وسیم بادامی نے بہت جلدی اپنے حقیقی پروفیشن کیطرف پلٹنے کا فیصلہ کر لیا۔ امید ہے ان کی دیکھا دیکھی راتوں رات صحافی بننے والے دیگر اینکر پرسن بھی تولیے، جرابیں، پرفیوم، گنڈیریاں، ناڑے، پنکھے وغیرہ بیچنے والے اپنے اصل دھندے کیطرف لوٹ جائیں گے۔ ڈاکٹر صاحب بھی ٹی وی پر بیٹھ کر عوام کو ڈنگر بنانے کی بجائے ڈنگروں کے ساتھ لو لگائیں، بے زبان جانور اپنے مونس و غمخوار اصلی ڈاکٹر کو اپنے درمیان واپس پا کر جانوروں کیطرح دعائیں دیں گے۔