Advertisement

Jab Imran Khan baat kar rahe thay tu Judges ki body language kaisi thi ? Sabir Shakir's detailed ana

Advertisement

سابق اشتراکی روس کا صدر جوزف سٹالن ایک مرتبہ اپنے ساتھ پارلیمنٹ میں ایک مرغا لے آیا اور سب کے سامنے اس کا ایک ایک پر نوچنے لگا

مرغا درد سے بلبلاتا رہا


مگر ایک ایک کر کے سٹالن نے اس کے سارے پر اتار دیئے

پھر مرغے کو فرش پر پھینک دیا اور جیب سے کچھ دانے نکال کر مرغے کی طرف پھینک دیئے اور چلنے لگا

مرغا دانا کھاتا ہوا سٹالن کے پیچھے چلنے لگا

سٹالن برابر دانا پھینکتا گیا اور مرغا دانا منہ میں ڈالتا ہوا برابر اس کے پیچھے چلتا ہوا آخر کار سٹالن کے پیروں میں آ کھڑا ہوا

سٹالن نے اپنے کامریڈز کی طرف دیکھا اور اس کے بعد ایک تاریخی فقرہ بولا:

"ریاستوں کے عوام اسی مرغے کی طرح ہوتے ہیں
ان کے حکمران پہلے عوام کا سب کچھ لوٹ کر انہیں اپاہج کر دیتے ہیں اور بعد میں معمولی سی خوراک دے کر خود کو انکا مسیحا بنا دیتے ہیں
اور چند سکوں‘ چند نوالوں کے عوض‘ معاشی غلامی کا شکار اور اجتماعی شعور سے محروم عوام بھول جاتے ہیں کہ انہی انسان نما درندوں نے تو ہمیں چوپایوں کے درجے پر لا کھڑا کیا تھا۔"

سٹالن کویہ فقرہ بولتے وقت شاید ذرا سا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ جو فقرہ بولنے جا رہا ہے کچھ سال بعد وہ فقرہ پاکستانی حکمرانوں اور پاکستانی عوام پر بالکل فٹ آئے گا۔

پاکستانی عوام کی اکثریت وقت کے فرعونوں کے سامنے پر نچے مرغوں جیسی ہی ہے فرق صرف اتنا ہے کہ یہ مرغے خود کو اور سمجھتے ہیں۔
​
 
Advertisement