jani1
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- Dec 18, 2014
- Posts
- 19,860
- Reaction score
- 44,234
- Points
- 113
Rahdari aur Gul Khan.۔راہداری اور گُل خان۔.CAPTIONISTAN(18)
جیدا ان گنج پُور
اللہ اللہ کر کے گُل خان سے جاں خُلاصی اور شاویز خان کی شرائط ماننے کے بعد وڈے چوھدری نے سُکھ کا سانس لیا ہی تھا کہ دو پنڈوں کی صلاح صفائی کرانے جانا پڑا۔۔۔۔وہاں سے واپس آئے بھی تو تب جب اپنے پنڈ میں حادثہ ہوئے بھی کافی دن گُزر گئےتھے۔۔۔۔۔وڈے چوھدری کی یہی خاصیت تھی۔۔۔چاہے دُنیا ادھر کی اُدھر ہوجائے۔۔۔ایک بار پنڈ سے باہر گئے۔۔۔پھر خُوب گھوم پھر کے ہی آتے تھے۔۔۔۔کیوں کہ بار بار باہر جا کر وہ پنڈ کا نْقصان نہی کرانا چاہتے تھے۔۔۔
وڈا اور نکہ اپنے ڈیرے پر بڑے دنوں بعد آرام سے بیٹھے گپ شپ لگا رہے تھے۔۔۔۔
پاجی سُنا ہے پنڈ میں لوگ بہت باتیں کر رہے ہیں ہمارے پیچھے کہ ہم پنڈ واپس جلدی کیوں نہی آئے حادثے کے بعد۔۔۔۔نکے نے وڈے سے فکر مند ہوکے کہا ۔۔۔تو وڈے نے لاپروائی سے جواب دیا ۔۔۔۔۔۔ارے کرنے دو باتیں ان کا اور کام ہی کیا ہے۔۔۔۔۔سمجھتے نہی ہیں یہ جاہل۔۔۔بس جلتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔
یہ چھوڑو۔۔۔وہ جیدےمیراثی نے فون کیا تھا آنے کا کہہ رہا تھا ۔۔۔شاید کوئی خبریں وغیرہ ہوں اُس کے پاس۔۔۔۔وڈے نے بات بدلتے ہوئے کہا تو نکے نے اپنا بُرا سا منُہ مزید بُرا بناتے ہوئے کہا۔۔۔۔ہاں وہ خبیث آنے ہی والا ہوگا۔۔۔آپ نےبھی نا مُفت خوروں اور حرامخوروں اور عجیب و غریب مخلوقات کی فوج پال رکھی ہے پا جی۔۔۔جن میں ایک یہ جیدہ میراثی بھی ہے ۔۔۔۔
نہی یارہ وہ تو بڑا کام کا بندہ ہے۔۔۔اکثر جھوٹی کہانیاں بنا کہ ہماری شان میں قصیدے پڑھتا ہے۔۔۔۔وڈے نے نکے سے مُسکُراتے ہوئے کہا۔۔۔
سامالیکم چوری جی۔۔۔۔۔او جیدے آگیا ہے توُچل آ بیٹھ ادھر۔۔۔سُنا کیا خبریں ہیں تیرے پاس۔۔۔۔۔وڈہ جو کہ کسی کمی کمین کے سلام کا جواب دینا پسند نہی کرتا تھا۔۔۔یہاں بھی اپنی رویت برقرار رکھی ۔۔۔۔ جیدہ جس کا کام ادھر کی خبر اُدھر اور اُدھر کی خبر ادھر کرنا تھا۔۔۔اُس کے پاس پنڈ کے اندر اور باہر کی کافی خبریں ہوتیں تھیں۔۔۔اور اگر نا بھی ہوتی تو وہ خُد سے ہی کوئی خبر بنالیتا تھا۔۔۔۔
.کیا سُناوں جی۔۔۔جب سے آپ اور صُوبدار کے ساتھ دو پنڈوں کی صلاح کرانے سے واپس آیا ہوں ۔۔۔میرا تو جینا ہی حرام ہوگیا ہے۔۔۔۔
وہ کیسے۔۔۔نکے نے دلچسپی لیتے ہوئے پُوپچھا۔۔کیونکہ یہی اُس کا پسندیدہ مشغلہ تھا یعنی لوگوں کا جینا حرام کرنا۔۔۔۔
جب آپ لوگ گُفتگُو کر رہے تھے تو ایک ناہنجار پوٹوگراپر جو آپکی تصویر کڈنا چارہا تھا بیچ میں مُجھے بھی لے آیا۔۔۔۔۔۔کمینے کو دُوسرا پوٹو لینے کا موقع نہی ملا اُس نے وہی پوٹو اخبار میں بھی دے دی۔۔۔۔۔
جیدے نے رُو داد سُنائی تو وڈے نے کہا۔۔۔اس میں بُرائی کیا ہے۔۔۔۔تیری تو مُفت میں مشوری ہوگئ۔۔۔۔تُجھے تو خوش ہونا چاہیے۔۔۔وڈے نے کہا تو جیدا بولا۔۔۔۔جناب پریشانی یہ ہے کہ ۔۔۔میں کیمرے کے اتنے قریب تھا کہ پوٹو میں میری ناک کے بال بھی صاف صاف دکھائی دے رہے ہیں۔۔۔اور اُسی وجہ سے میرے مُخالفین نے میری پوٹو کو بندروں اور نا جانے کس کس کے ساتھ ملا کر ُپورے پنڈ کی دیواروں پر لگا دیا ہے۔۔۔۔
ہہہہہہہی۔۔۔۔۔۔نکے سے ہنسی قابُو نہی ہوئی اور اس کے ساتھ بھی وہی گُجر والی حرکت کی مطلب ہلکہ سا ٹھُڈہ رسید کیا۔۔۔۔۔پاجی میں نے کہا تھا نا آپ نے عجیب و غریب مخلُوق پال رکھی ہے۔۔
بات نکے کی ٹھیک تھی مگر شاید وہ اس بات کو بھوُل رہا تھا کہ پاجی خُد بھی عجیب و غریب مخلوق ہی تھے۔۔۔۔۔
چل یار جیدے کوئی نہی۔۔۔۔۔تھوڑے دن یہ لوگ مستی کرینگے پھر بھوُل جائینگے۔۔۔۔تو سُنا اور کوئی خبر ہے تیرے پاس۔۔۔۔۔وڈے نے اُسے دلاسہ دیتے ہوئے کہا جو کہ بس رونے ہی والا تھا۔۔۔۔
جی وہ اپڑاں میدا کہہ رہا تھا کہ شاید صُوبدار جارہا ہے۔۔نوکری چھوڑ کر۔۔۔۔جیدے نے کہا تو وڈہ بولا۔۔۔تُو بھی نا اب واقعی کسی کام کا نہی رہا ہے۔۔۔۔ارے یہ تو مُجھے پتا ہے اور کُچھ نہی ہے تیرے پاس تو چلتا بن۔۔۔اور بھی کام ہیں ہمیں۔۔۔ٹھیک ہے جی بس آج کے لئے اتنا ہی تھا ۔۔۔پھر حاظر ہونگا۔۔۔۔۔
اور جیدہ ڈیرے سے نکل کر واپس اپنی خچر گاڑی میں سوار ہوکر روانہ ہوا۔۔۔۔کسی دوسری جگہ منُہ ماری وہ معاش کی تلاش میں۔۔۔۔۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
- Featured Thumbs
- https://pbs.twimg.com/media/CZQA4DpWwAEglIV.jpg
Last edited by a moderator:





