Advertisement

Messi fan - Afghan boy who wore Lionel Messi 'bag shirt' arrives in Pakistan

Advertisement
Famous Afghan ''Young Messi'' Moves to Quetta after Security Threats in Afghanistan

دنیا میں فٹ بال کے مشہور کھلاڑی میسی کی مناسبت سے پلاسٹک میسی کے نام سے شہرت حاصل کرنے والا افغان بچہ مرتضیٰ احمدی اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچا ہے۔
پانچ سالہ مرتضیٰ احمدی عرف پلاسٹک میسی کی خواہش ہے کہ وہ فٹ بال کے مشہور کھلاڑی میسی سے ملاقات کرے۔


مرتضیٰ احمدی اپنے والدین کے ہمراہ چند روز قبل افغانستان کے شہر غزنی سے کوئٹہ پہنچے تھے۔مرتضیٰ افغانستان کے صوبہ غزنی کا رہائشی ہے اور ان کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے۔


انھوں نے پلاسٹک کے ایک سفید اور نیلے تھیلے کا شرٹ پہن کر میسی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔پلاسٹک کے تھیلے کی شرٹ مرتضیٰ کے بڑے بھائی ھمایوں محمدی نے بنائی تھی اور اس پر 10نمبر اور میسی کا نام بھی تحریر کیا تھا۔

​
160226144219_messi_boy_plastic_shirt_624x351_bbc_nocredit.jpg



​
مرتضیٰ کی اس خواہش کے اظہار کے بعد کہ وہ میسی سے ملنا چاہتے ہیں میسی نے بھی ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد مرتضیٰ نے پوری دنیا میں سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی تھی۔میسی نے مرتضیٰ کے لیے اپنی دستخط شدہ ایک شرٹ بھی بھیجی تھی۔

مرتضیٰ احمدی کو ان کے رشتہ دار اب مرتضیٰ میسی کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن میں فٹ بال کھیلتے ہوئے مرتضیٰ احمدی نہ صرف عام لوگوں بلکہ میڈیا کے توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے۔


مرتضیٰ کے رشتہ داروں نے پلاسٹک کا وہ تھیلا بھی محفوظ کررکھا ہے جس کی وجہ سے اس نے شہرت حاصل کی تھی۔


اس کے علاوہ مرتضیٰ کو یونیسیف سمیت دنیا بھر سے ملنے والے تحفوں کو بھی محفوظ رکھا گیا ہے۔مرتضیٰ نے فارسی زبان میں بتایا کہ میسی مجھے بہت پسند ہیں۔ میری خواہش ہے کہ میسی سے ملوں۔


مرتضی کے چچا زاد بھائی نے بتایا کہ میسی کی مرتضیٰ سے ملاقات کی خواہش کے بعد افغانستان کی فٹ بال فیڈریشن نے مرتضیٰ احمدی کو میسی سے ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔


انھوں نے ان کی افغانستان سے کوئٹہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شہرت حاصل کرنے کے بعد افغانستان میں مرتضیٰ احمدی کو خطرہ لاحق تھا۔


انھوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ وہاں ان کو اغوا کیا جاسکتاتھا جس کی وجہ سے ان کو کوئٹہ لایا گیا۔مرتضیٰ کے چچازاد بھائی نے بتایا کہ ان کی پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں سے اپیل ہے کہ وہ مرتضیٰ احمدی کی میسی سے ملاقات کرانے کا انتظام کریں۔

http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2016/05/160501_afghan_messi_atk

​
 
Advertisement
Re: Famous Afghan ''Young Messi'' Moves to Quetta after Security Threats in Afghanistan

All Afghani come to Pakistan because of security reason and then they abuse Pakistan
 
Re: Famous Afghan ''Young Messi'' Moves to Quetta after Security Threats in Afghanistan

lols. 5 saal ke bachay ko security threats hain Afghanistan mein?
 
Re: Famous Afghan ''Young Messi'' Moves to Quetta after Security Threats in Afghanistan

طالبان کی نظر میں بچوں کی اہمیت صرف خودکش حملوں تک محدود ہے. طالبان نے بے شمار بچوں کو خودکش بنا کر مار دیا یا پهر نادانستہ نقصان سمجھ کرنظر انداز کر دیا۔
طالبانی اعمال، انسانی اقدار سے دور اور اسلامی تعلیمات کے برعکس ہیں—ان کی نظر میں عورتوں اور بچوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

​
 
Last edited:
Advertisement
Re: Famous Afghan ''Young Messi'' Moves to Quetta after Security Threats in Afghanistan

افسوس طالبان کی وجہ سے افغانوں کو اپنا وطن چھوڑنا پڑ رہا ہے


taliban khud apna watan chhor kar pakistan me chhup chhup kar rahte hai i.s.i. ke protection me , nahi to drone hellfire maar dega .:lol:
 
Re: Famous Afghan ''Young Messi'' Moves to Quetta after Security Threats in Afghanistan

طالبان کی نظر میں بچوں کی اہمیت صرف خودکش حملوں تک محدود ہے. طالبان نے بے شمار بچوں کو خودکش بنا کر مار دیا یا پهر ناداسته نقصان سمجھ کرنظر انداز کر دیا۔
طالبانی اعمال، انسانی اقدار سے دور اور اسلامی تعلیمات کے برعکس ہیں—ان کی نظر میں عورتوں اور بچوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

​


taliban ki najar me aurato ki aur bacho ki ahmiat hai ,

auraten bache paida karne ke liye

bache bachabazi karne ke liye .