Iraq War was illegal ,Tony Blair forced US into an illegal war :- Ex-deputy PM UK John Prescott says

John Star

Citizen
Old story! everyone knows about it! so what if they print in News Papers. None of accused will be punish to death anyway!
 
Last edited:

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Tony Blair forced US? From what I remember, US govt itself had no solid proof of WMDs, but decided to go into the war regardless. Both Tony Blair and G. Bush were pandering to their own electorate, nothing else. At the back of it was perhaps dreams of lucrative oil contracts.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
عراق پر حملہ غیرقانونی تھا

160614102343_john_prescott_640x360_getty.jpg



جان پریسکوٹ نے کہا ہے کہ بلیئر نے ہمیں جنگ میں جھونک دیا

سنہ 2003 میں عراق پر لشکر کشی کے وقت اس وقت کے برطانیہ کے نائب وزیر اعظم جان پریسکوٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ کا عراق پر حملہ غیرقانونی تھا۔

برطانوی اخبار سنڈے مرر میں انھوں نے لکھا ہے کہ انھیں تاحیات اس تباہ کن فیصلے کے ساتھ زندگی بسر کرنی ہو گی۔

٭
ٹونی بلیئر نے جارج بش کو کیا لکھا؟
٭ برطانیہ کو صدام حسین سے فوری خطرہ نہیں تھا

لارڈ پریسکوٹ نے کہا کہ وہ اب انتہائی غم و غصے کی حالت میں اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان سے متفق ہیں کہ جنگ غیرقانونی تھی۔

انھوں نے لیبر پارٹی کے جیرمی کوربن کی پارٹی کی جانب سے معافی مانگنے پر تعریف کی ہے۔

لارڈ پریسکوٹ نے یہ بھی لکھا ہے کہ مارچ میں حملے سے قبل امریکی صدر جارج ولیم بش کے نام برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا پیغام کہ چاہے کچھ بھی ہو، ہم آپ کے ساتھ ہیں، تباہ کن تھا۔

انھوں نے لکھا: کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب ہم جنگ میں جانے کے فیصلے کے بارے میں نہیں سوچتے۔ ان برطانوی فوجیوں کے بارے میں جنھوں نے اپنی زندگی دی اور اپنے ملک کے لیے زخم اٹھائے۔ ان پونے دو لاکھ لوگون کی موت کے بارے میں جو صدام حسین کو ہٹانے اور ہمارے پینڈورا باکس کھولنے کے نتیجے میں واقع ہوئیں۔

لارڈ پریسکوٹ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ جیریمی کوربن نے لیبر پارٹی کی جانب سے ان لوگوں سے معافی مانگی کی جن کے رشتے دار یا تو مارے گئے یا پھر زخمی ہوئے۔

انھوں نے بطور خاص برطانوی فوجیوں کے اہل خانہ سے معافی طلب کی جنھوں نے اس جنگ میں جانیں گنوائیں۔

سابق نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چلکوٹ رپورٹ نے غلطی کی تفصیل سے وضاحت کی ہے لیکن انھوں نے اس سے بعض سبق سیکھنے کی نشاندہی کی۔
160710022330_prescott_iraq_war_sunday_mirror_640x360_sundaymirror.jpg


اب مجھے تاحیات اپنے اس غلط فیصلے کے احساس تلے دب کر زندگی گزارنی ہوگی


انھوں نے لکھا: میری پہلی تشویش ٹونی بليئر کے کابینہ چلانے کے انداز پر ہے۔ ہمیں اتنی کم دستاویزات دی گئیں کہ ہم اس کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کر سکتے تھے۔

عراق پر لشکر کشی کے خلاف اٹارنی جنرل لارڈ گولڈ سمتھ کی رائے کے متعلق کوئی دستاویز فراہم نہیں کی گئی۔

سر جان چلکوٹ کی سربراہی میں برطانیہ کے عراق پر حملے کی رپورٹ گذشتہ ہفتے شائع ہوئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ عراق کے وسیع پیمنے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خطرے کو جس یقین کے ساتھ سامنے لایا گیا تھا اس کا کوئی جواز نہیں پیش کیا گیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی فوج کو نامناسب تیاری اور اسلحے کے سبب پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور جنگ کے بعد کے منصوبے پوری طرح نامناسب تھے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنہ 2003 کا حملہ آخری حربہ نہیں تھا جیسا کہ رکن پارلیمان اور عوام کے سامنے پیش کیا گیا اور یہ کہ صدام حسین سے برطانیہ کو کوئی ناگزیر خطرہ لاحق نہیں تھا۔

اس سے قبل ٹونی بلیئر نے غلطیوں کے لیے معافی مانگی تھی تاہم جنگ چھیڑنے کے فیصلے پر نہیں۔
http://www.bbc.com/urdu/world/2016/07/160710_iraq_war_illegal_deputy-pm_mb

 
Last edited:

Insomniac

Politcal Worker (100+ posts)
Re: عراق پر حملہ غیرقانونی تھا

اب امت مسلّمہ کو چاہیے کہ وہ جان پریسکوٹ کو شکریہ کا خط لکھیں کہ بڑی مہربانی آپ نے معافی مانگ لی، اگر نہ بھی مانگتے تو ہم میں اتنی ہمّت کہاں تھی کہ آپ کو کچھ برا بھلا که سکتے..
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: عراق پر حملہ غیرقانونی تھا

جو قوم خود ہی مر چکی ہو اسکو قتل کرنے کا کیا فایدہ ملا امریکہ جیسے ملکوں کو
اس بات کی سمجھ ان کو اب آگی ہو گی

کون کہتا ہے کہ مسلمان قوم یا امہ زندہ ہے ؟؟؟
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: عراق پر حملہ غیرقانونی تھا

کرکے اپنے جذبات کا بھرپور اظہار فرما رہے ہیں Dislike امت" اتنی بھی مردہ نہیں برا بھلا کہنے کی ہمت رکھنے والے"
 

Foreigner

Senator (1k+ posts)
Tony Blair forced US? From what I remember, US govt itself had no solid proof of WMDs, but decided to go into the war regardless. Both Tony Blair and G. Bush were pandering to their own electorate, nothing else. At the back of it was perhaps dreams of lucrative oil contracts.

"us", not "US".
 

Back
Top