عمران خان نے پاکستان میں جاری کئی سالہ بدعنوان نظام کیخلاف انتھک جدوجہد کی ہے جو کہ ہنوز جاری ہے۔ عمران خان نے اپنی ذاتی و عائلی ذندگی کو پسِ پُشت ڈال کر اس قوم کے مُستقبل کیلئے سرتوڑ کوشش کی ہے۔ وہ مردِ مُجاہد ہے جسنے اسٹیٹس-کو اور پاکستان کے جابر و ظالم نظام کیخلاف آواز اُٹھائی۔ اُس نے پاکستان کے خاندانی نظامِ حکومت کو للکارا۔ اُس نے قوم کو اُس کے حقوق سے روشناس کروایا۔ پاکستانیوں کی دولت کی چوری کو بےنقاب کیا۔ دھکے کھائے، گریبان چاک کروائے، ذاتیات پر قدغن برداشت کی لیکن پھر بھی ہر شعبہ ہائے ذندگی کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائی اور مُرشد علامہ اقبال ؒ کے الفاظ کو قوم پر واضح کردیا کہ
ہویدا آج اپنے زخم پنہاں کر کے چھوڑوں گا لہو رو رو کے محفل کو گلستاں کر کے چھوڑوں گا
اگر غُنچوں کی صورت ہوں دلِ درد آشنا پیدا چمن میں مُشتِ خاک اپنی پریشاں کر کے چھوڑوں گا
پرونا ایک ہی تسبیح میں ان بکھرے دانوں کو جو مُشکل ہے، تو اس مُشکل کو آساں کر کے چھوڑوں گا
مُجھے اے ہم نشیں رہنے دے شغلِ سینہ کاوی میں کہ میں داغِ مُحبت کو نمایاں کر کے چھوڑوں گا
دکھا دوں گا جہاں کو جو مِر ی آنکھوں نے دیکھا ہے تجھے بھی صورتِ آئینہ حیراں کر کے چھوڑوں گا
جلانا ہے مُجھے ہر شمعِ دل کو سوزِ پنہاں سے تِری تاریک راتوں میں چراغاں کر کے چھوڑوں گا
لیکن ہم بڑی آسانی سے کہہ دیتے ہیں "خیر سانوں کی"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!! #صدائےپاکستانی