Advertisement

Kpk: نئی سیمنٹ فیکٹریوں کا قیام

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ میں سیمنٹ کے نئی فیکٹریوں قیام کے لیے 14نئے لائسنس جاری کردیئے جن پر کام کے آغاز کی صورت میں صوبہ میں 2.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی

15-8-600x320.jpg


سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام کے لیے لائسنسوں کی تقسیم کی تقریب پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے لائسنس تقسیم کیے ،اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے سرمایہ کار صوبہ میں سیمنٹ کے کارخانوں کے قیام کے خواہش مند ہیں جن کے لیے گزشتہ سال نومبر سے یہ عمل شروع کیاگیا اور 744درخواست دہندگان میں سے14کو لائسنس جاری کیے جارہے ہیں جبکہ ہم مزید کارخانوں کے لیے بھی لائسنس دینے کی غرض سے آن لائن بھی ان کی تشہیر کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی لائسنس دیئے گئے ہیں ان میں کسی کے حوالے سے بھی کوئی کمیشن نہیں لی گئی بلکہ نہایت شفاف طریقے سے لائسنسوں کا اجراء کیاگیاہے اور اگر کسی بھی لائسنس میں کمیشن کی وصولی کا اطلاع یا شواہد ملے تو اس صورت میں مذکورہ لائسنس منسوخ کردیاجائے گا کیونکہ جب میں کسی سے کسی بھی کام میں کمیشن نہیں مانگتا تو کوئی دوسرا کیسے کمیشن لے سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جن کمپنیوں کو سیمنٹ کی فیکٹریاں شروع کرنے کے لیے لائسنس دیئے گئے ہیں ان میں سب سے زیادہ پریمیئر گروپ نے حاصل کیے لیکن اس کے علاوہ لکی سیمنٹ ،چراٹ سیمنٹ فرنٹیئر فاؤنڈری اور دیگر بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سے پہلے والی حکومتوں میں کوئی بھی کارخانہ یا صنعت لگانے کے لیے حکومت سے این او سی حاصل کرنی پڑتی تھی تاہم ہم نے این او سی کے حصول کی شرط ختم کردی تاکہ صنعت کاروں کو سہولت ہو اور اسی غرض سے ہم نے الگ کمپنی بھی بنائی جو سوفیصد سہولیات فراہم کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ان لائسنسوں کے اجراء اوران پر کام کے آغاز کے بعد صوبہ میں اڑھائی ارب ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے صوبہ کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔سیکرٹری معدنیات ظہیر الاسلام نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے میرٹ پر تمام لائسنس تقسیم کیے ہیں اور باوجود ٹیکنیکل فقدان کے ہم نے تمام امور کو آگے بڑھایا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ عمل یکم نومبر سے شروع کیا اور اس عمل کے نیتجے میں ہم 14لائسنس جاری کررہے ہیں ۔چیئرمین اکنامک زون ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی غلام دستگیر نے کہا کہ صوبہ کو دہشت گردی کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا تاہم موجودہ حکومت نے صوبہ میں سرمایہ کاری لانے پر توجہ دی جس کے نتیجہ میں یہ واحد صوبہ ہے جس نے اپنی صنعتی پالیسی کا اعلان کیا اور الگ کمپنی بنائی جس کے چیئرمین بھی نجی شعبہ سے ہیں ۔​


Source: http://www.dailyaaj.com.pk/story/16079
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
پہلے پرانی والیوں کو تو سنبھال لیں

C7_hZMMVAAUJLff.jpg



C7_hcwdV4AIeAW-.jpg
 
wow 744 applications to setup factory in remote areas of KPK. It seems industrialists are dying to leave corrupt punjab for KPK.

Unfortunately, punjabis have consolidated all stock exchanges into a single entity to ease money laundering. Otherwise, the kpk govt should have started peshwar stock exchange to raise money from retail investors specially pashtun labor working overseas. Now all this money goes to real estate in punjab and karachi.
 
Advertisement
.اڑھائی ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ صوبے کے لئے بہت خوش آئیند بات ہے، مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
.امید ہے خیبر پختونخوا کی حکومت پنجاب حکومت کے برعکس یہ سارا عمل منظم اور شفاف طریقے سے سرانجام دے گی
​
 
آنے والی ضروریات پورا کرنے کیلیے اچھا اقدام ہے اسکا مطلب کے انکی پائپ لائن میں اب میگا پراجیکٹس کی باری ہے