Advertisement

Lasith Malinga Hilariously TROLLED For Being Fat, Picture During Sri Lanka vs England ICC Cricket World Cup 2019 Match Goes Viral

652048_117394_malinga2_updates.jpg


گزشتہ روزانگلینڈ سے مقابلے میں سری لنکا کے مایہ ناز کھلاڑی ملنگا نے جہاں بہترین بولنگ سے شائقین کے دل جیت لیے وہیں بڑھے ہوئے پیٹ کے باعث سوشل میڈیا صارفین ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔


انگلینڈ کے شہر لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں بہترین کھیل پیش کرنے کے بعد ملنگا جب پویلین لوٹے تو کیمرے نے اُنہیں شرٹ کے بغیر چلتے پھرتے دکھایا جس میں اُن کا پیٹ واضح طور پر بہت بڑا دیکھا گیا۔ ملنگا کافی ان فٹ نظرآرہے تھے۔

Loading X post…
Open original post on X

دیکھتے ہی دیکھتے ملنگا کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور صارفین نے اُن کے موٹاپے پر کمنٹس اور لطیفوں کی بھر مار کردی۔
Loading X post…
Open original post on X

کسی صارف نے اُنہیں حاملہ قرار دے دیا،تو کسی نے لکھا لگتا ہے کہ سرفراز احمد ملنگا کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X

ایک کرکٹ کے متوالے نے لکھا کہ آپ کو اگر کھیلنا آتا ہو تو آپ بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ بھی بہترین کھیلتے ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

ایک صارف نے تو پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور ملنگا کا موازنہ کراتے ہوئے پوچھا کہ کس کا پیٹ زیادہ بڑا ہے ؟

Loading X post…
Open original post on X

واضح رہے کےآئی سی سی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ٹیم سری لنکا نے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ٹیم انگلینڈ کو دلچسپ اپ سیٹ کے بعد شکست دے کر 20رنز سے ہرا تے ہوئے 5 ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔

​
 
Last edited:
Advertisement