- Joined
- Nov 26, 2011
- Posts
- 2,473
- Reaction score
- 2,753
- Points
- 113
[h=1]اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس سے ہزاروں فلسطینی جلاوطن کرنے کا منصوبہ[/h]
ضلعی کمیٹی کا 450فلسطینی گھر گرانے کا اعلان، اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی شناخت مٹانے کی کوشش کررہا ہے :اسماعیل ھنیہ
مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی حکام نے ایک نئی سکیم کی منظوری دینے کا عندیہ دیا ہے جس کے تحت مقبوضہ بیت المقدس میں بڑی تعداد میں عرب فلسطینی مسلمانوں کے گھروں اور عمارات کو مسمار کردیا جائیگا۔ القدس میڈیا سنٹر نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی ضلعی کمیٹی برائے پلاننگ و تعمیرات نے مختلف وجوہات کی بنا پر 450 فلسطینی گھروں کو گرانے کے منصوبے اور اس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینیوں کو جلاوطن کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مبصرین کے مطابق اس علاقے کے رہائشیوں کو جلاوطن کرنا اور مسجد اقصیٰ کے قریبی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کی تعداد بڑھانے کا مقصد شہر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے ۔ دریں اثناء فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل القدس کی عرب اور اسلامی شناخت کو مسخ کرنے کی بھرپور کوششوں میں مصروف ہے تاہم اسے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔شمالی غزہ کی پٹی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری قوم نے 20 سال اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی نذر کردئیے مگر نتیجہ صفر رہا، مذاکرات کی حالیہ مہم بھی امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے ۔