۔
يقينی طور پر آپ يہ نہيں چاہيں گے کہ افغانستان اور پاکستان ميں مستقبل کی نسليں اسی خونی سوچ کے زير سايہ پروان چڑھيں جس نے تمام خطے کو خوف اور افراتفری کا شکار کر رکھا ہے۔
امريکہ کے مبينہ دھوکے کے حوالے سے آپ کی دليل خاصی بے معنی ہے کيونکہ گزشتہ سولہ برس سے خود امريکہ کے اپنے فوجی بھی افغانستان ميں تعينات ہيں اور کئ امريکی فوجيوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے اسی مقصد کے ليے اپنی جانيں بھی قربان کی ہيں جس کے حصول کے ليے پاکستان سميت درجنوں ممالک نے خطے ميں اپنے فوجی متحرک کيے ہيں۔
افغانستان ميں ہمارے عزم اور مصمم ارادے کا ثبوت وہ بے شمار وسائل ہيں جو ہم نے گزشتہ ايک دہائ کے دوران اس خطے ميں وقف کيے ہيں، جن ميں ہمارے اپنے فوجی بھی شامل ہيں۔ يقینی طور پر صورت حال يہ نا ہوتی اگر بعض راۓ دہندگان کے لغو الزامات کے مطابق ہم دہشت گردی کے عالمی عفريت کے مقابلے ميں اپنی ذمہ دارياں دوسروں پر ڈال رہے ہوتے۔
اس حوالے سے کوئ ابہام نہيں رہنا چاہيے، دہشت گردی کے خلاف عالمی کاوشوں ميں ہم تنہا ہرگز نہيں ہيں۔ ہميں مقامی حکومتوں سميت تمام عالمی برادری کی مکمل حمايت اور سپورٹ حاصل ہے۔
جيسا کہ ميں نے اس فورم پر پہلے بھی بارہا واضح کيا ہے کہ افغانستان ميں دہشت گرد گروہوں سے شکست کا آپشن ہمارے پاس ہے ہی نہيں۔