Lahore ki Nehar main Qurani Auraq ki Bramdagi, Kia hum Azab e Ellahi ko dawat dy rahy hain :- Mubash

mhafeez

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ایک بہت اہم مسلہ ہے ، نہ صرف قرآنی اوراق بلکہ مذہبی لٹریچر بھی نہروں میں پھینکا جا رہا ہے ،وفاقی اور پنجاب حکومت نے قانون سازی کی ہے جس میں مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچر رکھنے والا ، بیچنے / تقسیم کرنے والا ، لکھنے والا اور چھاپنے والا پی پی او کے تحت ١٠ سے ١٤ سال کے لئے جیل میں جائے گا ، پنجاب پولیس نے ١٠ ہزار آپریشن کئے ہیں اور لاکھوں کتابیں قبضہ میں لی ہیں لوگ ڈر کے مارے بھی مذہبی کتابیں نہروں میں پھینک دیتے ہیں

اسکے علاوہ ہمارے علماء نے بوسیدہ قرآنی اوراق کا کوئی قابل قبول حل پیش نہیں کیا ہے جسکی وجہ سے لوگ بوسیدہ قرانی اوراق نہروں میں پھینک دیتے ہیں ، حکومت پنجاب نے ایک کاغذ ساز ادارے کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو ان اوراق کا پلپ بنا کر ان پر دوبارہ قرآن مجید ہی چھاپا جائے گا اس سے پہلے ٢٠١١ میں غیر معیاری کاغذ پر چھپائی کے خلاف بھی قانون سازی ہو چکی ہے اور گریس پیریڈ کے خاتمے کے بعد پنجاب پولیس غیر معیاری کاغذ پرقرآن مجید بیچنے / تقسیم کرنے والوں اور چھاپنے والوں کے خلاف چھاپے مار کر ملزموں کو گرفتار کر رہی ہے

ہم لوگ رمضان میں رمضان کیلنڈر تقسیم کرتے ہیں جن پر قرآنی آیات اور دعائیں درج ہوتی ہیں جنکو رمضان کے بعد بے حرمتی کے ڈر سے نہروں میں پھینک دیا جاتا ہے اسکے علاوہ قرآنی آیات اور دعاؤں کے کارڈ بھی تقسیم کرتے ہیں جن کو بعد میں بے حرمتی کے ڈر سے نہروں میں پھینک دیا جاتا ہے

ہمیں اپنا طرز عمل بدلنا ہو گا



http://www.punjabcode.punjab.gov.pk...(PRINTING AND RECORDING) RULES, 2011..doc.pdf

Alternate link: http://punjablaws.gov.pk/laws/2456.html
 

Back
Top